... loading ...
فلسطین میں صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30مارچ 2018 کو غزہ کی مشرقی سرحد پر شروع ہونے والے فلسطینی احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دیگر شہریوں کے ساتھ کئی صحافی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں جرنلسٹ سپورٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 30مارچ کے بعد اب تک غزہ میں مظاہروں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو اسرائیلی فوج کی طرف سے براہ راست گولیاں ماری جاتی رہیں۔ قابض فوج کی گولیاں لگنے سے 247صحافی زخمی ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے نشانا باز دانستہ طور پر صحافیوں کی ٹانگوں کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ وہ مظاہروں کی کوریج کرنے کے لیے محاذ پر مظاہرین کے شانہ بہ شانہ چل پھر نہ سکیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے اپنے جنگی جرائم کو عالمی برادری سے مخفی رکھنے کا ایک مکروہ حربہ صحافیوں کو ہراساں کرنا بھی ہے ۔ غزہ میں صحافیوں کو دانستہ طور پر گولیوں کا نشانا بنایا جاتا ہے ۔ ان کی ٹانگیں توڑ دی جاتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے 30مارچ کے بعد اب تک 247صحافیوں کو زخمی کیا۔ ان میں 32 خاتون صحافی بھی شامل ہیں۔ 78صحافی قابض فوج کی طرف سے کی گئی سیدھی فائرنگ سے زخمی ہوئے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج صحافیوں کو اس لیے بھی نشانا بنا رہی ہے کیونکہ عالمی سطح پر صہیونی حکومت فوج کو صحافیوں پر حملوں کے حوالے سے کسی قسم کی پوچھ تاچھ کا سامنا نہیں، اگر اس حوالے سے عالمی سطح پر کوئی آواز بلند کی بھی جاتی ہے تو صہیونی حکومت اپنے جنگی جرائم چھپانے کے لیے دوسرے بہانے تراش لیتی ہے ۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...