امریکا یورپ میں میزائل نظام نصب کرے گا تو روس بھی ایسا کرے گا، پوتین

روسی صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر امریکا یورپ میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائل نصب کرے گا تو ماسکو بھی ایسا کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر نے کہاکہ روس سپر سانک سمیت نئے میزائلوں کی تیاری پر کام کرے گا۔انھوں نے وزراء کو ہدایت کی کہ امریکا کے ساتھ ہتھیارو ں کی روک تھام سے متعلق بات چیت آغاز نہ کیا جائے۔انھوں نے درمیانے فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کا حکم دیا ہے لیکن یہ بات زور دے کر کہی کہ روس اپنے یورپی حصے میں ان ہتھیاروں کو اس وقت تک نصب نہیں کرے گا جب تک امریکا ایسا نہیں کرتا ہے۔