وجود

... loading ...

وجود
وجود

طلاق،صحت کے لیے مضر۔۔

جمعه 03 جولائی 2020 طلاق،صحت کے لیے مضر۔۔

دوستو،طلاق ایک سماجی المیہ تو ہے ہی، مگر اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کے مردوخواتین کی ذہنی و جسمانی صحت پر ایسے سنگین اثرات کا انکشاف کر دیا ہے کہ جان کر لوگ طلاق کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے۔ برطانوی جریدے کے مطابق سائنسدانوں نے 13ہزار 611امریکی مردوخواتین پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ طلاق یافتہ لوگوں کے قبل از وقت مرنے کا امکان عادی شرابیوں، مالی مسائل کا شکار رہنے والوں اور کبھی شادی نہ کرنے والوں سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں قبل از وقت موت کا سبب بننے والے 57سماجی و معاشی پہلوؤں کی درجہ بندی کرنے کی کوشش کی جس میں انہوں نے قبل از وقت موت کا سب سے بڑا سبب سگریٹ نوشی کو قرار دیا۔ دوسرے نمبر پر طلاق، تیسرے نمبر پر شراب نوشی، چوتھے نمبر پر مالی مسائل اور پانچویں نمبر پر بے روزگاری کو قبل از وقت موت کا سب سے بڑا سبب قرار دیا۔ کبھی شادی نہ کرنا اس فہرست میں 8ویں نمبر پر آیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ فرٹین ٹورویک کا کہنا تھا کہ۔۔طلاق اس لیے بھی قبل از وقت موت کا دوسرا بڑا فیکٹر ہے کہ طلاق یافتہ لوگ زیادہ شراب پیتے ہیں اور کھانے پینے کا زیادہ خیال نہیں رکھتے۔ ایسے لوگ زندگی سے بھی زیادہ مطمئن نہیں ہوتے۔
بعض مردوخواتین کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ہمہ وقت اپنے شریک حیات پر تنقید کرتے اور ان میں خامیاں نکالتے رہتے ہیں۔ اب ایسے لوگوں کے لیے سائنسدانوں نے انتہائی سنگین وارننگ جاری کر دی ہے۔ نئی تحقیق کے نتائج میں امریکی ریاست پنسلوانیا کے لیفیٹی کالج کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جن مردوخواتین پر ان کے شریک حیات تنقید کریں اور ان میں خامیاں نکالتے رہیں، ان کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 2ہزار سے زائد مردوخواتین پر تجربات کیے جن کی عمریں 57سے 85سال کے درمیان تھیں۔سائنسدانوں کے مطابق عمر کے تناسب سے شریک حیات کی اس تنقید اور خامیاں نکالنے کی عادت کا مردوخواتین پر اثر زیادہ ہوتا ہے۔ اگر عمررسیدہ افراد کے ساتھ ان کا شریک حیات یہ سلوک کرے تو ان کے اگلے پانچ سال میں مرجانے کا غالب امکان ہوتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر جمیلا بک والا شریک حیات کی طرف سے مسلسل تنقید اور نکتہ چینی دوسرے فریق کے جسم پر تباہ کن دباؤ کا سبب بنتی ہے اور ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ایسی تنقید اور نکتہ چینی کے شکار مردوخواتین کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔
عورتیں دو قسم کی ہوتی ہیں، ایک وہ جن پر شاعر حضرات غزل کہتے ہیں اور جن کے وجود سے تصویر کائنات میں رنگ بھرا جاتا ہے۔ دوسری قسم بیوی کہلاتی ہے۔ جس طرح کسی بچے کی معصومیت اْس وقت ختم ہو جاتی ہے جب وہ بڑا ہو جاتا ہے۔ اسی طرح عورت کی ساری خوبیاں اْس وقت ’’ہوا‘‘ ہو جاتی ہیں، جب وہ زَن سے رَن،ہمارا مطلب ہے بیوی بن جاتی ہے۔ بیوی کو بیگم بھی کہتے ہیں۔ شنید ہے کہ سنہرے دور میں یہ بے غم کہلاتی تھی کیوں کہ ان کا کام شوہروں کو ہر غم سے بے غم کرنا ہوتا تھا لیکن ہمارے پیارے دوست کا کہنا ہے کہ چونکہ بیویوں کو کوئی غم نہیں ہوتا اس لیے انہیں ’’بے غم‘‘ کہاجاتا ہے،لیکن زمانے کے ساتھ ساتھ یہ نام تبدیل ہوکر بیگم رہ گیا۔۔خاتون خانہ نے شوہرنامدار کے موبائل کے میسجز پڑھ لیے، ایزی پیسہ کا مسیج آیا تھا اور اس کے اگلے میسیج میں لکھاتھا،جان ایزی لوڈ اور ایزی پیسہ کا میسیج مل گیا کیا؟۔۔خاتون خانہ نے تپ کر سوال کیا۔۔اچھا ،تو اب کیا منی لانڈرنگ بھی شروع ہو گئی ۔۔شوہر نے گھبراہٹ میں بیوی کی طرف دیکھا توخاتون خانہ نے انگلی سے موبائل کی جانب اشارہ کیا۔۔ شوہر نے کہا۔۔ بیگم ،بادی النظر میں تم صادق اور امین نہیں رہی کیوں کہ تم نے میری اجازت کے بغیر میرے میسجز پڑھنے شروع کردیئے،یہ قانونی طور پر جرم بھی ہے۔۔ بیگم نے کہا، منی لانڈرنگ پر بھی نااہلی ہوتی ہے، شوہر نے جواب دیا، جی نہیں صادق اور امین نہ رہنے پر نااہلی بنتی ہے۔۔بیگم نے غصہ دکھایا، شوہر نے منایا لیکن خاتون خانہ نے اپنے فیصلہ سنایا۔۔ امی کے گھر چلی۔۔ شوہر نے کہا ٹھیک ہے روٹی تو پڑوسن بھی دے جائے گی۔۔بیگم کا ارادہ ڈگمگایا،مسکراکربولی، پتہ نہیں تم کب سدھروگے۔۔
شوہر ہاتھ پیر چھلواکر اور ایک آنکھ سوجا کر گھر آیا،بیوی نے گھبراکر پوچھا، کیا ہوا؟؟ شوہر نے بڑی بیچارگی سے کہا، ایک عورت بائیک چلا رہی تھی ،میں سڑک کنارے گھر آرہا تھا، اچانک اس نے مجھے ٹکر ماری اور فرار ہوگئی۔۔بیوی نے غصے سے پوچھا۔۔ بائیک کا نمبر نوٹ کیا یا کوئی اور بات جو اس کے گھر تک پہنچا جا سکے؟شوہر کہنے لگا۔۔ درد کی وجہ سے نمبر نوٹ نہ کرسکا، پر وہ بہت گوری اور گولڈن کلر کے سلکی بالوں والی تھی۔۔ اس نے پرپل کلر کا سوٹ پہنا ہوا تھا، کلائیوں میں نارنجی کلر کی چوڑیاں اور مڈل فنگر میں پھول والی آرٹیفیشل انگوٹھی بھی پہنی ہوئی تھی، گہرے لال رنگ کی لپ اسٹک اس کے چہرے پر بہت سوہنی لگ رہی تھی۔۔کانوں میں ہیرے کی بالیاں تھی۔۔ہاتھوں میں مہندی لگی تھی۔۔اور ہاں دائیں گال پر ہونٹوں کے پاس تِل بھی تھا۔۔بس شوہر نے ابھی اتنا ہی بتایا تھا کہ اس کی دوسری آنکھ بھی سوج گئی۔۔
ویسے زوجین میں جھگڑے کے اور بھی کئی بہانے ہوتے ہیں۔۔محترمہ نے ڈھائی گھنٹہ تک بیوٹی پارلر کے باہر انتظار کروایا، جب میک اپ کروا کر واپس آئیں تو بے اختیار شوہر کے منہ سے نکل پڑا کہ۔۔کیا ابھی تک تمہارا نمبر نہیں آیا۔۔بس اس کے بعد بیوی کامنہ صبح تک ’’ڈونگے‘‘ کی طرح بنارہا ۔۔گھرمیں کوئی بچے کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب تھی، بیگم صاحبہ کو موڈ قدرے خوشگوار تھا، کچن میں انواع و اقسام کے کھانے بن رہے تھے، شوہر نے کچن میں قدم رکھا تو دیکھا کہ زوجہ ماجدہ نے خود پر بھی آج خاصی محنت کی تھی، سلیقے سے بنی ہوئی آئی برو، کانوں میں جھمکے، خوبصورت ہئیر اسٹائل اور نیلے رنگ کے پرنٹڈ کپڑوں میں کافی حد تک قابل برداشت لگ رہی تھیں اور گہری سرخ لپ اسٹک لگائے بریانی کے لیے گوشت کاٹنے میں مصروف تھیں، انکی لپ اسٹک پرنظر پڑتے ہی غلطی سے پھرشوہر کے منہ سے نکل گیا۔۔بریانی کا گوشت دانتوں سے کاٹا ہے کیا۔۔یا کسی کا خون پیا ہے؟؟ اس بار سزا کے طور پر کھانے سمیت چائے پر بھی پابندی لگ گئی۔۔ کھانا تو بن گیا مگرشوہرکو نہ پوچھا گیا، مجبوراً باہر سے برگر لاکر نیچے ہی کارپیٹ پر بیٹھ کر کھا رہے تھے کہ محترمہ بھی اپنے کھانے کی ٹرے لے کرشوہر سے کچھ فاصلہ پر نیچے ہی بیٹھ گئیں، شوہر کی نظرزوجہ حقیقی کے پیروں پر پڑی تو ایک بار پھر بے اختیار پوچھ بیٹھے کہ۔۔۔یہ بیوٹی پارلر والے پیروں پر میک اپ نہیں کرتے کیا؟؟ قریب رکھا رائتے کا پیالہ کب سرپرپڑا، شوہر کو اس کے بعد کچھ یاد نہیں رہا۔۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔ بے قیمت انسان کھانے اور پینے کے لیے جیتے ہیں، قیمتی اور نایاب انسان جینے کے لیے کھاتے اور پیتے ہیں۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا ! وجود هفته 04 مئی 2024
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا !

آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی وجود هفته 04 مئی 2024
آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی

بھارتی انتخابات میں مسلم ووٹر کی اہمیت وجود هفته 04 مئی 2024
بھارتی انتخابات میں مسلم ووٹر کی اہمیت

ٹیکس چور کون؟ وجود جمعه 03 مئی 2024
ٹیکس چور کون؟

٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر وجود جمعه 03 مئی 2024
٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر