... loading ...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی اور ایرانی عہدیداروں نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی سے ممکنہ ملاقات یا رابطے پر تبادلہ خیال کیا تھا لیکن میں نے ملاقات نہ کرنے پر اصرار کیا جس کے بعد انہوں نے ملاقاقت منسوخ کردی تھی۔ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریق نے بات چیت کی لیکن میں نے کہا کہ ایران اس ملاقات کے ذریعے پابندیوں میں نرمی پیدا کرنا چاہتا ہے ۔ “میں نے کہا کہ آپ مذاق ضرور کریں گے ۔ روحانی اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر مجھ سے ملنا چاہتے ہیں ۔قبل ازیں ایران کی طرف سے ایسا ہی دعوی کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر حسن روحانی سے ملنا چاہتے تھے مگر ایران نے امریکی صدر سے ملاقات سے انکار کیا۔ایرانی صدر روحانی نے گذشتہ ہفتے نیویارک میں امریکا پر زور دیا تھا کہ وہ ایران پر مسلط کردہ “سخت دبا کی پالیسی” تبدیل کرے ۔
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ہونے والی تحقیقات پر رواں ہفتے پہلی باضابطہ ووٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایوانِ نمائندگان کی ا سپیکر اور ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی نے کہا کہ یہ ووٹنگ صدر اور ان کے وکیل کے لیے آئندہ ہونے والے عمل کے حقوق کا تعین کرے گی۔نینسی پلوسی اور دیگر ڈیموکریٹ رہنماؤں کی جانب سے آئندہ جمعرات کو پلان کی گئی ووٹنگ صدر کے مواخذے کے لیے نہیں بلکہ مواخذے کے لیے ہونے والی تحقیقات کے لیے بنیادی اصول و ضوابط بنانے...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر حال ہی میں عاید کردہ پابندیوں کو ہٹانے کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں ایک تقریر میں بتایاکہ میں نے سیکریٹری خزانہ کوترکی پر 14اکتوبر کو عائد کردہ پابندیوں کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ پابندیاں ترکی کی شام کے شمال مشرقی علاقے میں(امریکا کے اتحادی)کرد جنگجوئوں کے خلاف فوجی کارروائی کے ردعمل میں عاید کی گئی تھیں۔انھوں نے کہا کہ ترکی نے ان سے رابطہ کیا ہے اور مطلع کیا ہے کہ وہ شام میں اپنی جنگی کارروائی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کردوں کی حمایت سے دست برداری کا اعلان کرکے اسرائیلی فوج کے طویل المیعاد منصوبے پرپانی پھیر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے موجودہ آرمی چیف نے کثیر سالہ منصوبہ تیارکیا تھا جس کی نگرانی آرمی چیف اویو کوحاوی خود کررہے تھے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کرد آبادی کی حمایت سے دست برداری کا اعلان کرکے اسرائیل کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لیے امریکی صدر کا ترکوں کی حمایت ترک کرنا حیران کن ہے ۔ اسرا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جو بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف تفتیشی عمل شروع کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے ابھی تک چینی صدر سے براہ راست اس کا مطالبہ نہیں کیا لیکن انہیں تفتیش شروع کرنا چاہیے۔ ٹرمپ اس سے قبل یوکرائنی صدر وولوودومیر زیلنسکی سے بھی سابق امریکی نائب صدر اور ان کے بیٹے کے خلاف تفتیشی عمل شروع کرنے کا کہہ چکے ہیں۔ ان کی یوکرائن کے صدر کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فون گفتگو کی اطلاع ایک امریکی انٹیلیجنس اہل...
امریکی صدرٹرمپ جوبائیڈن کے خلاف یوکرائنی صدرکوفون کے معاملے پرکھل کرسامنے آگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ صرف ایک عام فون کال کا معاملہ بہت بڑا بنادیا گیا ہے، یوکرائنی صدرکومیرے فون کے معاملے پرفضول باتیں کی جارہی ہیں، کرپشن کی تحقیقات کیلیے دوسرے ملک سے مدد طلب کرنا میرا اختیارہے۔امریکی صدرنے کہا کہ کرپشن کے معاملات کی تحقیقات یا تفتیش کرنا میری ذمہ داری بھی ہے، بدعنوانی کی تحقیقات کیلیے دیگرممالک کوکوئی تجویزبھی دے سکتا ہوں، یہ کسی مہم سے متعلق نہیں، بڑے پیمانے پرب...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اداریے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو مزید نظرانداز نہیں کر سکتا۔ مودی کے اقدامات نے کشمیریوں کی زندگی مزید اجیرن کر دی ہے ۔ اخبار نے پاکستان کی امن پسند کوششوں کو بھی سراہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ کا واضح موقف، اداریے میں لکھا گیا ہے کہ دوجوہری طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو مزید نظرانداز نہیں کرسکتا۔اخبار نے لکھا کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کا مثب...
وائٹ ہاس نے امریکی صدر ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب کو فون کال کی تفصیلات جاری کر دیں جس میں انہوں نے ممکنہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے بیٹے سے متعلق کرپشن کیسز کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی صدر کے خلاف مواخذے کے سلسلے میں تحقیقات کی بنیاد بننے والی فون کال کی تفصیلات جاری کر دیں۔ آدھے گھنٹے کی فون کال میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر سے کہا کہ وہ جو بائیڈن کے بیٹے سے متعلق بدعنوانی کے دعوئوں کا جائزہ لیں۔جو بائیڈن 2020کے انتخابات میں صدر ٹرمپ کا مقابلہ ...