وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

امریکا پابندیاں ختم کرے تو ایک جوہری پلانٹ بندکردینگے ، شمالی کوریا

جمعه    01    مارچ    2019 امریکا پابندیاں ختم کرے تو ایک جوہری پلانٹ بندکردینگے ، شمالی کوریا

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ نے کہا ہے کہ اگر امریکا عارضی پابندیاں ختم کردے تو شمالی کوریا اپنا ایک جوہری پلانٹ مکمل طور پر بند کرنے کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ہماری شہری معیشت اور ہمارے لوگوں کی زندگیوں پر اثرانداز ہونے والی پابندیاں ختم کرے تو ہم امریکی ماہرین کی موجودگی میں یونگ بیون کی جوہری تنصیبات کا مکمل خاتمہ کر دیں گے ۔واضح رہے کہ امریکا شمالی کوریا سربراہان کی دوسری ملاقات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوئی ہے ، صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم شمالی کوریا کی جانب سے پابندیوں کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ نہیں مان سکتے ۔