... loading ...
سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کے معاملے پر کم از کم 20 لوگوں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں لندن، دبئی اور دوسرے ممالک کے بارے میں معلومات چاہئیں ۔ جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس اور جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس دوران چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، ڈی جی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ ایک ہزار ارب کی جائیدادوں کی نشاندہی ہوگئی ہے ٗان کو واپس لانا کس کی ذمہ داری ہے؟ ان میں سے 100 لوگوں کو عدالت میں حاضر کریں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کونسے 20 لوگ ایسے ہیں، جنہیں ہم طلب کرکے پوچھیں کہ یہ جائیدادیں کس طرح بنائیں، ہمیں لندن، دبئی اور دوسرے ممالک کے بارے میں معلومات چاہیے۔اس پر ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ 150 لوگوں نے مانا ہے کہ ہماری جائیدادیں ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ 100 ارب کی جائیدادیں ہیں، اتنی رقم میں تو ہمارا ڈیم بھی بن سکتا ہے۔دوران سماعت اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بیرون ملک جائیدادوں کے حامل 894 افراد ہیں، اس معاملے میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، تاہم کچھ مزید وقت چاہیے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر قانون میں سقم ہے تو ترمیم کریں۔اس پر ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ 374 لوگوں نے یہ کہا کہ ہم نے جائیدادیں ظاہر کردی ہیں ٗ 150 افراد نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو بیانات دیے۔
انہوں نے بتایا کہ 69 افراد کہتے ہیں کہ ٹیکس ریٹرن میں جائیدادوں کو ظاہر کیا ہے، 82 کہتے ہیں کہ جائیدادیں ہماری ہیں ہی نہیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ بیرون ملک جائیدادوں والے ہیں، اکاؤنٹس والے نہیں، اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کب کارروائیاں کریں گے؟ جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ حکومت کی اعلان کردہ ایمنسٹی کی وجہ سے 2 مہینے رک گئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل حکومت کس چیز کا انتظار کر رہی ہے، آپ کو بندوں کی نشاندہی کرکے دے دی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ 10 نمایاں لوگوں کو یہاں لے آئیں ٗ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ قانون کے مطابق ان افراد کو گرفتار نہیں کرسکتے تاہم حکومت پاکستان نے اثاثے واپسی کا یونٹ قائم کر دیا ہے۔.
عدالت میں سماعت کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ یہ مقدمہ فروری میں لگا تھا تاہم اب پاکستان سے پیسہ باہر جانا بہت مشکل ہوگیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ بتائیں اس معاملے میں کیا کیا جاسکتا ہے ٗہم مقدمہ نمٹا لیتے ہیں، پھر حکومت دیکھ لے۔چیف جسٹس نے طارق باجوہ سے استفسار کیا کہ کیا عدالت قانون کے مطابق کسی کی بینک تفصیلات طلب کرسکتی ہے؟ اس پر طارق باجوہ نے کہا کہ وہ برانچیں پاکستان کے دائرہ کار میں نہیں آتیں۔سماعت کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ برطانیہ کے ساتھ معلومات کے تبادلے کا معاہدہ یکم ستمبر سے موثر ہوا تھا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت اب تک کیا معلومات نکالی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...