... loading ...
3 اینٹی وائرل ادویات کا امتزاج مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر نئے نوول کورونا وائرس کے مریضوں کو کووڈ 19 سے جلد صحتیاب ہونے میں مدد دیتا ہے ۔یہ بات ہانگ کانگ کے ڈاکٹروں نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید آزمائش کی ضرورت ہے مگر اس سے ضرورت پڑنے پر کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کا ایک اور امکان بھی ظاہر ہوتا ہے ۔اس وقت امریکا اور جاپان میں صرف ایک دوا ریمیڈیسیور کو علاج کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو بیماری کا دورانیہ تو کم کرتی ہے مگر اس کی سپلائی محدود ہے ۔ہانگ کانگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر کوک یونگ یوین اور ان کی ٹیم نے 2 ایچ آئی وی ادویات ریٹوناویر اور لوپانیویر کو ایک عام اینٹی وائرل دوا ریباویرین اور بیٹ اانٹرفیرون کے ساتھ ملایا۔اس تحقیق میں شریک مریضوں میں کووڈ 19 کی شدت معتدل تھی اور ان کا علاج ٹیسٹ ہونے کے بعد 7 دن کے اندر شروع کردیا گیا تھا۔تحقیقی ٹیم نے کچھ مریضوں کو صرف ایچ آئی وی ادویات کا امتزاج دیا جو اکثر کالیٹرا کے برانڈ نام سے فروخت ہوتا ہے جبکہ دیگر کو ان دونوں ادویات کے ساتھ ریباویرین کو شامل کیا گیا جبکہ بیٹا انٹرفیرون کے انجکشن دیئے گئے ۔جریدے جرنل لانسیٹ میں شائع نتائج میں بتایا گیا کہ جن افراد کو زیادہ ادویات کا امتزاج استعمال کرایا گیا جو اوسطاً 7 دن میں ریکور ہوگئے ، جبکہ جن افراد کو صرف ایچ آئی وی ادویات دی گئیں ان میں وائرس نیگیٹو آنے میں اوسطاً 12 دن لگے ۔جن مریضوں کو ادویات کی کاک ٹیل دی گئی وہ 4 دن کے اندر خود کو بہتر محسوس کرنے لگے ۔محققین نے بتایا کہ شروع میں ان ادویات کا استعمال محفوظ، علامات اور وائرس جھڑنے کا دورانیہ مختصر کرنے کے ساتھ ساتھ معتدل بیمار مریضوں کا ہسپتال میں قیام کا دورانیہ بھی کم ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کاک ٹیل کے مضر اثرات بھی بہت کم دیکھنے میں آئے ۔امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے مریجوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پیٹر چین ہونگ نے کہا کہ تحقیق کے نتائج سے وبا کے حوالے سے نئی توقع ملتی ہے ۔انہوں نے سی این این کو بتایا کہ یہ تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ صرف ریمیڈیسیور ہی واحد دوا نہیں اور ارگرد دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان ادویات کا محفوظ ہونے کے حوالے ریکارڈ موجود ہے جبکہ آسانی سے دستیاب بھی ہیں۔امریکا میں ریمیڈیسیور کے استعمال کی اجازت تو دیدی گئی ہے مگر متعدد ہسپتالوں اور طبی مراکز کو یہ معلوم نہیں کہ یہ دوا کب مل سکے گی۔ڈاکٹر پیٹر نے کہا کہ اس نئی تحقیق سے دیگر علاج کی امید پیدا ہوئی ہے ‘ممکنہ طور پر ہم اسے اس وقت حاصل کرسکتے ہیں جب مبینہ جادوئی گولی نہیں مل سکے گی’۔دنیا بھر میں مختلف ادویات کے امتزاج کو کورونا وائرس کے خلاف آزمایا جارہا ہے اور ڈاکٹروں میں اس پر اتفاق پایا جارہا ہے کہ کوئی بھی مکمل علاج نہیں۔ڈاکٹر پیٹر نے کہا کہ کووڈ 19 پر ہم وقت ضائع نہیں کرسکے ، یہ نئے نتائج ان چند آپشنز میں سے ایک ہیں جو ہمیں بتاتے ہیں کہ پرانی ادویات نئے کام بھی کرسکتی ہیں، ہمارے پاس ایک دوا کو آغاز سے تیار کرنے کا وقت نہیں کیونکہ اس وقت ہم حالت بحران میں ہیں، ہمیں ان وسائل سے مدد لینا ہوگی جو ہمارے پاس موجود ہیں۔
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...