... loading ...
سپریم کورٹ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) میں خسارے سے متعلق 10 سالہ آڈٹ رپورٹ جمع کرادی گئی جس کے مطابق قومی ائیرلائن کو دسمبر 2017 میں 360 اعشاریہ 117 ارب روپے خسارے سامنا تھا۔ منگل کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی جہاں ایئرلائن کی 10 سالہ خصوصی آڈٹ رپورٹ جمع کرا دی گئی۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی پی آئی اے کی گزشتہ 10 سالہ آڈٹ رپورٹ 500 صفحات پر مشتمل ہے جس میں شدید مالی نقصان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایوی ایشن کے معاملات سے نابلد افراد کی تعیناتی کی نشاند ہی کی گئی ہے۔رپورٹ میں گذشتہ 10 سال میں ہونے والے نقصانات اور ان کی وجوہات کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو 2008 میں 72.353 ارب روپے کا خسارہ تھا جو بڑھ کر 31 دسمبر 2017 کو 360.117 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا۔آڈٹ رپورٹ میں مالی بحران کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی آئی اے میں خسارے کی وجہ ناتجربہ کار اور پروفیشنلزم سے عاری قیادت ہے اور تقریباً تمام روٹس اور اسٹیشنز پر نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔رپورٹ میں پی آئی اے کے انجینئرنگ کے شعبے کی نااہلی کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس کے باعث قومی ادارے کو 31 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں 7 نکاتی سفارشات میں کہا گیا کہ قومی ہوا بازی پالیسی مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ گلف اور ترکش ایئرلائن سے باہمی تجارتی معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔پی آئی اے کے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے موثر اور کارآمد بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دینے، ایم ڈیز، سی ای اوز اور دیگر تقرریاں، تعیناتیاں اور تبادلے بھی میرٹ پر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سفارشات کے آخری نکتے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے میں حکومت کی غیر ضروری مداخلت بھی روک دی جائے۔سپریم کورٹ نے اس موقع پر پی آئی اے سے اس آڈٹ رپورٹ پر ایک ماہ میں جواب طلب کر لیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...