وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

بارشوں سے سیلابی صورت حال ، دادو میں ندی نالے بپھر گئے

پیر 10 اگست 2020 بارشوں سے سیلابی صورت حال ، دادو میں ندی نالے بپھر گئے

ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے ، ضلع دادو میں کیر تھر کے پہاڑی سلسلوں میں بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے ہیں۔تحصیل جوہی کے علاقے کاچھو کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، کئی دیہات متاثر اور متعدد زیر آب آگئے ہیں۔ سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے پاک فوج اور رینجرز کے دستے جوہی پہنچ گئے ہیں، سیلاب میں پھنسے متعدد افراد کو نکال لیا گیا ہے جب کہ دیگر کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر راجہ شاہ زمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری رہا انہوں نے بتایا کہ برساتی ریلے میں پھنسے افراد کو کشتیوں کی مدد سے نکالا گیا، پھنسے ہوئے 100 افراد کو ریسکیو کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتوں میں عارضی کیمپ قائم کیے گئے ہیں دوسری جانب آر ڈی 44 کے مقام پر حفاظتی بند میں پڑنے والے 10 فٹ چوڑے شگاف کو محکمہ انہار کا عملہ پرْ کرنے میں مصروف رہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے دادو کے 12 دیہات متاثر ہوئے ہیں، حالیہ بارشوں اور طوفان کے باعث نئی گاج ڈیم کے حفاظتی پشتے کو نقصان پہنچا اور گاج ڈیم کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے قریبی علاقے زیر آب آگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئرز ، آرمی میڈیکل ٹیمیں اور پاک فوج کے جوان موٹر بوٹس کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں پہنچے ۔


متعلقہ خبریں


امریکا کو ایئر بیس یا اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں،پاکستان وجود - منگل 11 مئی 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا امریکا کو ایئر بیس یا اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے قیاس آرئیاں کی جارہی ہے ،نئی امریکی انتظامیہ سے بہترتعلقات چاہتے ہیں، امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے کردارکوسراہا ہے ،سعودی عرب کا کشمیرکے حوالے سے کردارڈھکا چھپا نہیں،میرے خیال میں بھارت ثالثی کے لیے تیارنہیں، دوایٹمی قوتیں جنگ نہیں کرسکتی واحد راستہ گفتگوہے ، بھارت،پاکستان کے مشرف ،زرداری دور میں ایک آفیشل بیک ڈورچینل تھا، اب کوئی بیک ڈورچینل نہیں، ،افغانستا...

امریکا کو ایئر بیس یا اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں،پاکستان

ایف آئی اے کو شہباز شریف کے خلاف حرکت میں لانے کا فیصلہ وجود - منگل 11 مئی 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، مشیر داخلہ شہزاد اکبر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر شریک تھے ۔اجلاس کے دوران شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلنے کے بعد مشیر داخلہ شہزاد اکبر کو فوری طور پر لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنیکی ہدایت کر دی گئی ہے ...

ایف آئی اے کو شہباز شریف کے خلاف حرکت میں لانے کا فیصلہ

شہباز سمیت دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش وجود - منگل 11 مئی 2021

نیب لاہور کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس کے مرکزی ملزم شہباز شریف اور دیگر تمام شریک ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا سفارشی لیٹر منظر عام پر آگیا۔ لیٹر 28 اپریل 2021 کو نیب لاہور کیجانب سے نیب ہیڈکوارٹرز کو ارسال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس کے مرکزی ملزم شہباز شریف اور دیگر تمام شریک ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا سفارشی لیٹر منظر عام پر آگیا۔ لیٹر میں سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کی ای سی ایل میں ملزمان کے نام شامل نہ کرنیکی رولنگ کو چیلنج کرنے ...

شہباز سمیت دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسرائیل کی بہیمت جاری، فضائی حملے میں تین بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید وجود - منگل 11 مئی 2021

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر کیے گئے فضائی حملے میں حماس کے ایک کمانڈر اور 3 بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے ۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کے شمال مغربی علاقے بیت حانون میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔عرب میڈیا نے فلسطینی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ متعدد گولے چلتی گاڑی اور موٹر سائیکلوں پر گرے اور سڑک پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ۔ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں جائے وقوع پر رقت آمیز مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گ...

اسرائیل کی بہیمت جاری، فضائی حملے میں تین بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید

ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے نئے ادارے قائم کرنے کا فیصلہ وجود - منگل 11 مئی 2021

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پوری کرنے کیلئے نئے ادارے قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جون کے تیسرے ہفتے میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کلئے تیاریوں کے سلسلے میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلقہ قوانین میں ترامیم کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ ان ترامیم کی منظوری وفاقی کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے ۔ذرائع کے مطابق نیکٹا، وزارت داخلہ، وزارت قانون، ایف بی آر اور وزارت خزانہ ان قوانین کو تبدیل کرنے کا کام کر رہی ہیں، تبدیل...

ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے نئے ادارے قائم کرنے کا فیصلہ

عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں دریافت کورونا کی قسم کو عالمی خطرہ قرار دے دیا وجود - منگل 11 مئی 2021

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کو عالمی صحت کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔ڈبلیو ایچ او کی کووڈ 19 کیلئے تشکیل دی گئی ٹیم کی سربراہ ماریہ وان کرکوف نے بتایا گیا کہ بھارتی نظام صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہونے والی کورونا کی قسم بی 1617 ایک عالمی خطرہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارے کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات ایک رپورٹ میں 11 مئی کو جاری کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا کی اس قسم کو عالمی سطح پر باعث تشویش قرار دیا ہ...

عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں دریافت کورونا کی قسم کو عالمی خطرہ قرار دے دیا

خلیجی ممالک سے جعلی کورونا رپورٹس پر مسافروں کے پاکستان آنیکا انکشاف وجود - منگل 11 مئی 2021

خلیجی ممالک سے پاکستان آنے والے بعض مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک سے جعلی رپورٹس پر 31 مسافرپشاور اور 11 کراچی پہنچے ،پشاور قرنطینہ سینٹر سے 28 اورکراچی سے 6 مسافرفرار ہوگئے ۔سول ایو ی ایشن کے مطابق ٹریک ایپ میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے مسافر پاکستان سفرکرنے کے اہل نہیں،تمام ائیرلائنز ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرائیں، ہدایات پر عمل نہ ہوا تومتعلقہ ائیرلائنز پر مالی جرمانے سمیت دیگر سزائیں دینے کا حق محفوظ رکھتے ہ...

خلیجی ممالک سے جعلی کورونا رپورٹس پر مسافروں کے پاکستان آنیکا انکشاف

بھارت میں کورونا سے ہلاک مریضوں کی لاشیں گنگا میں بہا دی گئیں وجود - منگل 11 مئی 2021

بھارت میں کورونا سے ہلاک مریضوں کی لاشیں گنگا میں بہا دی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں کئی لاشیں دریائے گنگا کے کنارے بہتی ہوئی پائی گئیں جبکہ یہ لاشیں اترپردیش سے بہتی ہوئی بہار کے سرحدی علاقے بکسر میں دریائے گنگا کے کنارے تک پہنچیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ درجنوں لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہوچکی تھیں اور وہ گل سڑ چکی تھیں۔بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ ممکنہ طور پر 30 سے 40 ان مریضوں کی لاشیں ہیں جن کے لواحقین کو ان کی آخری رسومات اداکرنے کیلئے جگہ بھی نہیں ملی۔بھارت...

بھارت میں کورونا سے ہلاک مریضوں کی لاشیں گنگا میں بہا دی گئیں

حویلیاں طیارہ حادثے کے دونوں پائلٹس کے لائسنس مشکوک نکلے وجود - منگل 11 مئی 2021

حویلیاں طیارہ حادثے کے دونوں پائلٹس صالح یارجنجوعہ اوراحمد منصورجنجوعہ کے لائسنس مشکوک نکلے ، حویلیاں حادثے میں جنیدجمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں حویلیاں طیارہ حادثے کیس میں جمع رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حویلیاں طیارہ حادثے کے دونوں پائلٹس صالح یارجنجوعہ اوراحمد منصور جنجوعہ کے لائسنس مشکوک تھے ۔یاد رہے پی کے 661 سات دسمبر 2016 کو حویلیاں کے پاس گرکر تباہ ہوا تھا، حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔خیال رہے کراچی ط...

حویلیاں طیارہ حادثے کے دونوں پائلٹس کے لائسنس مشکوک نکلے

اسرائیل پرامن اجتماع کا احترام، تحمل کا مظاہرہ کرے ، اقوام متحدہ وجود - منگل 11 مئی 2021

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے پرامن اجتماع کا احترم اور تحمل کا مظاہرہ کرے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں مسلسل کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ انتونیو گوتریس نے 'شیخ جراح اور سلوان کے علاقوں سے فلسطینی خاندانوں کی ممکنہ بے دخلی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ ...

اسرائیل پرامن اجتماع کا احترام، تحمل کا مظاہرہ کرے ، اقوام متحدہ

میانمار، فوجی حکومت نے جامعات کے ہزاروں ملازمین کو معطل کردیا وجود - منگل 11 مئی 2021

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجاً ہڑتال پر جانے والے سیکڑوں ماہر تعلیم اور جامعات کے عملے کو معطل کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اساتذہ کے ایک گروپ نے بتایا میانمار میں فوجی حکومت نے مخالفت کرنے والے 11 ہزار زائد ماہرین تعلیم اور یونیورسٹی کے دیگر عملے کو معطل کردیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فوجی حکومت کے عتاب کا نشانہ بننے والے افراد نے آمریت کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کی تھی۔معطلی کا فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب کورونا وبا کی وجہ سے تعلیمی ادارے ایک سال بعد دوبارہ کھلے...

میانمار، فوجی حکومت نے جامعات کے ہزاروں ملازمین کو معطل کردیا

افغانستان میں بم دھماکے میں مسافر بس تباہ، 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی وجود - منگل 11 مئی 2021

افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں سڑک کنارے نصب بم سے مسافر بس کو اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنر زابل کے ترجمان گل اسلام سیال کا کہنا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بس نشانہ بنی۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 28 افراد زخمی ہوئے۔

افغانستان میں بم دھماکے میں مسافر بس تباہ، 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی