... loading ...
انگلینڈکے دورے پرگئی قومی کرکٹ ٹیم آج سے میزبان ٹیم کے خلاف دوٹیسٹ میچزپرمشتمل سیریزکے پہلے میچ میں مدمقابل آئے گی۔ یہی میچ سرفرازالیون کااصل امتحان کہلائے جارہے ہیں ۔ انگلش سرزمین پر سرد موسم میں تیزسوئنگ گیندوں کاسامناہی قومی ٹیم کے بلے بازوں کااصل امتحان ہو گا۔ یادرہے کہ اس سے قبل مصباح الحق کی قیادت میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ٹیم نے میزبانوں کوناکوں چنے چبوائے تھے اور سیریزڈراکرنے کے ساتھ عالمی نمبرون ٹیم کا اعزازبھی حاصل کیاتھا۔بلاشبہ اس ٹیم کو اگر بیٹنگ میں یونس خان اورمصباح الحق کاساتھ میسرتھا تو بائولنگ میں یاسرشاہ نے اپنا کردار بخوبی نبھایاتھا۔
موجودہ سرفراز الیون باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں پرمشتمل ضرورہے پراسے یونس خان‘یاسرشاہ اورمصباح الحق کاساتھ میسر نہیں۔ اسی لیے اگربیٹنگ کاسارابوجھ اسد شفیق ‘اظہرعلی اورخو د کپتان سرفرازاحمد
کاندھوں پرہوگاتوبائولنگ میں محمد عامر ‘ محمد عباس اورشاداب خا ن خان کواپنی کارکردگی کامظاہرہ کرناہوگا۔پریکٹس میچز اور آئر لینڈکے خلاف تاریخی ٹیسٹ کھیلنے اورجیتنے کے باعث یقیناقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہواہوگا۔ اب تک کھیلے گئے میچزمیںاسدشفیق‘باپراعظم ‘فہیم اشرف‘ شاداب خان نے عمدہ بلے بازی کامظاہرہ کیاتوامام الحق نے اپناانتخاب درست ثابت کر دکھایا ہے۔ لیکن اظہرعلی کسی خاص کارکردگی کامظاہرہ کرنے میں ناکام رہے تھے لیکن لیسٹرشائرکے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ میں انھوں نے روایتی سست رفتاربلے بازی کامظاہرہ کرتے ہے نہ صرف 73رنزبنائے بلکہ اپنی کھوئی ہوئی فارم بھی دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔جبکہ جارح مزاج بلے بازفخرزمان نے 14 چوکوں کی مدد سے 71رنز کی اننگز کھیلی اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد نوجوان بیٹسمین عثمان صلاح الدین نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا، وہ 69 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔تاہم لیسٹرشائرکی جوابی اننگ میں قومی بائولرزکوئی بھی چونکادینے والی کارکردگی کامظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔میچ ڈرا ضرور ہو گیا پر پاکستانی کھلاڑیوں کواچھی پریکٹس ضرورمل گئی۔
اب سرفرازالیون کی صلاحیتوں کااصل امتحان بھی آج میزبان انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ہوجائیگا۔اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق عظیم بلے باز یونس خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اظہرعلی، سرفراز احمد اور اسد شفیق کا کردار اہم ہو گا اور پاکستان کے لیے انگلینڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں ہرانا آسان نہیں ہو گا۔
ایک انٹرویو کے دوران یونس خان نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اور گرین شرٹس کے لیے اسے ٹیسٹ سیریز میں ہرانا آسان نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سیریز میں فتح کے لیے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ دار احسن طریقے سے نبھانا ہو گی اور قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے بازوں اظہر علی اور اسد شفیق کے ساتھ ساتھ کپتان سرفراز احمد کا کردار بھی اہم ہو گا۔پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سنچریوں اور زیادہ رنز کا اعزاز رکھنے والے یونس نے کہا کہ سرفراز احمد بہترین قائد ہیں اور مشکل وقت میں دباؤ کو جھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ کپتان کے ساتھ ساتھ اظہرعلی اور اسدشفیق کا سیریز میں کردار اہم ہو گا۔
قومی ٹیم کی بیٹنگ کے حوالے سے سابق کپتان نے کہا کہ میرے خیال میں اظہرعلی اچھی فارم میں ہیں جبکہ اسد کو بھی چاہیے کہ وہ بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کریں۔تجربہ کار بلے باز نے نوجوان بابر اعظم کو مستقبل کا اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر بھی ابھرتے ہوئے اسٹار ہیں اور وہ ناصرف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی عمدہ پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ بابر اعظم کو دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں وہ کچھ قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے لیکن آئرلینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے دوسری اننگز میں مشکل وقت میں 59رنز کی اننگز کھیل کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔
یونس نے بھی بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہا مجھے پوری امید ہے کہ وہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔سابق کپتان نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں کو ٹیم کی کارکردگی پر تشویش ہے لیکن میرے خیال میں ہماری ٹیم سیریز کے لیے پوری طرح سے تیار ہے، اس لیے مجھے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...
سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کے جارحانہ اقدامات، اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا جائے گا ، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات کو بھی اُجاگر کرنے کا فیصلہ سلامتی کونسل اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان ک...
ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستا...
امبالا سے اڑنے والے طیاروں کو واپس بھگانے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے واپس امبالا جانے سے گریز‘ سری نگر پر لینڈ پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیا...
تیسرے ملکوں کے پرچم بردار جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، رپورٹ بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کرتے ہوئے پاکستانی کنٹینرز لے کر بھارتی بندرگاہ پر لن...
وفاقی وزرا کی تنخوا ہیں2لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزارروپے کر دی گئیں صدر مملکت نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا سرحدوں پر تناؤ اور ملک کے جنگی حالات سے دوچار ہو نے کے باوجود حکمران اپنے اپنے اللوں تللوں میں کوئی کمی کرنے کو تیار نہیں۔ بھارت کی طرف سے ب...
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...