... loading ...
سندھ حکومت سابق پبلک آفس ہولڈرکی جانب سے سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال روکنے اور ان کو واپس لینے میں ناکام رہی ہے۔گزشتہ کئی سالوں سے صوبائی محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی 47 گاڑیاں پیپلز پارٹی کے ورکرز، سابق مشیر اور وزیر اعلیٰ کے معاونین خصوصی کے زیراستعمال ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن جو کہ اس وقت کرپشن کے الزامات میں جیل میں ہیں، کے قبضہ میں بھی ایک سرکاری گاڑی گزشتہ کئی سالوں سے ہے۔سابق معاونین خصوصی اور کوآرڈی نیٹر جو سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ کے دور میں سرکاری عہدوں پر رہے اور موجودہ اور سابق ممبران قومی اور صوبائی اسمبلیاں ان سرکاری گاڑیوں کو ابھی تک غیر قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں، حکومت ان سے یہ گاڑیاں واپس لینے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔سندھ اسمبلی کے سابق ممبران بشمول پیر مجیب الحق، کلثوم چانڈیو، لال چند اور شہباز بیگم نے سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر الماس پروین بھی اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑی ابھی تک واپس نہیں کی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی جن کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں کے پاس بھی ایک سرکاری گاڑی ہے۔ اس کے علاوہ سابق صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی، یوسف مستوئی، ارشد مغل، تیمور سیال، امتیاز ملاح، جاوید شاہ ہاشمی، غلام عباس بلوچ اور امداد منگی بھی غیر قانونی طور پر سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔مجموعی طور پر صوبائی حکومت کی 26 گاڑیاں غیر قانونی طور پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے زیر استعمال ہیں۔ صوبائی محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی ایک رپورٹ کے مطابق بااثر سیاسی رہنما اور ان کے قریبی ساتھی بھی صوبائی حکومت کی گاڑیاں قواعد کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بعض افسران خلاف ضابطہ ایک سے زائد گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے افسر جنید سلیم کے پاس دو گاڑیاں اور فیاض عباسی کے پاس تین گاڑیاں ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے سرکاری گاڑیوں کی غیر قانونی استعمال کا نوٹس لے کرمذکورہ گاڑیوں کی ریکوری کا حکم دیا ہے لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گاڑیوں کی واپسی کے لیے ناجائز قابضین کو دوبارہ خطوط جاری کیے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...