... loading ...
شدیدگرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کے صبرکاپیمانہ جب لبریز ہوتا ہوا نظر آیا‘ سیاسی جماعتوں نے مظاہرے شروع کیے ‘ وزیراعلی سندھ نے دھمکیاں لگائیں تووفاق کوایک ہوش آگیا۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کراچی میں اجلاس بلالیاجس میں گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیرمملکت عابد شیر علی، سوئی سدرن اور کے الیکٹرک کے نمائندوں سمیت دیگر اعلی حکام بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے کراچی کے عوام کاجائزہ مقدمہ پیش کیا۔ کے الیکٹر ک کی جانب سے وہی گیس کمی کارونارویاگیا۔ سوئی سدرن نے بقایاجات کی کہانی سنائی۔وزیراعظم کی موجودگی میں کسی حدتک معاملہ طے پاگیاجس کے بعد وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ کے الیکٹرک کی گیس بحال کردی ہے، کے الیکٹرک کو جتنی گیس کی ضرورت ہوگی وہ سوئی سدرن گیس کمپنی فراہم کریگی، اب کراچی کو بجلی ملے گی، واجبات کے معاملے پر مشیر خزانہ کو ذمہ داری سونپ دی، ملک میں طلب سے زیادہ بجلی موجود ہے، جہاں چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ کی جائیگی، نقصانات کا بوجھ نہیں اٹھاسکتے ، بجلی بحران پر وفاق اور سندھ حکومت میں کوئی تنازع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لینے کا کوئی ارادہ نہیں، اگر سندھ حکومت کہے تو وفاق گرین لائن منصوبے کو بسیں بھی دینے کے لیے تیار ہے۔
کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اسباب کا جائزہ بھی لیا گیا اور تفصیلی مشاورت کے بعد کے الیکٹرک اور سوئی گیس کے درمیان موجود مسائل کو حل کرنے کے لیے حکمت عملی بھی طے کر لی گئی۔ اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی اور کے الیکٹرک کے حکام نے اپنا اپنا موقف پیش کیا۔ اجلاس کے بعدوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس بھی کی اور کہا کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان مسئلے کو حل کر دیا اور سوئی گیس کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کے الیکٹرک کو ضرورت کے مطابق مکمل گیس فراہم کرے گی اور اس گیس کی فراہمی کا فوری طورپرآغازکر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نیپرا کے ٹیرف کے مطابق چلتا ہے اب کراچی والوں کو بجلی بھی ملے گی اور پانی بھی ملے گا۔ کے الیکٹرک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کراچی کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اجلاس میں بتایا ہے کہ ان کا کوئی پلانٹ بند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کا وفاق سے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کے الیکٹرک اور دیگر اداروں کے درمیان واجبات کی ادائیگی کے مسئلے کو حل کرانے کے لیے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے کہ وہ اس مسئلے کو آئندہ 25 دنوں میں حل کرائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جہاں 50 سے 60 فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے وہاں بلاتعطل بجلی فراہم نہیں کر سکتے، کراچی میں بھی اگر بجلی کے بلوں کی ادائیگی موثر طریقے سے کی جائے گی تو لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سندھ حکومت کی بھرپور مدد کر رہی ہے اور وفاق نے کراچی کے حوالے سے جو کمنٹمنٹ کی ہے ، اسے پورا کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے 25 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا ہے ، جس میں سے 8 ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
وزیراعظم کا صرف لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے دورہ کراچی اس بات کا غماز ہے کہ وہ شہر قائدکے عوام کواس سنگین مسئلے سے نجات دلاناچاہتے ہیں۔ لیکن دوسری جانب متعلقہ ادارے خصوصاکے الیکٹرک انتظامیہ ان کے حکم پرکان دھرنے کوتیارنہیں ۔یاپھرسوئی سدرن گیس کمپنی اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہیں ۔شہرقائد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بدستورجاری ہے ۔شہری علاقوں میں 12سے 14گھنٹے بجلی کی بندش معمول بنی ہوئی ہے جبکہ صنعتی علاقوں کارونابھی برقرار ہے ۔ لوڈ شیڈنگ ایک جانب عوام کے لیے زندگی سوہان روح بنی ہوئی ہے تودوسری جانب صنعتوںکوبھی اربوں کانقصان اٹھانا پڑ رہاہے ۔ ابھی ابتدائے گرمی ہے مئی اورجون کے سخت ترین مہینے آنے والے ہیں ۔ جبکہ رمضان کی بھی آمد آمد ہے ۔جہاں سحروافطارکے علاوہ نمازتراویح ومحافل شبینہ کے لیے بھی لازمی بجلی کی ضرورت ہوتی ہے ۔
ایک جانب کراچی کے شہریوں کو بجلی کے بھاری بل وصو ل ہو رہے ہیں تودوسری طرف ان کو بجلی بھی نہیں مل رہی ہے ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کے الیکٹرک ترجمان کا یہ کہناکہ اس کا کوئی پلانٹ بند نہیں سفید جھوٹ کے سواکچھ نہیں ہو سکتا ۔ حکومت وقت کوکے الیکٹرک انتظامیہ اس حوالے سے ضرورجواب طلبی کرنی چاہیے کہ و ہ اووربلنگ کی صورت میں صارفین کی جیبوں پرڈاکہ ڈال کر جو اربوں روپے بٹورتی ہے وہ کہاں جاتاہے ۔ اس سے نہ توکے الیکٹرک فیول خریدتی ہے اورنہ گیس کمپنی کوبل کی ادائیگی کی جاتی ہے ۔پاکستان کے معاشی حب کے اندھیرے دورکرنے اورصنعتوں کاپہیہ چلانے کے لیے ہرصورت کے الیکٹرک کوبجلی کی مسلسل فراہمی کا پابند بنانا ہو گا ۔
حکومت کی آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کی یقین دہانی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا متبادل پلان پیش ،بین الاقوامی مالیاتی ادارے کارئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سخت نگرانی پر زور 27 سرکاری اداروں کی نج کاری پر پیش رفت جاری پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کار...
اشرافیہ، جاگیردار وڈیرے پارٹیاں بدل بدل کر قوم پر مسلط ، حکمران جماعتوں کی قسم ایک ہی ہیں کوئی جماعت عوام کو حق دینے کیلئے تیار نہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں،بنوقابل تقریب سے خطاب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام، تعلیم مہن...
عالمی برادری کے ساتھ مل کر پرامن، ہم آہنگ، متحد معاشرے کے قیام کیلئے پرعزم ہیں نوجوان ، مذہبی رہنما،سول سوسائٹی برداشت، ہمدردی، رواداری کو فروغ دیں،وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے اصول آج بھی پ...
نئی دہلی وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام امارات پر ایران کا اپنے خلاف فوجی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث ہونے کا الزام برکس گروپ کے رکن ممالک ایران اور متحدہ عرب امارات کے باہمی اختلافات کے باعث برکس وزرائے خارجہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم...
توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور مالی اہداف سے متعلق مذاکرات جاری،پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ دیگربجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا،حکام حکومت کی عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا آڈ...
کراچی واٹر کارپوریشن میں مبینہ بدانتظامی اور پانی کی تقسیم کے نظام پر سوالات اٹھ گئے سرکاری نرخ پر بک ہونیوالے آن لائن ٹینکرپانی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، شہری شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ کراچی واٹر کارپوریشن کے انتظامی امور، ہائیڈرنٹ نظام اور آن ل...
صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی...
لبنانی بچے مسلسل تشدد، نقل مکانی، خوفناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی ادارہ لبنان میں بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی برادری سے مطالبہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔یونیسیف ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...