... loading ...
رواں ماہ 9 اپریل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے بچے کا نام طے کرلیا ہے۔ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے پاکستانی شوہر شعیب ملک چاہتے ہیں کہ ان کے ہاں پہلی بیٹی پیدا ہو، تاہم ان کے ہاں جو بھی بچہ پیدا ہوگا، انہوں نے ان کا نام طے کرلیا ہے۔ثانیہ مرزا نے بتایا تھا کہ دونوں میاں بیوی نے طے کیا ہے کہ ان کے بچے کے نام کے آخر میں ’مرزا ملک‘ لگایا جائے گا، جس کا مطلب یہ ہوگا کہ بچہ دونوں خاندانوں کے نام آگے بڑھائے گا۔
ثانیہ مرزا کی جانب سے امید سے ہونے سے پہلی ہی بچے کے نام طے کیے جانے کی بات کیے پر ہی یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھیں کہ وہ امید سے ہیں۔تاہم اب ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر شعیب ملک نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں بچوں کے کپڑے اور دیگر چیزیں دکھائی گئی ہیں اور اس تصویر میں ’مرزا ملک‘ لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔دونوں نے تصویر کو کیپشن دیے بغیر ہی شیئر کیا، تاہم ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’بے بی مرزا ملک‘۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے بیک وقت ایک ہی تصویر شیئر کیے جانے، اس میں بچوں کے کپڑے اور دیگر چیزیں دکھائے جانے اور اس میں ’مرزا ملک‘ کے الفاظ لکھے ہوئے دکھائی دینے سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔
شعیب ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم زندگی کے اس نئے دور میں داخل ہونے پر بہت پرجوش ہیں۔ ہم ایک عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے اور ہماری نظریں والدین کی حیثیت سے نئی زندگی شروع کرنے پر مرکوز ہیں۔ ہم یہ بات اپنے شائقین اور چاہنے والوں سے شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ثانیہ مرزا نے بھی اپنے بیان میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد والدین بن جائیں گے۔ ہم دونوں سمجھتے ہیں کہ یہ فیملی شروع کرنے کا صحیح وقت ہے اور زندگی کے اس نئے دور میں داخل ہونے کے حوالے سے بہت خوش ہیں۔
خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 8 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد بھی دونوں کھلاڑی اپنے اپنے ملک کے لیے کھیل کھیلتے ہیں۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے شادی کے بعد ابتدائی طور پر کئی ماہ تک دبئی میں رہائش اختیار کی تھی، اگرچہ دونوں زیادہ تر مصروفیات کی وجہ سے الگ رہتے ہیں، تاہم دونوں وقتا بوقتا ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ بھی کرتے ہیں۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...