... loading ...
افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں افغان سرحدی فوج کے دو اہلکاروں نے اتحادی افواج کے قافلے پر حملہ کردیا تاہم اٹالین ملٹری ایڈوائزربال بال بچ گئے تاہم جوابی کارروائی میں ایک افغان فوجی ہلاک اور دوسرازخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا جبکہ صوبہ قندہار میں طالبان نے افغان فوج کی ایک چیک پوسٹ کو بارودی مواد رکھ کر اْڑادیا جس کے نتیجے میں پانچ افغان فوجی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔افغان فورسز نے شمالی صوبہ فریاب میں فضائی و زمینی آپریشن کے دوران 2 ایرانی اور 2 مقامی کمانڈروں سمیت 29 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک اور23 دیگر کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغان ملٹری کمانڈر نوراللہ قادری کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز مٖغربی صوبہ ہرات میں پیراملٹری بیس میں افغان سرحدی فوج کے دواہلکاروں نے اتحادی افواج کے قافلے میں شامل اٹالین ملٹری ایڈوائزر کو نشانہ بناکراْس وقت اندھادھند فائرنگ کی جب اتحادی افواج کا قافلہ گاڑیوں میں کہیں جارہا تھا تاہم وہ بال بال بچ گئے جبکہ اتحادی افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آورکو موت کے گھاٹ اْتاردیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔افغان ملٹری کمانڈر قادری کے مطابق دونوں اہلکار اٹالین ملٹری ایڈوائزر کو مارنا چاہتے تھے لیکن فائرنگ کی زدمیں کوئی نہیں آیا اور اتحادی افواج کے قافلے میں شامل تمام غیرملکی محفوظ رہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں موجود اتحادی افواج میں 895 فوجیوں کا تعلق اٹلی سے بتایاجاتا ہے۔ادھر پولیس ترجمان محمداشرف وطن دوست کے مطابق جنوبی صوبہ قندہار کے ضلع میوند کے علاقے مندوزئی میں طالبان نے ایک فوجی چیک پوسٹ کے نیچے بارودی مواد رکھ کردھماکہ سے اْڑادیا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ میں موجودپانچ افغان فوجی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے تاہم طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعہ میں طالبان نے 30 سے زائد افغان فوجیوں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔ دریں اثنا افغان فورسز نے شمالی صوبہ فریاب کے اضلاع شرین تغاب اور خواجہ سبزپوش میں فضائی و زمینی آپریشن کے دوران 29 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک اور 23 دیگر کو زخمی کونے کا دعویٰ کیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق ان جنگجوؤں میں دو ایرانی طالبان احمد اورجنداللہ اور دو مقامی کمناڈر نصرت اللہ اور سادی بھی شامل ہیں۔ادھر بدھ کی صبح دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دومیزائل آکر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق دونوں میزائل بگرام کی طرف سے کابل پر فائرکیے گئے۔
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...