... loading ...
ناٹنگھن یونیورسٹی کی تحقیق میں کہاگیا ہے کہ اگر آپ زندگی میں امراض قلب کو خود سے ہمیشہ دور رکھنا اور صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں سرخ گوشت کی مقدار میں کمی لے آئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دعوی برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ناٹنگھن یونیورسٹی کی تحقیق میں 46 افراد کی خدمات حاصل کی گئیں اور انہیں 12 ہفتوں کے لیے سرخ گوشت کی مقدار میں کمی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس دورانیے میں ان کے خون کے نمونوں کا کئی بار تجزیہ کیا گیا۔سرخ گوشت کا استعمال کم کرنے سے ان کے خون میں نقصان دہ سمجھے جانے والے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں کمی دیکھی گئی جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ وہ امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے۔تحقیق کے مطابق سرخ اور پراسیس شدہ گوشت میں چربی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو خون میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح بڑھاتی ہے جو وقت کے ساتھ خون کی شریانوں میں جمع ہونے لگتا ہے اور رکاؤٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔سرخ گوشت کے حوالے سے حالیہ برسوں میں کئی تحقیقی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں لوگوں کو گوشت کی جگہ سبزیوں پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا۔مگر اس نئی تحقیق میں دیکھا گیا کہ اگر سرخ گوشت کو مکمل طور پر غذا سے نکالنے کی بجائے اس کی مقدار میں کمی لائی جائے تو صحت پر کس حد تک مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل فوڈ اینڈ فنکشن میں شائع ہوئے جس میں بتایا گیا کہ سرخ اور پراسیس گوشت سے مکمل منہ موڑنے کی بجائے غذا میں ان کی مقدار میں کمی لانے سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔تحقیق کے مطابق مجموعی طور پر ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں مردوں میں 10 فیصد تک اس طریقے سے کمی لائی جاسکتی ہے جو کہ بڑی پیشرفت سمجھی جاسکتی ہے۔تحقیق کے دوران رضاکاروں کو 12 ہفتوں تک سفید گوشت، مچھلی یا متبادل غذا استمعال کرائی گئی یا ان کی غذا میں سرخ گوشت کی مقدار کو کم کردیا گیا جبکہ آغاز سے ہی غذا کو ڈائری میں درج بھی کیا گیا۔محقق پروفیسر اینڈریو سالٹر کے مطابق بہت زیادہ چربی یا سچورٹیٹڈ فیٹی ایسڈ جو سرخ اور پراسیس گوشت میں پائے جاتے ہیں اور امراض قلب کے ساتھ دیگر سنگین امراض خصوصا آنتوں کے کینسر کے درمیان تعلق موجود ہے۔مختلف تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا کہ جو لوگ بہت زیادہ گوشت کھاتے ہیں ان میں امراض قلب کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے مگر اس نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ گوشت کے استعمال کی مقدار میں کمی تبدیلی بھی نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں کمی لاسکتی ہے اور وقت کے ساتھ امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔کولیسٹرول کی سطح میں کمی کے ساتھ ساتھ محققین یہ دیکھ کر بھی حیران رہ گئے کہ اس کے نتیجے میں خون میں سرخ اور سفید خلیات کی مقدار میں بھی کمی آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گوشت وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو خون کے خلیات کو بنانے کے لیے ضروری ہوتے ہیں، اگرچہ سبزیوں والی غذا سے بھی ان اجزا کا حصول ممکن ہوسکتا ہے مگر ہمارے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ گوشت کی مقدار میں کمی کے ساتھ پھلوں، سبزیوں اور دالوں کا زیادہ استعمال بھی ان اجزا کو فراہم کرسکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...