پاکستان میں 34 فیصدافراد کے ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

پاکستان میں چونتیس فیصد افراد نفسیاتی اور ذہنی بیماریوں میں مبتلاء ہیں ،خیبر ٹیچنگ اسپتال کے سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر سید محمد سلطان کے مطابق چودہ اور پندرہ سال کے بچوں میں نفسیاتی اور ذہنی بیماریاں زیادہ ہوتی ہیں۔پشاور پریس کلب ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر سلطان محمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 34 فیصدافراد ذہنی اورنفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں،14 یا 15 سال کے بچوں میں نفسیاتی اور ذہنی بیماریاں زیادہ ہوتی ہیں،چترال میں 46 فیصد خواتین ڈیپریشن کی بیماری میں مبتلا تھیں،بدقسمتی سے ترقی پذیر ممالک میں یہ بیماریاں عام ہو گئیں ہیں،ڈاکٹر سید محمد سلطان نے کہا کہ دیہات میں ذہنی اور نفسیاتی مرض میں مبتلا بچے نشے کی لت میں مبتلاء ہوجاتے ہیں۔پشاور کے اسپتالوں میں ذہنی ونفسیاتی امراض کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں،دنیا بھر میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کل دس اکتوبر کو منایا جائے گا۔

Electrolux