وجود

... loading ...

وجود
وجود

طالبان تحریک اور حکومت.(جلال نُورزئی) قسط نمبر:3

بدھ 09 اکتوبر 2019 طالبان تحریک اور حکومت.(جلال نُورزئی)  قسط نمبر:3

19ستمبر 1996کو کابل پر طالبان نے تسلط قائم کرلیا ۔ شمال میں قندوز اور اگست 1998میں مزار اپنے تصرف میں لے لیے گئے تھے ۔تخار، بغلان اور بامیان اپنے قلم رو میں شامل کر لیا۔ اس دوران انہیں انتہائی سخت لمحات و آزمائشوں سے گزرنا پڑا۔ شمال کے اندر تحریک کو جنرل عبدالمالک کی طرف سے وعدہ خلافی کا سامنا کرنا پڑا۔طالبان کی مدد ہی سے جنرل مالک کو اپنے دشمن رشید دوستم پر برتری حاصل ہوئی ۔دوستم بھاک کر ترکی پہنچ گیا ۔جنرل عبدالمالک ایک مدت رشید دوستم کی تنظیم میں اہم عہدے پر تعینات تھے ۔ رشید دوستم نے ان کے بھائی ر سول پہلوان کو قتل کر دیا۔ جس کے بعد اس نے اپنا مسلح جتھہ بنا لیا۔ کابل طالبان کے ہاتھ میں تھا اور ان کی سعی اور مقصد شمال کے علاقوں کو ریاست اور ایک نظا م کے تحت لانا تھا۔اس خاطر جنرل مالک اور طالبان کے درمیان مئی 1997 ء میں ہونے والے تحریری معاہدے کے تحت طالبان مالک کے زیر کنٹرول علاقوں فاریاب، شبرغان، سرپل ، مزار اور سمنگان میں داخل ہو گئے۔ مذاکرات میں طالبان کی نمائندگی ملا محمد غوث اور ملا عبد الرزاق نے کی تھی ۔ معاہدے میں طے پایا کہ جنرل مالک اور ان کے نامزدافراد کو حکومت میں نمائندگی دی جائے گی۔ اس عہد کو نبھانے میں طالبان سچائی کے ساتھ کھڑے تھے ۔ لیکن یہ معاہدہ ایک جنگی چال تھا ۔جس کامقصد طالبان عساکر کو محصور کرکے اجتماعی طور پر فنا کے گھاٹ اُتارنا تھا۔اور ایسا ہی ہوا ،کنٹینروںمیں طالبان ٹھونس کر تپتی دھوپ میں چھوڑے جاتے اور وہ سسک سسک کر مرتے۔ ان کے سر تن سے جدا کرتے ،گلے کا ٹے جا تے ،پیٹرول ڈا ل کر آگ جلائی جاتی۔خون اور تیل کے ملاپ سے شعلہ بلند ہو تا ۔اچھلتی تڑپتی لاشوں کو دیکھ کر یہ وحشی محظوظ ہو تے ۔اس انسانیت سوز سلوک کو کو رقص بسمل کہتے ۔لاشیں کنوئوں ،کھائیوں ، کھلے میدانوں میں پھینکی جاتیں اور گڑھے کھود کو اجتماعی طور پر دفنائی جاتیں۔

یہ صرف جنرل مالک کا قصہ نہیں رشید دوستم ،احمد شاہ مسعود اور دوسرے کمانڈر ہاتھ آئے طالبان سے انسانیت سے عاری اور وحشت کاسلوک کرتے ۔انہیں اجتماعی طور قتل کرتے ۔قید خانوں میں تشدد ،بھوک ،پیاس اور بیماریوں سے مرتے ۔ جب طالبان عساکر اور دوسرے نمائندے اُن علاقوں میں گئے تو جنرل مالک برابر ملا محمد عمر مجاہد اور دوسرے سرکردہ طالبان رہنمائوں کی آمد کا اصرار کرتے۔ منصوبہ بندی اعلیٰ قیادت کو بھی ہلاک کر نے کی تھی ۔ مردم کشی کی یہ ساری منصوبہ بندی حزب وحدت اور احمد شاہ مسعود کے ساتھ مل کر کی گئی تھی۔گھیر نے کے بعد سفاک جنگجوئوںنے قتل عام شروع کردیا اورتیرہ ہزار دو سو طالبان فناکے گھاٹ اُتار دیے ۔جن میں محض ایک ہزار مسلح تھے۔ یہ روح فرسا واقعات مزار شریف ، شبر غان اور میمنہ میں میں پیش آئے ۔بعد میں ایران نے مالک اور دوستم کے درمیان صلح کرادیا ۔ دشت لیلیٰ ِ اور حیرتان سمیت اس ہولناک عمل پر پوری دنیا چیخ اُٹھی ۔ مختلف ممالک اور باضمیر حلقوں نے عالمی اداروں سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اور بہت سارے بے ضمیر حلقے طالبان کے بغض میں خاموش رہے ۔انہی دنوں جنرل مالک سرکاری دور ے پر امریکا گئے۔ جن کی وہاں بڑی خاطر مدارت ہوئی۔طالبان کے بڑے رہنما مالک کی قید میں تھے ۔چناں چہ طالبان اب جنگ کی تیاری کے ساتھ بڑھے ۔ توجنرل مالک ایران کو فرار ہوا ۔جاتے ہوئے ملا اختر منصور ، جنرل (پا ئلٹ ) جیلانی خان نورزئی ،ملا محمد صادق ،حاجی فضل محمد اورملا عبدالزاق کو باد غیس کے مقام پر چھوڑ دیا ۔ روسی فوجیں افغانستان سے نکل تو گئیں مگر ان کی مالی ،تیکنیکی اور اسلحی تعاون شمال کی قوتوں کو حاصل تھا۔ ماہرین پنج شیر بھیجے جاتے ۔ احمد شاہ مسعود نے روسی فوج کے خلاف جہاد کے وقت ہی بہروپ اپنا رکھی تھی ،1982 ء ہی میں روسیوں سے ساز باز کر رکھی تھی ۔ ان کے لوگ کابل اور روسی فوج کے ساتھ مل کر مجاہدین خاص کر حزب اسلامی کے خلاف جنگ میں حصہ لیتے ۔

اعلیٰ روسی انٹیلی جنس و فوجی حکام لکھ و کہہ چکے ہیں کہ ان کی مسعود کے ساتھ جہاد کے دوران رو برو ملاقتیں ہوئیں اور وہ افغانستان میں روسی نفوذ کا محرک تھا۔ وہ اور روسی مل کر منصوبہ بندی و فیصلے کرتے۔ او راحمد شاہ اکثر وہ کرتا جو اْسے روسی حکومتی و فوجی حکام کہتے۔غرض ایران بھی شمال کی قوتوں کی اس نوع کی مدد کرتا رہا۔ یعنی روس سمیت ایران کے جنگی مشیر بھی آتے جاتے ۔ امریکی مخاصمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ طالبان حکومت کے خلاف عالمی سطح پر یکطرفہ و گمراہ گن تبلیغات شروع کی گئیں۔ افغانستان کے ایک غالب حصے پر مثالی امن کے قیام اور فتح کابل اور مزار کے بعد پاکستان ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے طالبان کی حکومت تسلیم کر لی۔ ترکمانستان نے اچھے تعلقات کا تاثر دیا۔ روس ، امریکا اور ایران نے طالبان کی حکومت کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیا۔ دنیا کی مخالفت کے باوجود طالبان کی حکومت اپنے مثبت و وسیع مقصد سے پیچھے نہ ہٹی۔ ان کی نگاہ پنج شیر اور شمال کے دوسرے علاقوں پر تھی۔ جو ابھی تک کابل حکومت کی دسترس میں نہ تھے۔ شمال کی قوتیں مذہبی ، لسانی اور علاقائی تعصبات ابھارتی رہیں۔ وہاں کے سادہ لوح ،غریب اور امن کے خواہاں عوام کو اس پروپیگنڈے کے ذریعے خوف و وسوسوں میں مبتلا کیے رکھا۔کہ اگر طالبان آتے ہیں تو ان کے ساتھ انسا نیت سوز سلوک روا رکھیں گے۔ ایران ،روس ، بھارت اور فرانس کی مدد کی وجہ سے طالبان پنج شیر نہ پہنچ سکے ۔ کابل میں ایرانی سفارتخانہ اب بھی طالبان مخالف بیانیے پر کام کرتا رہا۔ بار بار توجہ دلانے کے باوجود ایران اپنی روش سے نہ ہٹا۔ طالبان کی حکومت نے تہران میں اپنے سفیر کی تعیناتی کا قانونی مطالبہ کیا۔ جسے ایران نے درخور اعتنا نہ سمجھا۔ مجبوراً طالبان کو کابل میں ایرانی سفارتخانہ بند کرنے اور سفیر کے نکل جانے کا حکم دینا پڑا۔

اس اقدام سے کسی حد تک ایران کی ریشہ دوانیاں کم ہوئیں۔شوریٰ نظار ، جمعیت اسلامی ،رشید دوستم کی جُنبش ملی اور حزب وحدت نے مذکورہ ممالک کے تعاون سے شمال کے نام سے اتحاد قائم کر رکھا تھا۔ مسلکی اور لسانی تعصبات کے غلیض ہتھیار مقصد کے لیے استعمال کیے جاتے۔ 14اکتوبر 1996ء کو ایک اجلاس ہوا جس میں جمعیت اسلامی،جنبش ملی (رشید دوستم) حزب وحدت کے نمائندے شریک ہوئے ۔ جس میں طالبان حکومت کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کا عہد کیا گیا اور اپنی الگ حکومت کا اعلان کیا گیا۔ برہان الدین ربانی تب رشید دوستم کی پناہ میں تھے، اس حکومت کے صدر بنے۔ حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کو بھی تعاون کرنے اور حکومت میں شمولیت کا کہا گیا ۔ لیکن گلبدین حکمت یار نے انکار کر دیا۔ غالبا ً یہ لوگ حکمت یار کو وزیر اعظم کا عہدہ دینا چاہتے تھے ۔ گلبدین حکمت یار نے الگ حکومت کے اعلان پر تنقید کی ۔ان پر واضح کردیا حزب اسلامی سیاسی گفت و شنید کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے ۔ اور کہا کہ ان کی جماعت کابل حکومت یعنی طالبان کے خلاف الگ حکومت بنانے کی حمایت نہیں کرتی۔ شمالی اتحاد نے عبدالرحیم غفور زئی کو اس برائے نام حکومت کا وزیر اعظم مقرر کیا۔ عبدالرحیم غفور زئی سابق شاہ ظاہر شاہ اور ببر ک کارمل کی حکومتوں میں اہم عہدوں پرکام کر چکے تھے ۔جس کے بعد انہوں نے روس کے خلاف افغان مجاہدین کی حمایت کی تھی ۔ مزار کا سقوط ہوا تو ربانی کی حکومت صوبہ تخار کے مرکز تالقان منتقل ہو گئی ۔ تخار کابل کے تصرف میں آیا تو ربانی کی حکومت بدخشاں لے جائی گئی۔ گو یا اس بے زمین و بے حیثیت اور تعصب پر مبنی حکومت کو اقوام متحدہ میں نمائند گی حاصل تھی ۔اور کئی ملکوں میں اس کے سفیر تعینات تھے۔ اس ٹولے کو سیاسی و سفارتی فوائد حاصل تھے۔ دنیا اس طرح حقائق سے دانستہ منہ موڑے ہوئی تھی۔ در اصل اقوام متحدہ امریکا ، روس اور ایران سمیت دنیا کے دوسرے ممالک کی بغض و عناد پر مبنی پالیساں تھیں کہ جنہوں نے ایک طاقتور حکومت سے بنانے کے بجائے بگاڑ کا رویہ، سلوک اور پالیسی اپنا رکھی تھی ۔در اصل افغانستان کے مسائل کے ذمہ دار یہی رویے ہیں ۔طالبان حکومت سے معاندانہ کی بجائے اچھے تعلقات استوار کیے جاتے تو یقینا حالات موجودہ ڈگر پر نہ ہوتے۔ شمال کے مسلح گروہ مسائل کی وجہ بنے ہوئے تھے ۔ ان کے بڑے تیس مار خان فرار ہو گئے تھے ۔ (جاری)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا ! وجود هفته 04 مئی 2024
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا !

آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی وجود هفته 04 مئی 2024
آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی

بھارتی انتخابات میں مسلم ووٹر کی اہمیت وجود هفته 04 مئی 2024
بھارتی انتخابات میں مسلم ووٹر کی اہمیت

ٹیکس چور کون؟ وجود جمعه 03 مئی 2024
ٹیکس چور کون؟

٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر وجود جمعه 03 مئی 2024
٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر