... loading ...
امریکا کے ایوانِ نمائندگان نے چین میں ایغور مسلمانوں کی نظر بندی، جبری سلوک اور ہراسانی کے خلاف ایک قانون کا مسودہ منظور کر لیا ہے۔اویغور ہیومن رائٹس پالیسی ایکٹ 2019 نامی اس مسودہ قانون کے حق میں 407 جبکہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق منظور کیے جانے والے اس بل میں چینی حکومت کے ارکان اور خاص طور پر چین کے خودمختار صوبے سنکیانگ میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری چین چوانگؤ پر ہدف بنا کر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ۔اس مسودہ قانون کو اب امریکی سینیٹ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منظوری درکار ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ قانون چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے پیشِ نظر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا دے گا۔بل کے مطابق چین میں سنکیانگ کے مسلمان کو کڑی نگرانی کا سامنا ہے اور ان کے بچوں تک کے ڈی این اے کے نمونے لیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی عبادت گزاری پر بھی نظر رکھی جاتی ہے جبکہ نگرانی کے لیے چہرے اور آواز کی شناخت کے نظام استعمال کیے جاتے ہیں۔بل میں ایسے چینی حکام پر پابندیاں لگانے کی بات کی گئی ہے جن پر سنکیانگ میں حقوقِ انسانی کی خلاف ورزی کے قابلِ تصدیق الزامات‘ لگائے گئے ہیں۔بل میں سنکیانگ میں کمیونسٹ پارٹی کے رہنما چین چوانگؤ کا بھی ذکر ہے جنھیں اصلاحی کیمپوں کا معمار کہا جاتا ہے۔مسودہ قانون میں امریکی صدر سے کہا گیا کہ وہ اویغوروں سے بدسلوکی کی مذمت کریں اور چین سے مطالبہ کریں کہ وہ ایسے کیمپ فوراً بند کرے اور حقوقِ انسانی کا احترام یقینی بنائے۔اس کے ردعمل میں چین کی وزارتِ خارجہ نے اس اقدام پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بدنیتی پر مبنی قرار دیااورکہاکہ چین کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی بند کرے۔چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ہوا چن ینگ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مسودہ قانون جان بوجھ کر سنکیانگ میں حقوقِ انسانی کی صورتحال کو بگاڑ کر پیش کرتا ہے اور چینی حکومت کی سنکیانگ کے بارے میں پالیسی کو نشانہ بناتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے یں کہ وہ اپنی غلطیاں فوراً درست کرے اور اس مسودے کو قانون بننے سے روکے اور سنکیانگ سے متعلقہ معاملات کو استعمال کرتے ہوئے چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ بند کرے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...