... loading ...
ایک حالیہ سروے میں کہاگیاہے کہ ترکی میں گزشتہ دس برسوں میں ایتھیسٹ یا لادین افراد کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ یہ وہ افراد ہیں، جو باقاعدہ طور پر بطور لادین اپنی شناخت کرواتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولسٹر کونڈا کی جانب سے ترکی میں کروائے گئے عوامی جائزے میں کہا گیا کہ ترکی میں حالیہ کچھ برسوں میں اسلام پر ایمان رکھنے والے افراد کی تعداد بھی 55 فیصد سے کم ہو کر 51 فیصد رہ گئی ہے۔گزشتہ دس برس سے لادینیت اختیار کرنے والے 36 سالہ کمپوٹر ماہر احمت بالیمیز کے مطابق ترکی میں مذہبی تبلیغ میں اضافہ ہوا ہے، مگر لوگ سوال پوچھ رہے کہ کیا یہ اسلام ہے؟ جب ہم حکومت میں اپنے فیصلہ سازوں کو دیکھتے ہیں، تو لگتا ہے کہ وہ پھر سے ملک کو اسلام کے ابتدائی دور کی جانب کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس لیے جو ہمارے سامنے آ رہا ہے، یہ ایک فرسودہ اسلام ہے۔بالیمیز کے مطابق اس کی پرورش ایک نہایت مذہبی گھرانے میں ہوئے۔ روزے اور نماز میرے لیے نہایت عمومی چیزیں تھی، مگر پھر ایک ایسا مقام آیا کہ میں نے لادینیت اختیار کر لی۔ترکی کے مذہبی امور کے محکمے دیانت نے 2014 میں کہا تھا کہ ترکی کی 99 فیصد سے زائد آبادی خود کو بطورمسلمان، متعارف کرواتی ہے۔ تاہم کونڈا کے حالیہ سروے میں شواہد کے ساتھ دیانت کے اعداد و شمار کے برخلاف رپورٹ شائع کی ہے۔ اس تناظر میں ترکی میں بحث بھی جاری ہے۔ماہر دینیات چیمل کلیچ کے مطابق دونوں اعداد و شمار درست ہیں۔ ان کے مطابق گو کہ ترکی میں ننانوے فیصد آبادی مسلم ہے، مگر ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جو اسلام کو فقط ثقافتی اور سماجی زندگی کا حصہ سمجھتے ہیں۔ کلیچ نے کہا کہ یہ افراد روحانی طور پر نہیں فقط ثقافتی طور پر مسلمان ہیں۔واضح رہے کہ ترکی میں رجب طیب ایردوآن حکمران ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے تک وزیراعظم اور بعد میں صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کے دورِ حکومت میں سیاسی اُمور میں مذہب کے استعمال کے رجحان میں خاصا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ وہ ترکی کے سیکولر تشخص کے خلاف مصروفِ عمل ہیں۔
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...