... loading ...
نیویارک(این این آئی )آئن سٹائن کے اپنے ہاتھ کا وہ خط غیر متوقع طور پر 29 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا ہے جس میں انھوں نے خدا کے وجود کے بارے میں بات کی ہے۔یہ خط آئن سٹائن نے 1954 میں جرمن زبان میں لکھا تھا اور توقع تھی کہ یہ زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ ڈالر میں بکے گا لیکن نیویارک میں ہونے والی اس نیلامی نے ساری توقعات توڑ دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس خط میں آئن سٹائن نے مذہب اور سائنس کے درمیان ہونے والی پرانی بحث پر اظہارِ خیال کیا ہے۔آئن سٹائن کو انسانی تاریخ کے عظیم ترین دماغوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور انھوں نے کئی بار خدا کے وجود کے بارے میں بحث کی ہے۔آئن سٹائن نے جرمن فلسفی ایرک گٹ کائنڈ کے نام اس خط میں کہاکہ لفظ خدا میرے لیے انسانی کمزوری کے اظہار اور پیداوار کے علاوہ کچھ نہیں۔بائبل قابلِ قدر مگر دقیانوسی اساطیر کا مجموعہ ہے۔
کوئی تفسیر، چاہے وہ کتنی ہی باریک کیوں نہ ہو، اس بارے میں میرے خیالات بدل نہیں سکتی۔اس خط سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے۔ لیکن معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے۔ آئن سٹائن ایک موقعے پر واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ وہ دہریے نہیں ہیں۔ ان کا یہ قول مشہور ہے کہ میں سپی نوزا کے خدا پر یقین رکھتا ہوں جو اپنے آپ کو تمام اشیا میں ظاہر کرتا ہے جو وجود رکھتی ہیں، لیکن اس پر خدا پر یقین نہیں رکھتا جو انسان کی تقدیر اور اعمال کے بارے میں فکرمند رہتا ہے۔سپینوزا 18ویں صدی میں گزرنے والے مشہور ولندیزی فلسفی تھے۔ ان کا خیال تھا کہ خدا کا کوئی شخصی اور مادی وجود نہیں ہے، بلکہ کائنات خدا کے تخیل اور توسیع کی مظہر ہے۔ کائنات کی ہر شے خدا کی ذات کا حصہ ہے اور اس لحاظ سے ہر شے دوسری شے سے جڑی ہوئی ہے۔سپینوزا کے اسی تصور کے تحت کائنات میں جو واقعہ بھی ہوتا ہے، وہ خدا سے جڑا ہونے اور خدا کے وجود کا حصہ ہونے کی وجہ سے حتمی اور قطعی ہوتا ہے اور اس کی بجائے کچھ اور نہیں ہو سکتا۔ اس کو نظریہ جبر کہا جاتا ہے اور جیسے کہ نیچے آئے گا، آئن سٹائن بھی اسی کے قائل تھے۔آئن سٹائن یہودی والدین کے گھر پیدا ہوئے تھے اور انھوں نے ایک کیتھولک عیسائی سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے خود ایک بار لکھا تھا کہ ان کا بچپن مذہبی ماحول میں گزرا لیکن وہ 12 سال کی عمر میں غیر مذہبی ہو گئے تھے۔یہ آئن سٹائن کے لڑکپن کی بغاوت کا مظہر تھا، اور اس کا اثر ان کی زندگی پر خاصے عرصے تک رہا۔ تاہم پکی عمر کو پہنچنے کے بعد آئن سٹائن یہ کہنے لگے تھے کہ وہ ایک شخصی اور ذاتی خدا پر یقین رکھتے ہیں۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...