... loading ...
کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی وجہ سے ایک طویل عرصے سے جار ی لاک ڈاون کے سبب بھارت کے دیہی علاقوں میں رہنے والے بچوں کے جنسی اور جسمانی استحصال کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بے روزگاری اور اقتصادی بحران کی وجہ سے پریشان حال افراد خود بھی اپنے بچوں سے مزدوری کرانے کے لیے مجبور ہوگئے ہیں۔ نوبیل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کے چلڈرنس فاونڈیشن کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں یہ باتیں کہی گئیں۔فاونڈیشن نے لاک ڈاون کے بالخصوص دیہی علاقوں کے بچوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا ۔ اس میں بچوں کی سلامتی، بچوں کے حقوق، بچوں کی بردہ فروشی اور بچوں کی شادی جیسے امور پر کام کرنے والی رضاکار تنظیموں سے بھی بات چیت کی گئی ۔فاونڈیشن نے لاک ڈاون کے دوران مہاجر مزدوروں کی واپسی سے متاثرہ ریاستوں کے پچاس سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں اور تقریبا ڈھائی سو خاندانوں سے بات چیت کی بنیاد پر تیار اپنی رپورٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاون کے دوران کچھ ریاستوں میں لیبر قوانین کے کمزور پڑ جانے کا جائزہ لیا جانا چاہیے اور احتیاطی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ رپورٹ میں دلیل دی گئی ہے کہ لیبر قوانین کے کمزور پڑنے سے بچوں کے سلامتی متاثر ہوگی۔ اس کی وجہ سے بچہ مزدوری کے معاملات میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے اقتصادی بحران کے سبب21 فیصد خاندان اپنے بچوں سے مزدوری کرانے کے لیے مجبور ہیں۔ کیلاش ستیارتھی فاونڈیشن نے مشورہ دیا ہے کہ اس صورت حال سے بچنے کے لیے اطراف کے گاوں میں نگرانی کا نظام کو مزید بہتر بنانا ضروری ہے ۔ اس سے لاک ڈاون سے متاثر بچوں کو بچہ مزدوری کے دلدل میں پھنسنے سے روکا جاسکے گا۔ فاونڈیشن کا کہنا تھا کہ پنچایتوں اور گاوں کی سطح پر سرکاری افسران کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ بچے کام پر جانے کے بجائے اسکول جائیں۔رپورٹ میں لاک ڈاون کے بعد بچوں کی بردہ فروشی کے معاملات میں اضافہ پر تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔ 89 فیصد غیر سرکاری تنظیموں کو خدشہ ہے کہ لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد بالغوں کے ساتھ بچوں کی اسمگلنگ میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے ۔ تقریبا76 فیصد تنظیموں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے بعد جسم فروشی کی تجارت کے لیے بردہ فروشی تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ان میں بچوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے ۔غیر سرکاری تنظیموں نے لاک ڈاون کے بعد بچوں کی شادی کے معاملات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔ اس کے مدنظر رپورٹ میں نگرانی کا نظام بہتر بنانے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والی تمام ایجنسیوں کو زیادہ چوکنا رہنے کے لیے کہا گیا ہے ۔فاونڈیشن نے اپنی رپورٹ میں متعلقہ ریاستی حکومتوں سے بچہ مزدوری، بندھوا مزدوری اور بردہ فروشی کا شکار ہونے والے بچوں کو اس دلدل سے نکالنے کے بعد ان کو معاوضے کی رقم فورا ادا کرنے کی سفارش کی ہے ۔ اس رقم کی مدد سے استحصال سے نجات حاصل کرنے والے بچوں کو دوبارہ بچہ مزدوری یا جنسی استحصال کے دلدل میں پھنسنے سے بچایا جاسکے گا۔ رپورٹ کے مطابق بے روزگار غریب خاندان پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے بچوں کو جسم فروشی کے کاروبار کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کئی تنظیموں نے بھی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ۔ مغربی بنگال میں حقوق اطفال کمیشن کی سربراہ انینیا چٹرجی کا کہنا تھالاک ڈاون نے بالخصوص دیہی معیشت کی کمر توڑ دی ہے ۔ لاکھوں کی تعداد میں مہاجر مزدوروں کی واپسی کا سب سے زیادہ اثر بچوں اور خواتین پر پڑ رہا ہے ۔ ایسے میں بچہ مزدوری اور جنسی استحصال کے واقعات میں اضافہ ہونا فطری ہے ۔ متعلقہ افسران کو اس پہلو پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے تاکہ حالات کومزید خراب ہونے سے بچایا جاسکے ۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...