... loading ...
جزیرہ نما یورپی ملک آئرلینڈ کے وزیر اعظم 41 سالہ لوئے ورادکر نے ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ اور وہاں پر ڈاکٹرز کی قلت کے باعث بطور ڈاکٹر ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کردیں۔لوئے ورادکر سیاست میں متحرک ہونے سے قبل بطور ڈاکٹر خدمات سر انجام دیتے تھے تاہم 2013 میں انہوں نے سیاست میں انٹری دی تو انہوں نے خود کو ڈاکٹری کے پیشے سے الگ کرلیا۔سیاست میں آتے ہی انہیں کامیابی ملی اور چند ہی سال میں وہ ملک کے وزیر دفاع بھی بن گئے ، اس سے قبل ہی انہوں نے آئرلینڈ کی سیاست اور حکومتی معاملات میں خود کو منوایا تھا۔وزیر دفاع کی خدمات شاندار انداز سے سر انجام دینے کے بعد 2017 میں ہونے والے انتخابات میں اپنی پارٹی کی شاندار کامیابی کے بعد لوئے ورادکر وزیر اعظم بنے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے ملک کے مقبول رہنماؤں میں شمار ہونے لگے تاہم کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے پھیلاؤ کے بعد وہاں ملک میں ڈاکٹرز کی قلت کے بعد انہوں نے بطور ڈاکٹرز ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کردیں۔امریکی میگزین ٹائمز کے مطابق آئر لینڈ کے وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ مارچ میں میڈیکل کونسل کو دوبارہ اپنی رجسٹریشن کے لیے درخواست دی تھی اور کہا تھا کہ وہ بھی مشکل کی اس گھڑی میں بطور ڈاکٹر اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ میڈیکل کونسل نے وزیر اعظم کی درخوست قبول کرلی ہے ، جس کے بعد وہ آن لائن لوگوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے ہفتے میں ایک دن معلومات فراہم کرنے سمیت انہیں علاج بھی بتائیں گے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی اہلیہ، بہن اور والدین پہلے ہی ڈاکٹری پیشے سے وابستہ ہیں اور وہ کورونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔علاوہ ازیں آئرلینڈ حکومت کی جانب سے اپیل کے بعد وہاں کے 5 ہزار ریٹائرڈ ڈاکٹرز نے بھی خود کو کورونا وائرس کی ڈیوٹی کے لیے رجسٹرڈ کروایا ہے ، جن کی خدمات سے حکومت مختلف شفٹوں اور اوقات میں فائدہ اٹھا رہی ہے ۔آئرلینڈ میں 7 اپریل کی شام تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہزار 364 تک جا پہنچی تھی جب ک وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی 174 سے زائد ہو چکی تھی۔آئر لینڈ میں کورونا وائرس سے حفاظتی انتظامات کے تحت لاک ڈاؤن نافذ ہے اور لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے ڈاکٹرز کی قلت پیدا ہونے کے بعد یورپ کے متعدد ممالک میں اہم و معروف شخصیات نے بھی بطور ڈاکٹر خدمات سر انجام دینا شروع کردیں۔رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ، فرانس، ہنگری و انگلینڈ سمیت دیگر ممالک کی معروف سیاسی، سماجی، کھیل و شوبز کی شخصیات نے بھی بطور ڈاکٹر ذمہ داریاں نبھانا شروع کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یورپ کے چند ممالک کی کھیل، شوبز، سیاست اور سماجی شخصیات نے ڈاکٹری کے پیشے کو اپنی دوسری مصروفیات کی وجہ سے خیرباد کہہ دیا تھا تاہم کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ڈاکٹرز کی قلت ہوجانے کے بعد معروف شخصیات نے دوبارہ بطور ڈاکٹر خدمات سر انجام دینا شروع کردیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرانس کے ریاستی رکن اسمبلی اور فلم ہدایت کار سمیت ہنگری کے ریاستی اسمبلی کے رکن نے بھی بطور ڈاکٹر ذمہ داریاں نبھانا شروع کردیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئرلینڈ کے وزیر اعظم نے سیاست کے لیے ڈاکٹری چھوڑی تھی مگر اب ڈاکٹری کے پیشے کے لیے انہوں نے وقتی طور پر سیاست کو غیر اہم کردیاان ممالک کی طرح برطانیہ کی ریاست انگلینڈ میں مقابلہ حسن جیتنے والی مس انگلینڈ نے بھی سماجی کاموں کو چھوڑ کر بطور ڈاکٹر ذمہ داریاں نبھانے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلد ہی ایک ڈاکٹر کے طور پر ہسپتال میں خدمات سر انجام دیں گی۔مس انگلینڈ 2019 کا اعزاز حاصل کرنے والی 24 سالہ بھاشا مکھرجی نے مقابلہ حسن میں حصہ لینے کے لیے ڈاکٹری کی ملازمت چھوڑی تھی مگر اب انہوں نے سماجی کاموں کو چھوڑ کر واپس بطور ڈاکٹر خدمات سر انجام دینے کے لیے خود کو دوبارہ رجسٹرڈ کروالیا ہے اور وہ جلد ہی کورونا کے مریضوں کا علاج کرنا شروع کردیں گی۔
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...