... loading ...
ایران میں پاسداران انقلاب کی طرف سے یوکرین کا مسافر ہوائی جہاز مار گرائے جانے کے بعد نہ صرف پوری دنیا بلکہ ایرانی عوام اور سیاسی حلقوں میں بھی حکومت کے خلاف سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ایران کی اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حکومت کو یوکرین کا طیارہ مار گرانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران کی ‘گرین موومنٹ’ کے رہنما مہدی کروبی نے ایک بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر ملک کی قیادت کے اہل نہیں رہے ہیں۔ انہیں فورا اقتدار چھوڑ دینا چاہیے ۔مہدی کروبی جو کئی سال سے گھر نظربند ہیں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم لیڈر ملک کی قیادت سنبھالنے کے اہل نہیں رہے ہیں۔ اس لیے انہیں عہدے سے سبکدوش ہونا پڑے گا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آپ کیسے کمانڈر انچیف ہیں کہ آپ کو یہ معلوم نہیں کہ آپ کی ماتحت فوج نے ایک مسافر جہاز کو میزائل مار کر اسے مارگرایا؟۔ آپ اس وقت کہاں تھے ؟ جنہوں نے کہ جرم کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی اور مسلسل تین دن تک دنیا کے سامنے جھوٹ کیوں بولا گیا۔مہدی کروبی کا مزید کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ پہلا واقعہ نہیں جس کی ذمہ داری سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے کندھوں پر عاید ہوتی ہے ۔اس طرح کے کئی دوسرے واقعات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ نوے کی دھائی میں سیریل کلنگ کے واقعات کی آج تک تحقیقات نہیں کی گئیں۔ سنہ 2018 اور 2019 میں پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکڑوں لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا مگر اس قتل عام کے ذمہ داروں کو بھی کچھ نہیں کہا گیا۔ اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ موجودہ ایرانی قیادت بالخصوص خامنہ ای میں ملک کا نظام چلانے کے لیے دانش مندی، ہمت، حوصلے ، نظم وضبط اور طاقت کافقدان ہے ۔ اس لیے انہیں سپریم لیڈر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز تہران میں جامعہ امیر کبیر کے باہر سیکڑوں طلبا نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ‘فارس’ نیوز ایجنسی کے مطابق مظاہرہ کرنے والوں کی تعداد 700 سے ایک ہزار کے درمیان تھی۔ایران میں پاسداران انقلاب کی طرف سے یوکرین کا طیارہ مار گرانے کے اعتراف کے بعد اصفہان اور شیراز میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ اس موقع پر مظاہرین نے پاسداران انقلاب کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی اور دیگر ایرانی لیڈروں کیتصویں پھاڑ ڈالیں اورحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے طیارہ مار گرانے والے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
نواز لیگ اور پیپلزپارٹی وفود کی اسیپکرقومی اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات، ایک دوسرے کیخلاف سخت زبان استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی، ہمارے کسی لیڈر، کارکن نے پنجاب سے متعلق کوئی متنازع گفتگو نہیں کی ہمارے کسی کارکن، پارٹی عہدیدار، رہنما کا پنجاب پر تنقید یا سوشل میڈیا پرلکھا ہے تو ثب...
سندھ میں 50 ارب اورخیبرپختونخوا میں 30 ارب تک کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ ، جبکہ سیلاب سے بلوچستان میں نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں،پنجاب حکومت کا سرپلس بجٹ کی نشاندہی سے انکار رواں مالی سال ترسیلات زر ریکارڈ 43ارب ڈالر تک جانے اور مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک جانے کا امک...
یہ غیر قانونی ٹرائل ، وکلا کے بغیر پیش نہیں ہوں گا،مجھے غلط بیانی سے ایک کمرے میں لے جاکر ویڈیو لنک میں ان کی حاضری لگوائی گئی،بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک میں 3 بار پیش کیا گیا مگر مجھے کوئی آواز نہیں آئی کہ کیا ہو رہا ہے ، اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبر کا کچھ علم نہیں ، علیمہ خان...
سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد گرفتار کیے گئے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے، آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے لباس میں فرار ...
ٹرائل کورٹ سمجھتی ہے ملزم ٹرائل میں تاخیر کاباعث بن رہا ہے توپھر قانون اپنا راستہ خود بنائے،چیف جسٹس کیس کاٹرائل 4ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت، بینچ نے فیصلے کی کاپی ٹرائل کورٹ کوبھجوانے کاحکم دے دیا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کوبھی قانونی پراس...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایوانوں سے احتجاجاً واک آوٹ،کوئی فیس نہیں لے رہے کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے رہیں، اپوزیشن بینچوں پر بھی بیٹھ سکتے ہیں، نوید قمرکانکتہ اعتراض پر جواب ن لیگ اورپی پی پی کے درمیان اختلاف رائے گھر کی بات...
30 سے زائد زخمی، 2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 خواتین شامل ،حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے، ماڈل ٹاؤن خوجک روڈ پر دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو ایف سی ہیڈکوارٹر کے مرکزی درو...
بہتری مقصود ہے کسی قابل شخص کو اس عہدے پر تعینات کیا جائے جس کو کرکٹ کی سمجھ ہو ،سابق وزیر اعظم پاکستانی ٹیم کی باگ دوڑ محسن نقوی جیسے شخص کے ہاتھ میں دیکر کرکٹ کو غیر مستحکم کر دیا گیا ،سابق کپتان ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان ، لیجنڈری آل رائونڈر اور سابق وزیر...
عالمی مالیاتی فنڈ نے ملٹری، جوڈیشل افسران اور سول بیوروکریسی کے اثاثے پبلک،ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے الگ کرنے کا مطالبہ صوبائی حکومتیں سیلاب نقصانات کا حتمی ڈیٹا آئی ایم ایف سے شیٔر کریں گی، وزارت خزانہ نے رپورٹ پبلش کیلئے مزید وقت مانگ لیا آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان ...
ہر اس چیز کی مذمت کرتے ہیں جس کی ابتداء یا انتہا اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے، چیئرمین بیرسٹر گوہر تحقیقات کی جائیں شمع جونیجو کہاں کہاں گئی، اس کے ہاتھ کون کون سی خفیہ دستاویزات لگیں، گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق...
اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرکو شرکت کی ہدایت، فارم 47 کے تحت قائم حکومت جعلی اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مہنگائی، سیلاب، امن و امان سمیت عوامی مسائل کو عوامی اسمبلی میں اجاگر کیا جائے گا،بیرسٹر علی ظفر عمران خان کی پارٹی رہنماوں کو قوم کی اواز بننے کی ہدایت، پارلیمانی پارٹی پ...
مجھ پر تنقید ہوتی ہے ہر جگہ مریم کی تصویر ہے، جب کام کروگے تو تصویر تو آئے گی ناں!پانی اور پیسہ میرے پنجاب کا ، نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف ہے؟ بھیک مانگنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، فیصل آباد میں خطاب لوگوں کو تکلیف کہ شہبازشریف ہاتھ کیوں نہیں پھیلاتے،پاکستان کب تک بھیک کی ...