... loading ...
حال ہی میں امریکا میں کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ بیشتر امریکیوں کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی جب کہ مسلمانوں نے ہی امریکی صدر کی مدد کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن کے معروف پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے رواں برس فروری میں سروے کیا گیا تھا، جس میں مسلمانوں سے بھی رائے لی گئی تھی اور اس سروے کا مقصد ٹرمپ انتظامیہ کا مختلف مذاہب کے ماننے والے افراد کے ساتھ رویہ جاننا تھا۔سروے کے دوران 48 فیصد افراد کا خیال تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا مسلمانوں کے ساتھ رویہ درست نہیں جب کہ 7 فیصد لوگوں کی رائے تھی کہ ایسا نہیں، سروے میں شامل اکثر افراد کا یہ بھی خیال تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں سے انجیلی مسیحیوں کو فائدہ پہنچا۔سروے میں شامل افراد نے یہودیوں اور کسی بھی مذہب کو نہ ماننے والوں کے مقابلے میں مسلمانوں کو زیادہ حمایت کی، سیاسی طور پر خود لبرل اور ڈیموکریٹک قرار دینے والے گروپ کے افراد میں سے زیادہ تر یعنی 10 میں سے 6 کے مطابق انہیں یقین ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی وجہ سے مسلمانوں کی مشکلات بڑھیں۔سروے کرنے والوں نے کسی بھی مذہب کو نہ ماننے والے افراد کو ملحد اور لاادری کے طور پر بیان کیا ہے اور ان کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ لوگ اپنے عقائد کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے ۔بالغ امریکیوں میں سے صرف 7 فیصد کا خیال تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مسلمانوں کی مدد کی ہے ، 42 فیصد کا خیال تھا کہ ان کی پالیسیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا جب کہ 48 فیصد کی رائے تھی کہ اس نے مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی۔اسی طرح 9 فیصد پروٹسٹنٹ مسیحیوں کی رائے تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان کی مدد کی، 51 فیصد کا خیال تھا کہ ان کی پالیسیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا جب کہ 37 فیصد کے مطابق ان کی پالیسیوں سے مشکلات بڑھیں۔12 فیصد سفید فام انجیلی پروٹسٹنٹ مسیحیوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ان کے لیے مشکلات پیدا کیں، 58 فیصد کے مطابق ان کی پالیسیوں سے کچھ نہیں بدلا جب کہ اسی فرقے کے 25 فیصد لوگوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے مسلمانوں کے لیے مشکلات کھڑی کیں۔سفید فام پروٹسٹنٹ میں سے 8 فیصد کی رائے تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مسلمانوں کی مدد کی، 49 فیصد کے مطابق اس سے کوئی فرق نہیں پڑا جب کہ 40 فیصد کا خیال تھا کہ ان کی پالیسیوں سے مشکلات بڑھیں۔کیتھولک مسیحیوں میں سے بھی 8 فیصد کا خیال تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان کی مدد کی، 47 فیصد کی رائے تھی کہ ٹرمپ کی پالیسیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا جب کہ 41 فیصد کا خیال تھا کہ انٹظامیہ نے انہیں تکلیف پہنچائی۔سیاہ فام پروٹسٹنٹ میں سے صرف 4 فیصد کی رائے تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مسلمانوں کی مدد کی، 39 فیصد کا خیال تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ سے کوئی فرق نہیں پڑا جب کہ 55 فیصد کے مطابق اس انتظامیہ نے انہیں تکلیف دی۔اسی طرح 8 فیصد یہودیوں کا خیال تھا کہ انتظامیہ نے ان کی مدد کی، 28 فیصد کے مطابق انتظامیہ سے کوئی فرق نہیں پڑا جب کہ 64 فیصد کی رائے تھی کہ انتظامیہ نے ان کے لیے مشکلات بڑھائیں۔کسی بھی مذہب یا عقیدے سے آزاد لوگوں میں سے 5 فیصد کا خیال تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مسلمانوں کی مدد کی، 32 فیصد کے مطابق انتظامیہ کی پالیسیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا جب کہ 61 فیصد کا کہنا تھا کہ اس نے مسلمانوں کے لیے مشکلات بڑھائیں۔اسی طرح 10 میں سے 4 بالغ امریکیوں یعنی 43 فیصد کا خیال تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انجیلی مسیحیوں کی مدد کی، تقریبا اتنے ہی یعنی 44 فیصد کے مطابق پالیسیوں سے انجیلی مسیحیوں پر کوئی فرق نہیں پڑا جب کہ محض 11 فیصد امریکیوں کا خیال تھا کہ انتظامیہ نے انجیلی مسیحیوں کے لیے مسائل پیدا کیے ۔سروے میں سوالات کے جواب ہر مذہب کے پیروکار نے مختلف دیے ، خود سفید فام انجیلی مسیحیوں میں سے زیادہ تر کی رائے تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان کے معاملات پر مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔تقریبا ہر 10 میں سے 6 یعنی 59 فیصد کا خیال تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انجیلی مسیحیوں کی مدد کی جب کہ صرف 7 فیصد کے مطابق انتظامیہ نے ان کے لیے مسائل پیدا کیے ، تاہم 64 فیصد یہودیوں کا خیال تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انجیلی مسیحیوں کی مدد کی جب کہ صرف 21 فیصد سیاہ فام پروٹسٹنٹ نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔یہودیوں کے حوالے سے مختلف آرا پائی گئیں اور خود 40 فیصد یہودیوں کی رائے تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان کی مدد کی، 36 فیصد کے مطابق انتظامیہ نے ان کے لیے مسائل پیدا کیے جب کہ 21 فیصد کی رائے تھی کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...