... loading ...
مسلم لیگ نون نے ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بظاہر یہ رابطے تحریک انصاف کی حکومت کو مشکلات سے دوچار کرنے کے نام پر کیے جارہے ہیں۔ مگر انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق اس کا مقصد دونوں جماعتوں کا اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑنے کا فیصلہ ہے۔ اس ضمن میں دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی مجبوریوں کا لحاظ کرتے ہوئے آگے بڑھنے اور خاموش اقدامات پر رضامند دکھائی دیتی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ نون پر واضح کردیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ مخالف بیانئے کی جنگ میں خو دکو نہیں جھونکنا چاہتی۔ جس کا سبب پارٹی قیادت کے خلاف مختلف مقدمات کی تحقیقات ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کا یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسلم لیگ نون کے تاحیات قائد نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی وفات کے بعد آصف زرداری اپنے صاحبزادے کے ساتھ اُن سے تعزیت کے لیے جاتی امراء تشریف لے گئے تھے۔ مسلم لیگ نون کے ایک انتہائی اہم ذریعے نے اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے نام کی رازداری کی شرط پر بتایا کہ یہ ملاقات ایک قدرتی موقع تھا جس میں جانبین نے ایک دوسرے کی غلط فہمیوں کودور کرتے ہوئے ایک دوسرے کی مجبوریوں پر کھل کر بات بھی کی تھی۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اس سے قبل نوازشریف پر زندگی بھر بھروسا نہ کرنے کا سیاسی بیان دے چکے تھے۔ مگر کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت ایک ایسا موقع تھا جس میں دونوں کھل کربات کرسکتے تھے۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اس موقع پر اپنی وزارتِ عظمیٰ کے دوران میں آصف علی زرداری کو ہونے والی شکایتوں کی وضاحت کی۔ اور اسٹیبلشمنٹ کے پیپلزپارٹی کے خلاف دباؤ کے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اس موقع پر نہایت کنفیوژن کا شکار ہے۔ وہ نوازشریف کے ساتھ کسی بھی طرح کی قربت کا مطلب خود کو مقدمات کے نرغے میں دینا اور اپنے خلاف مختلف بدعنوانیوں کی تحقیقات میں خود کو اسٹیبلشمنٹ کے سامنے ایک لقمہ تر کے طور پر پیش کرنا سمجھتے ہیں۔ دوسری طرف اُنہیں یہ بھی یقین نہیں کہ اگر وہ نوازشریف سے دور رہیں تو مستقبل میں اُن کے ساتھ کوئی رعایت برتے جائے گی۔ یوں وہ اپنے ہر آپشن میں خود کو مصیبت میں محسوس کرتے ہیں۔ اس لیے وہ کسی بھی سیاسی راستے کو بند یا سسٹم کو دباؤ میں رکھنے والے کسی بھی ہتھیار کو ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ چنانچہ ایک محفوظ راستے کے طور پر آصف علی زرداری یہ سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ نون اسٹیبلشمنٹ کے بجائے تحریک انصاف کی حکومت کو ہدف بنائے۔ باخبر ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اس مجبوری کو مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت نے محسوس کرلیا ہے۔ اور وہ خود بھی مقدمات کے دباؤ میں کسی انقلابی راستے کے بجائے سیاسی چہرے والی جدوجہد کے ذریعے سسٹم کو مشکل میں ڈال کر اپنے لیے راستے نکالنا چاہتی ہے۔ اسی پس منظر میں دونوں جماعتوں کے قائدین نے اپنی خصوصی ملاقات میں رابطوں پر اتفاق کرلیا تھا۔ جس کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے مسلم لیگ نون نے راجہ ظفر الحق کی قیادت میں ایک وفد پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری سے اہم ملاقات کے لیے بھیجا، باخبر ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں راجہ ظفرالحق نے نوازشریف کا ایک اہم پیغام پہنچایا۔ اگر چہ اس ملاقات میں پارلیمنٹ میں ایک فعال کردار اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے مشترکہ کردار پر بات بھی کی گئی ہے۔ مگر اہمیت اُس پیغام کی ہے جو نوازشریف کی جانب سے آصف علی زرداری کو پہنچایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے ساتھ سیاسی کردار کی فعالیت کے حوالے سے نوازشریف اپنے بھائی شہباز شریف کو زیادہ سے زیادہ متحرک کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ اس ضمن میں آج شہبازشریف اسلام آباد پہنچ کر ان رابطوں کو مزید تقویت دیں گے۔
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...