... loading ...
بھارت میں شہریت ترمیمی ایکٹ سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرے پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں اس دوران دہلی میں جامعہ نگر میں سی اے اے کے خلاف ریلی میں شریک لوگوں پر ایک شدت پسند مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق سی اے اے اور این آر سی کے خلاف قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اس دوران مہاتما گاندھی کے قتل کی برسی کے موقع پر سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف نکالی گئی ریلی میں شریک لوگوں پر ایک شدت پسند شخص نے فائرنگ کردی جس میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا – مسلح شخص کا نام گوپال بتایا گیا ہے اور وہ فائرنگ کرتے اور پستول ہوا میں لہراتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ لو آزادی چاہئے یہ لو آزادی اور دہلی پولیس زندہ باد کے بھی نعرے لگا رہا تھا – مسلح شخص کافی دیر تک ہوا میں پستول لہراتا رہا اور پولیس پاس میں ہی کھڑی تھی تاہم کافی دیر بعد مسلح شخص کو گرفتار کیا گیا ۔ اس بعد جامعہ نگر میں افراتفری اور خوف وہراس پھیل گیا ۔واقعے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں اور وہ پولیس کی مبینہ لاپرائی پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں – وہاں موجود بھیڑ کا کہنا ہے کہ ایک پرامن مظاہرہ ہو رہا تھا اور اسی وقت ایک شخص نے فائرنگ شروع کردی ۔ ہندوستانی ٹیلی ویژن چینلوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے دہلی میں ایک انتخابی ریلی میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اشتعال انگیز نعرے لگوائے تھے جس میں دیش کے غداروں کو گولی مارو ۔۔۔۔ کو جیسے نعرے بھی شامل تھے اور جمعرات کو فائرنگ کا یہ واقعہ اسی انتخابی نعرے سے متاثر معلوم ہو رہا ہے – دوسری جانب مہاتماگاندھی کے قتل کی برسی کے موقع پر سی اے اے اور این آرسی کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالی گئیں جامعہ ملیہ کے باہر بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے جامعہ سے راج گھاٹ تک ریلی نکالنے کی کوشش تاہم فائرنگ کے واقعے کے بعد وہ ریلی وہیں پر رک گئی جامعہ ملیہ کے باہر ہزاورں کی تعداد میں طلبا اور طالبات اور عام لوگ احتجاجی مظاہرہ میں شریک تھے اور سی اے اے کے خلاف نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ دہلی پولیس کی لاپروائی پر شدید غم غصے کا اظہار کررہے تھے – ادھر شاہین باغ سمیت دہلی کے اٹھائیس سے زائد مقامات پر لوگ بدستور احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہیں ۔ ریاست اترپردیش کے بھی مختلف شہروں منجملہ لکھنو میں حسین آباد کے گھنٹہ گھر پر ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے پرجوش انداز میں احتجاجی دھرنے پر بیٹھے سی اے اے اور این آرسی کے خلاف نعرے لگارہے ہیں – بہار ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ، تلنگانہ ، مغربی بنگال ، راجستھان ، آسام، تریپورا اور ملک کی دیگر ریاستوں کے شہروں میں یس اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں – بھارتی میڈیا کا کہنا ہے دہلی میں اسمبلی انتخابات کے موقع پر سیاسی رہنماوں کے اشتعال انگیز بیانات اور نعروں سے ماحول کافی خراب ہوسکتا ہے – دوسری جانب بہار پولیس نے سی پی آئی لیڈر کنہیا کمار کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ سی اے اے اور این آرسی کے خلاف ایک ریلی نکال رہے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...