وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

ملک میں آنے والی غیر ملکی سرمایہ کاری میں گرواٹ کا سلسلہ جاری

جمعه 16 نومبر 2018 ملک میں آنے والی غیر ملکی سرمایہ کاری میں گرواٹ کا سلسلہ جاری

ملک میں آنے والی غیر ملکی سرمایہ کاری میں گرواٹ کا سلسلہ جاری ہے، اکتوبر میں بھی غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ چارماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 46 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 16 کروڑ 12 لاکھ ڈالر رہا۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر غیر ملکی سرمایہ کاری میں 46 فیصد کی کمی ہوئی۔ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 60 کروڑ 7 لاکھ ڈالر رہا۔اسی عرصے میں اسٹاک مارکیٹ سے 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے سرمائے کا انخلا ریکارڈ کیا گیا جن میں سے لکسمبرگ اور امریکا کے سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ نکالا۔سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری چین سے آئی تاہم اس کا حجم بھی گزشتہ سال سے کم تھا۔ متحدہ عرب امارات، برطانیا اور جنوبی کوریا سے بھی نمایاں سرمایہ کاری آئی۔


متعلقہ خبریں


اسپین سے برطانیا جانیوالی خاتون کو قابل اعتراض لباس پر طیارے سے نکال دیا گیا وجود - پیر 01 جولائی 2019

اسپین سے برطانیہ جانے کی خواہشمند ایک خاتون کوقابل اعتراض لباس پہننے پر پرواز سے نکال دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق31سالہ ہیریٹ اوسبورن اسپین کے شہر مالاگا سے لندن کا سفر کررہی تھیں اور ان کے لباس پر مسافروں کے اعتراضات کے بعد فضائی عملے نے لباس بدلنے کو کہا۔برطانیا کی سب سے بڑی بجٹ ائیرلائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خاتون نے ایسا لباس پہن رکھا تھا جس سے جسم ظاہر ہورہا تھا اور مسافروں کے اعتراض کے بعد ہیریٹ کو اضافی قمیض پہننے کے لیے دی گئی۔ایزی جیٹ کے ترجمان کے مطابق ہم...

اسپین سے برطانیا جانیوالی خاتون کو قابل اعتراض لباس پر طیارے سے نکال دیا گیا

امن معاہدے کے باوجود افغانستان میں سیکورٹی خطرات رہیں گے،امریکا وجود - پیر 01 جولائی 2019

امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل برائے افغانستان ری کنسٹرکشن (سگار) جان اسپوکو نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مفاہمتی سمجھوتاہونے کے باوجود افغانستان شدت پسند تنظیموں سے نبرد آزما رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سگار کو امریکی کانگریس کی جانب سے 18 سال سے جاری جنگ کی نگرانی اور جنگ زدہ ملک میں امن و استحکام کی بحالی کے حوالے سے سہ ماہی رپورٹس جمع کروانے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔چنانچہ اپنی رپورٹ میں سگار نے بتایا کہ امن سمجھوتے کے ساتھ اور اس کے بغیر بھی ممکنہ طور پر افغان...

امن معاہدے کے باوجود افغانستان میں سیکورٹی خطرات رہیں گے،امریکا

امریکی مندوبین پہلی بار سرکاری سطح پر یہودی آبادکاری کی تقریب میں شریک وجود - پیر 01 جولائی 2019

امریکی حکومت کی طرف سے فلسطین میں یہودی آباد کاری کی خاموش حمایت کے بعد اب اعلانیہ اور کھلے عام حمایت اور مدد کی جانے لگی ہے۔اخباری اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کے لیے سرگرم تنظیم العادکی جانب سے ایک سرنگ کی کھدائی کی افتتاحی تقریب میں اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین اور مشرق وسطی کے لیے امریکا کے امن مندوب جیسن گرین بیلٹ نے بھی شرکت کی۔خیال رہے کہ العادنامی یہودی تنظیم بیت المقدس کو یہودیانے کیلیے سرگرم عمل ہے۔امریکی مندوبین کی فلسطین...

امریکی مندوبین پہلی بار سرکاری سطح پر یہودی آبادکاری کی تقریب میں شریک

ٹرمپ کی ہلاک باپ، بیٹی کی تصویر پر گولف کھیلنے کی ڈرائنگ وائرل وجود - پیر 01 جولائی 2019

گزشتہ ماہ 26 جون کو امریکا اور میکسیکو کے بارڈر پر امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران دریائے ریو گرینڈے میں پانی کی لہروں میں چل بسنے والے ایل سلواڈور کے مہاجر باپ اور بیٹی کی موت کی تصاویر نے دنیا کو جھنجوڑ دیا تھا۔پانی کی لہروں میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے ایل سلواڈور کے 25 سالہ آسکر البرٹو اور ان کی 2 سالہ بیٹی کی پانی میں تیرتی لاش کی تصاویر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں غم کی لہر چھاگئی تھی اور لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرنا شروع کردی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا ا...

ٹرمپ کی  ہلاک باپ، بیٹی کی تصویر پر گولف کھیلنے کی ڈرائنگ وائرل

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، 53افراد زخمی، ہلاکتوں کا خطرہ وجود - پیر 01 جولائی 2019

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 53افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر زخمیوں کی اطلاع کے باعث ہلاکتوں کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے اطراف میں واقع گنجان آباد علاقہ طاقتور دھماکے سے گونج اٹھا، جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے پی ڈی 16 میں کیا گیا، جس میں 2 حملہ آوروں نے...

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، 53افراد زخمی، ہلاکتوں کا خطرہ

دوسری جنگ عظیم میں فتح کا 75 واں جشن صدر ٹرمپ کو روس آنے کی دعوت وجود - اتوار 30 جون 2019

روس نے امریکی صدر کو دوسری جنگ عظیم میں فتح کے 75 ویں جشن کے موقع پر 09 مئی 2020 کو روس آنے کی دعوت دیدی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کریملن کے مشیر یوری اوشاکوو نے بتایا کہ ہم نے امریکی صدر کو دوسری جنگ عظیم میں فتح کے 75 ویں جشن کے موقع پر 09 مئی 2020 کو روس آنے کی دعوت دی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی تاحال مدت صدارت میں روس کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں شہبات حاوی چلے آ رہے ہیں۔رابرٹ ملر کی نگرانی میں ہونے والی تحقیقات ابھی تک کسی ایسی دوٹوک دلیل تک نہیں پہنچی جس سے یہ بات ثابت ہ...

دوسری جنگ عظیم میں فتح کا 75 واں جشن صدر ٹرمپ کو روس آنے کی دعوت

ہمارے انتخابات میں دخل نہ دیجیے گا،ٹرمپ کا پوٹن کے ساتھ مذاق وجود - هفته 29 جون 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے جی ٹوئنٹی سمٹ کی سائیڈ لائنز پر باہمی مذاکرات کرتے ہوئے ان سے پیش آئند امریکی انتخابات میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا اظہار تفنن ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کانگرس 2016 کے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم چلانے والی ٹیم اور روس کے درمیان جوڑ توڑ کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔کیمروں کے فلیش کی چکا چوند میں صدر ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب سے از راہ تفنن یہ کہتے ہوئے مخاطب ہوئے ...

ہمارے انتخابات میں دخل نہ دیجیے گا،ٹرمپ کا پوٹن کے ساتھ مذاق

امریکی پابندیوں کے باوجودچین کا ایران سے تیل خریداری جاری رکھنے کا اعلان وجود - هفته 29 جون 2019

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف لگائی گئی امریکی پابندیوں کے باوجود ایران سے تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ہم امریکا کی طرز پر ایرانی تیل کی درآمدات کم سے کم کرنے کی پالیسی پر نہیں چلیں گے۔ ہم یکطرفہ سزاؤں کے خلاف ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ جوہری معاہدے کا پاس رکھتے ہوئے ایران کو اپنا تیل برآمد کرنے کا موقع دیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ میں اسلحہ کنڑول کے ڈائریکٹر جنرل فو کانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ چین ایران کے خلاف لگائی گئی امریکی پابندیو...

امریکی پابندیوں کے باوجودچین کا ایران سے تیل خریداری جاری رکھنے کا اعلان

امریکا اور طالبان میں مذاکرات کا اگلا دور آج سے دوحہ میں شروع ہوگا وجود - جمعه 28 جون 2019

امریکا اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کا اگلا دور دوحہ میں ہفتے (کل) سے شروع ہورہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں 18 سال سے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے دونوں فریقین دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے پر پرامید ہیں جن میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا، قومی سطح پر سیزفائر اور بین الافغان بات چیت جیسے اہم نکات شامل ہیں۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور افغانستان کے حالیہ دورے کی بنیاد پر میں یقینی طور پر کہہ سک...

امریکا اور طالبان میں مذاکرات کا اگلا دور آج سے دوحہ میں شروع ہوگا

امریکی اتحادی فورسز نے داعش جنگ میں 1300 سے زائد شہری قتل کیے وجود - جمعه 28 جون 2019

امریکی سربراہی اتحاد نے کہا ہے کہ 2014 سے عراق اور شام میں داعش (آئی ایس) کے خلاف اپنی لڑائی کے دوران ایک ہزار 3سو 19 عام شہریوں کو قتل کردیا۔تاہم یہ اعداد و شمار اس تعداد سے کافی کم ہے جو ان دونوں ممالک میں تنازع کی نگرانی کرنے والے گروپس کی جانب سے دیے گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا کہ اگست 2014 سے مئی 2019 کے اختتام تک اتحاد نے 34 ہزار 5 سو 14 حملے کیے، تاہم اس عرصے کے دوران یہ جائزہ لیا گیا کہ اتحادیوں کے حملے سے کم از کم ایک ہزار 3 سو 19 عام شہری ہلاک ...

امریکی اتحادی فورسز نے داعش جنگ میں 1300 سے زائد شہری قتل کیے

پوتن کا ایرانی بوشہر پلانٹ میں روسی ماہرین کی سیکورٹی بڑھانے پر غور وجود - جمعرات 27 جون 2019

روسی وزارت خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ماسکو ایران میں بوشہر کے جوہری توانائی کے پلانٹ میں موجود روسی ماہرین کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اقدامات میں اضافے پر غور کر رہا ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریبکوف نے روسی خبررساں ادارے سے سے گفتگو میں خطے میں بڑھتی کشیدگی کو اس اقدام کا جواز قرار دیا۔تاہم روسی ذمے دار نے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔روسی نائب وزیر خارجہ نے امریکا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر واشنگٹن زیادہ ذمے دارانہ پالیسی اختیار کرتا تو اس شعبے میں ہ...

پوتن کا ایرانی بوشہر پلانٹ میں روسی ماہرین کی سیکورٹی بڑھانے پر غور

کانگریسی رہنما وکاس چودھری کو دہلی میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا وجود - جمعرات 27 جون 2019

کانگریسی رہنما وکاس چودھری کو بھارتی دارالحکومت دہلی کے قریب واقع فریدآباد میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ وہ کانگریس ہریانہ کے ترجمان تھے۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے انہیں اس وقت گولیوں کا نشانا بنایا جب وہ معمول کے مطابق جم سے واپس آرہے تھے۔جائے وقوع پر پہنچنے والی پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماروتی سوزوکی کار میں سوار چار افراد نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں انہیں دس گولیاں لگیں۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق کانگر...

کانگریسی رہنما وکاس چودھری کو دہلی میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا