... loading ...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر محمد شعیب نے کہا ہے کہ گزشتہ برس ایف آئی اے کے پاس بچوں سے زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کا صرف ایک کیس رجسٹر ہوا تھا، تاہم 2018 میں ایسے 15 کیسز رجسٹر ہوئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کے والدین بھی بدنامی کے ڈر سے سامنے نہیں آتے تھے، لیکن جس طرح پاکستان میں لوگوں کو انٹرنیٹ تک رسائی مل رہی ہے، ویسے ہی لوگوں میں اس طرح کے واقعات کو رپورٹ کرنے کی بھی آگاہی پیدا ہورہی ہے۔پروگرام کے دوران محمد شعیب سے سوال کیا گیا کہ بچوں سے زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر انہیں واٹس ایپ یا دیگر سوشل میڈیا گروپس پر شیئر کیے جانے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں، لیکن اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں کہ آیا یہ کوئی منظم گروہ یا نیٹ ورک ہے، لیکن اگر ہزاروں کی تعداد میں ویڈیوز برآمد ہو رہی ہیں تو یہ ویڈیوز ان کو کوئی تو بھیج رہا ہوگا؟جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ محمد شعیب نے جواب دیا کہ ہمارے پاس دو طرح کے کرمنلز آتے ہیں، ایک تو وہ جو پاکستان میں ہی کام کر رہے ہیں اور دوسرے وہ جو جن کے حوالے سے ہمارے پاس بیرون ملک سے رپورٹس آتی ہیں اور دونوں صورتوں میں ہمارے پاس شواہد موجود ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ دنوں کراچی میں چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں گرفتار ملزم حمزہ کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے گروپ کے 1600 پاکستانی ممبرز ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور جن کے ثبوت ایف آئی اے کے پاس موجود ہیں، جبکہ اس کے کچھ ممبرز امریکا سے بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان 1600 ممبران میں سے کچھ متاثرہ بچے یا خواتین بھی ہوسکتے ہیں، جبکہ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے لوگ بھی، جو باقاعدہ اس کام میں ملوث ہوتے ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق بہت سی خواتین یا بچے ایسے بھی ہوتے ہیں، جنہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان گروپس کو چلانے والا کون ہے اور وہ کس کام میں ملوث ہے، وہ بس کسی بھی طرح لاعلمی میں اْس گروپ میں ایڈ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک چھوٹے بچے کو ملزم نے کہا کہ اپنی ویڈیو بناکر دو ٗ جس کے بعد ملزم نے وہ ویڈیو اپنے گروپ میں شیئر کردی ٗاس بچے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کے محلے کے لوگ بھی ایڈ تھے، جس سے یہ بات پھیل گئی اور وہ بچہ تنہائی کا شکار ہوگیاجس کے بعد اس کے والدین نے ایف آئی اے سے رجوع کیا۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...