... loading ...
پاکستانی حکام کی جانب سے ٹوئٹر سے مواد ہٹانے کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور رواں برس کے ابتدائی 6 ماہ میں 200 سے زائد درخواستیں کی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے جاری کی گئی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوری 2019 سے جون کے درمیان حکومت نے مواد ہٹانے سے متعلق 273 درخواستیں ارسال کیں اور ٹوئٹر کو ایک ہزار 798 پروفائلز رپورٹ کیں جس میں 2 ہزار 300 کی تعداد سے کمی ہوئی لیکن اکاؤنٹ کی معلومات سے متعلق درخواستوں میں اضافہ ہوا۔ٹوئٹر نے کسی بھی اکاؤنٹ کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا بلکہ ٹوئٹر کی ٹرمز آف ریفرنس کی خلاف ورزی کرنے پر 234 اکاؤنٹس کا کچھ مواد ہٹایا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی تا دسمبر 2018 میں ٹوئٹر نے 204 اکاؤنٹس کا مواد ہٹادیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے حکومت کی جانب سے مواد ہٹانے سے متعلق درخواستوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔2018 کے آخری 6ماہ میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایسی 192 درخواستیں جبکہ عدالتی حکم کے ذریعے ایک درخواست بھیجی گئی تھی۔رواں برس ٹوئٹر کو 8 درخواستیں عدالتی حکم کے ذریعے بھیجی گئیں، سرکاری درخواستوں میں حکومتی ایجنسیوں، پولیس کے محکموں اور عہدیداران کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔علاوہ ازیں پاکستان نے 2019 کے ابتدائی 6 ماہ میں انفارمیشن کی 23 اور اکاؤنٹس کی مخصوص معلومات کی 70 درخواستیں بھیجیں جبکہ گزشتہ برس معلومات سے متعلق 17 اور اکاؤنٹس کے حوالے سے 23 درخواستیں بھیجی گئی تھیں۔تاہم ٹوئٹر نے اکاؤنٹ انفارمیشن اور انہیں ختم کرنے سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کردیں۔رواں برس حکومت نے 5 اکاؤنٹس کی فوری بندش کی درخواست بھی کی اور 5 اکاؤنٹس کی معلومات فراہم کرنے کی درخواست بھی کی۔خیال رہے کہ جب ایسی درخواست کی جاتی ہے تو معیار پر پورا اترنے کی بنیاد پر ٹوئٹر، قانون نافذ کرنے والوں کو کچھ معلومات فراہم کردیتا ہے۔سال 2018 کے آخری 6 ماہ میں حکومت نے صرف 2 اکاؤنٹس کی فوری بندش سے متعلق درخواستیں دائر کی تھیں۔علاوہ ازیں پاکستان نے گزشتہ برس کے برعکس اکاؤنٹس کے تحفظ (پریزرو) سے متعلق 8 درخواستیں دائر کیں۔ٹوئٹر نے پریزرویشن ریکوئسٹ سے متعلق بتایا کہ حکومتی ادارے یہ درخواستیں اس لیے کرتے ہیں تاکہ ایک تفتیش سے متعلق معلومات ٹوئٹر جیسے سروس پروائڈر کی جانب سے اس وقت تک محفوظ کرلی جائے جب تک وہ قانونی طور پر اس معلومات کے حصول کے لیے درکار قانونی طریقہ کار سے متعلق ضروری اقدامات مکمل نہیں کرتے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے مطابق پریزرویشن سے متعلق درست درخواست موصول ہونے تک ہم متعلقہ اکاؤنٹ کی تفصیلات90 روز تک عارضی طور پر محفوظ کرتے ہیں لیکن قانونی طریقہ کار مکمل ہونے سے پہلے اس کی تفصیلات کا اسنیپ شاٹ جاری نہیں کرتے۔عالمی سطح پر ٹوئٹر کو ماضی کے مقابلے میں 67 فیصد سے زائد قانونی مطالبات موصول ہوئے جس سے 86 فیصد سے زائد اکاؤنٹس متاثر ہوسکتے تھے۔2012 میں ٹرانسپرینسی رپورٹ جاری کرنے کے بعد سے لے کر اب تک ٹوئٹر کو عالمی سطح پر مواد ہٹانے سے متعلق سب سے زیادہ قانونی درخواستیں موصول ہوئیں۔اس عرصے کے دوران دنیا کے مصدقہ صحافیوں اور میڈیا اداروں کے 122 اکاؤنٹس قانونی مطالبات کا حصہ تھے۔تاہم ٹوئٹر نے دعویٰ کیا کہ اس نے 11 ٹوئٹس کے خلاف کارروائی کی، جن میں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 69 اے کے تحت بھارت میں 8 کے خلاف کارروائی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مقابلے میں ٹوئٹر زیادہ تر بھارت اور ترکی کے مطالبات پورے کرتا ہے، ان 2 ممالک کی جانب سے بند کروائے جانے والے اکاؤنٹس کی شرح 3 فیصد کے قریب ہے جبکہ دنیا بھر سے اس حوالے سے مطالبات کی تعمیل کی شرح 0.6 فیصد ہے۔
عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے، لاپتا افراد میں خواتین اور بچے شامل، 30 افراد زخمی،18 کی حالت تشویش ناک، گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں اور گودام آگ کی لپیٹ میں ہیں،چیف فائر آفیسر ایک ہزار سے زائد دکانیں شدید متاثر ، آگ پر 90 فیصد تک قابو پالیا،فائر بریگیڈ کی 20 سے زائد گاڑیوں نے ح...
حکومت ڈنڈے کے زور پر بلڈنگ سیفٹی کے قوانین نافذ نہیں کرواسکتی، صوبائی وزیر اس حادثے سے ہم نے سبق سیکھا ہے، حکومت ذمہ داری ادا کرے گی،سعید غنی کی گفتگو سندھ حکومت نے گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ...
سندھ حکومت نے فوری طور پر آگ کے واقعے کا نوٹس لیا ہے،وزیر اطلاعات سندھ کتنا نقصان ہوا اس کا تخمینہ آگ بھجانے کے بعد ہی لگایا جائے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں لگی آگ میں کوتاہی سامنے آئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروا...
نفاذ یکم فروری سے کیا جائیگا،جب تک گرین لینڈ نہیں مل جاتا ٹیرف بڑھتا ہی جائیگا معاہدہ نہ ہونے پر یکم جون سے ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا،امریکی صدر گرین لینڈ ملنے میں رکاوٹ اور ساتھ نہ دینے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کا باقاعد...
قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بولنے کی اجازت نہیں دوں گا، وہ نہ حکومت میں ہیں اور نہ ہی اپوزیشن میں بلکہ بطور اسپیکر اپنا کردار ادا کریں گے، سردار ایاز صادق اچکزئی اپوزیشن سے تعلق رکھتے ہیں،آئین کے دائرے میں گفتگو کی اجازت ہوگی ،ہر ملک میں مافیا ہوتے ہیں اور ان ...
ہم عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے، کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے،ہری پور کی عوام بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیاہے ،کارکنان کا وزیر اعلی کا شاندار استقبال ہماری بدقسمتی ہے ایک دفعہ نہیں دو دفعہ منیڈیٹ چوری کیا، تین سال سے ہم ہر جگہ تحریک چلا رہے ہی...
کراچی میں بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، مراد علی شاہ ملزم کیخلاف شواہد کی بنیاد پر کیس عدالت میں لیجایا جائے،ملزم کی گرفتاری پرپولیس کو شاباش وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی ہے۔اس...
متاثرہ بچے کی نشاندہی پر ٹیپو سلطان میں ایسٹ انویسٹی گیشن ون کی بڑی کارروائی ملزم عمران اور وقاص خان نے 12 سے 13 سال کے لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا کراچی میں ایسٹ انویسٹی گیشن ون نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار ...
دہشت گردی کے ناسور نے پھر سر اٹھا لیا، قومی اتحاد و یکجہتی کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، شہباز شریف خوارج، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ دشمنوں کی پشت پناہی سے فعال ہے، قومی پیغام امن کمیٹی سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور نے ایک بار پھر ...
منصوبے کی فزیکل پیشرفت 65فیصد مکمل ہوچکی ، ملیر ندی پل منصوبہ مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کے الیکٹرک کو یوٹیلیٹی منتقلی میں تاخیر پر لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت، پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ندی پل منصوبے کو مئی 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایت کرد...
ناکام پالیسی کی تبدیلی کا مطالبہ کریں تو دہشت گردوں کا حامی کہا جاتا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپریشن، کیا ضمانت ہے امن قائم ہو سکے گا،متاثرین سے ملاقات خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپری...
اسرائیلی افواج کی بمباری میں القسام بریگیڈز کے ایک سینئر رہنما کو نشانہ بنایا گیا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا اعلان ،امریکی حکام کی تصدیق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے باوجود دربدر فلسطینیوں پر صیہونی بربریت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، اسرائیلی افواج کی حال...