وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

فلسطینی نوجوان کی تصویر 2018 ء کی بہترین تصویر قرار

هفته    ٠٥    جنوری    ٢٠١٩ فلسطینی نوجوان کی تصویر 2018 ء کی بہترین تصویر قرار

عالمی اخبارات اور جرائد میں شائع ہونے والی تصاویر میں ایک فلسطینی نوجوان کی تصویر کو پہلی اور سب سے با اثر تصوریر قرار دیا ہے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ تصویر ترکی کے خبر رساں ادارے نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے کھینچی تھی۔ اسے2018 کی بہترین تصاویر میں ایک قرار دیا گیا ۔اناطولیہ کے فوٹو گرافر مصطفی حسونہ نے یہ تصویر غزہ کی پٹی کے محاذ سے لی تھی جسے 2018ء کی بہترین تصویر قرار دیا گیا ۔ یہ تصویر اس کے بعد برطانوی اخبار ”دی گارڈین” امریکا کے ”دا اٹلانٹک” فارن پالیسی میگزین اور یورپ کے ”یورو نیوز” نے بھی شائع کی اور اسے سال 2018 کی بہترین تصویر قرار دیا ہے ۔برطانوی اخبار”گارڈین” نے 27 دسمبر کی اشاعت میں فلسطینی نوجوان کی تصویر شائع کی۔ اس تصویرمیں ایک فلسطینی نوجوان کو سینہ نکالے اور ہاتھ میں غلیل تھامے اسرائیلی فوجیوں پر کنکریاں پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ یہ تصویر 29 اکتوبر کو لی گئی تھی۔گارڈین میں تصویر کی اشاعت نے پوری دنیا بالخصوص عرب اور مسلمان ممالک میں دھوم مچا دی تھی۔