... loading ...
شمالی امریکا کے ملک کینیڈا کے اسکول چلانے والے ادارے اور ریئل اسٹیٹ فرم نے بھارتی نڑاد ہندو شہری کو اسلام مخالف ٹوئٹ کرنے پر ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے اس کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا۔کینیڈین نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی نڑاد ہندو شخص روی ہودا نے 30 اپریل کو ایک ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کیا اور انہوں نے اپنے جواب میں نفرت انگیز باتوں کا پرچار کیا۔رپورٹ کے مطابق روی ہودا نے کینیڈین حکومت کی جانب سے ماہ رمضان کے باعث مسلمانوں کو لاؤڈ اسپیکر پر اذانیں دینے کی اجازت دینے کے حوالے سے کی گئی ایک ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے ۔بھارتی نڑاد شخص نے اپنی ٹوئٹ میں مسلمانوں کو اذان کی اجازت دینے کے بعد ممکنہ طور پر دیگر اجازتوں کے حوالے سے پیش گوئی کی تھی اور لکھا تھا کہ مذکورہ اجازت کے بعد اب اگلا قدم مسلمانوں کو قربانی کے جانوروں کو گھر تک لانے کے لیے سڑکوں پر خصوصی لائنیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے لکھا کہ اگلے قدم کے طور پر مسلمانوں کو اونٹ اور بھیڑ گھر تک لانے یا مذبح خانے تک لے جانے کے لیے خصوصی روڈ لائنیں فراہم کی جائیں گی اور انہیں گھروں میں بھی قربانی کے نام پر جانور ذبح کرنے کی اجازت دی جائے گی۔روی ہودا نے طنز کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جن لوگوں کے لیے خواتین کو اپنے جسم کو سر سے لے کر پاؤں تک چھپانا پڑتا ہے اب ایسے لوگوں کو خوش کرنے اور ان کے ووٹوں کی خاطر اگلے اقدام یہی اٹھائے جائیں گے ۔روی ہودا کی جانب سے مسلمانوں سے نفرت کی ٹوئٹ کیے جانے پر کئی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور درجنوں افراد نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں کسی کو بھی مذہب کے نام پر کسی کی دل آزاری کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔لوگوں کے مطالبے کے بعد کینیڈا کے شہر برامپٹن کے معروف اسکول نیٹ ورک پیل اسکول بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ اسلام مخالف ٹوئٹ کرنے والے بھارتی نڑاد شخص کو ملازمت سے برطرف کرکے ان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔علاوہ ازیں روی ہودا کو ریئل اسٹیٹ فرم نے بھی ملازمت سے نکال دیا، بھارتی شخص پیل اسکول بورڈ سمیت ریئل فرم میں بیک وقت خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔پیل اسکول بورڈ کا شمار کینیڈا کے بڑے اسکول نیٹ ورک میں ہوتا ہے اور ملک بھر میں اس کے 150 سے زائد اسکول ہیں اور روی ہودا مذکورہ ادارے سے کئی سال سے وابستہ تھے ۔اسلام مخالف ٹوئٹ کرنے کے بعد لوگوں کی شدید تنقید کے بعد روی ہودا نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بند کردیا جب کہ اسکول نیٹ ورک نے ان کے خلاف مزید کارروائی کے لیے تفتیش بھی شروع کردی۔خیال رہے کہ کینیڈا جیسے ممالک میں مذہب، رنگ، نسل و جنس کی بنیاد پر کسی کو نشانہ بنانا غیر قانونی ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے ۔کینیڈا کی مرکزی حکومت کے علاوہ مقامی حکومتوں نے بھی اس حوالے سے سخت قوانین بنا رکھے ہیں۔کینیڈا میں عام حالات میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی ممانعت تو نہیں ہوتی تاہم اس ضمن میں مساجد کو ہدایات کی جاتی ہیں کہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز انتہائی کم رکھی جائے تاکہ دوسرے لوگ پریشان نہ ہوں۔لیکن اس بار ماہ رمضان المبارک میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کئی مسلمانوں کو سحر و افطار میں مشکلات کا سامنا تھا، جس وجہ سے کینیڈا کی حکومت نے اس بار خصوصی طور پر مسلمانوں کو لاؤڈ اسپیکرز استعمال کرنے کی اجازت دی۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...