... loading ...
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، جبکہ صرف 230 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اعداد و شمار پر مبنی بیان جاری کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 738 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے صرف 230 افراد میں مہلک وائرس پازیٹو آیا ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 10 لاکھ 36 ہزار 313 ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور 1 لاکھ 30 ہزار 483 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔وزیراعلی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں ایک بھی موت نہیں ہوئی جبکہ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 422 ہے ۔صوبائی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشت 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 152مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اس طرح صوبے میں مرض سے نجات پانے والوں کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 164 ہوچکی ہے ۔سید مراد علی شاہ کے مطابق اس وقت سندھ میں1 ہزار 897 مریض زیر علاج ہیں، جن میں 1 ہزار 578 گھروں اور 6 آئسولیشن مراکز پر ہیں جبکہ 313 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں اس وقت 141 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، جن میں 16 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیراعلی سندھ کے بیان کے مطابق مجموعی 230 نئے کیسز میں سے 120 صرف کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں، سب سے زیادہ 38 ضلع جنوبی، 32 شرقی، 27 کورنگی ، 12وسطی، ملیر 6 اور ضلع غربی میں5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق میرپورخاص میں 14، حیدرآباد میں8، بدین میں7، قمبر اور شہید بینظیر آباد میں 5-5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سید مراد علی شاہ کے بیان کے مطابق دادو میں 4، لاڑکانہ، نوشہروفیروز، شکارپور اور عمرکوٹ میں 3-3، جامشورو، خیرپور، سکھر اور ٹھٹہ میں 2-2، گھوٹکی اور جیکب آباد میں1-1 کیس سامنے آیا ہے ۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...