وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

بین الاقوامی طلبہ میں کمی،امریکی خزانے کو 42 ارب ڈالر کا نقصان

جمعه    08    فروری    2019 بین الاقوامی طلبہ میں کمی،امریکی خزانے کو 42 ارب ڈالر کا نقصان

امریکا میں جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمارمیں بتایاگیا ہے کہ گزشتہ سال ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں غیر ملکی طلبا اور طالبات کے اندارج میں سات فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں غیر ملکی طلباء اور طالبات کے داخلوں میں کمی ہو رہی ہے اور اس وجہ سے گزشتہ سال امریکی معیشت کو مجموعی طور پر بیالیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری اعدادوشمار میں ویزا درخواستوں میں دشواریاں امریکا میں داخلے نہ لینے کی سب سے بڑی وجہ بیان کی گئی لیکن اکثر لوگوں نے امریکا میں سماجی اور سیاسی ماحول کے بارے میں پائی جانے والی تشویش کو بھی بڑی رکاوٹ قرار دیا۔تعلیمی اخراجات کا بھی اس ضمن میں ذکر کیا گیا لیکن اس کے ساتھ ہی امریکا میں غیر موافق ماحول کے علاوہ جان کے تحفظ کے بارے میں خدشات کا بھی لوگوں نے برملا اظہار کیا۔جن ملکوں سے امریکا جانے والے طلباء اور طالبات کی تعداد میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے ان میں انڈیا، جنوبی کوریا، میکسیکو اور سعودی عرب شامل ہیں۔لیکن یہ رجحان مغربی ملکوں کے طلبہ میں بھی دیکھنے میں آیا ہے اور ان میں برطانیا، جرمنی اور فرانس جیسے امریکا کے اتحادی ملک بھی شامل ہیں۔