... loading ...
2016 میں جاپانی ماہرین نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ایک جرثومے (بیکٹیریا) میں ایسا خامرہ (اینزائم) دریافت کرلیا ہے جو پلاسٹک کی سب سے عام قسم ’پولی ایتھائلین ٹیرفتھیلیٹ‘ یا ’پی ای ٹی پلاسٹک‘ کو تلف کرسکتا ہے۔ اب امریکی اور برطانوی ماہرین نے اسی بیکٹیریا پر تحقیق کے دوران اتفاقیہ طور پر ایک تبدیل شدہ اینزائم بنالیا ہے جو اس سے بھی زیادہ مؤثر ہے اور بہت تیزی سے پلاسٹک کو ’کھاتا‘ ہے۔
بیکیٹریا میں موجود یہ تبدیل شدہ اینزائم انتہائی ماحول دشمن پلاسٹک کی بوتلیں بھی تلف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ، برطانیا اور نیشنل رینیوایبل انرجی لیبارٹری امریکا نے مشترکہ طور پر اس اینزائم پر مطالعے کے لیے طاقتور ایکسرے ڈالی تو اینزائم نے اپنی ساخت بدل لی اور پہلے سے زیادہ مؤثر ہوگیا۔
اس پر کام کرنے والے ماہر جان مک گیہان کہتے ہیں کہ سائنسی تاریخ اتفاقیہ دریافتوں سے بھری ہوئی ہے اور ہم نے اچانک اس اینزائم کو بہتر بنایا ہے جو دنیا بھر میں موجود پلاسٹک کے پہاڑ کو کم کرسکتا ہے۔ اس اہم تحقیق کی تفصیلات جرنل پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں آن لائن شائع ہوئی ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ اس تحقیق کے بعد اگلے چند برس میں پی ای ٹی کو اس اینزائم سے اس کے بنیادی اجزا میں توڑا جاسکتا ہے اور پھر اسے بہتر طور پر ٹھکانے لگایا جاسکتا ہے جو زیادہ ماحول دوست طریقہ ہوگا۔اس وقت پلاسٹک کی آلودگی پوری دنیا کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے یہاں تک کہ پلاسٹک کچرا سمندروں میں ہر جگہ پھیل کر ماحول اور جانوروں کو ہلاک کررہا ہے۔ ہر منٹ میں پوری دنیا میں پلاسٹک کی 10 لاکھ بوتلیں پھینکی جاتی ہیں جو پی ای ٹی سے بنی ہوتی ہیں۔ پی ای ٹی کو ایسے ہی چھوڑ دیا جائے تو اسے ختم ہونے میں 400 سال لگتے ہیں۔ اس دوران یہ ٹوٹ پھوٹ کر مزید باریک ہوتی جاتی ہیں۔ دوسری جانب ہر سال سمندروں میں 80 لاکھ ٹن پلاسٹک جمع ہورہا ہے۔
دنیا بھر میں پیدا ہونے والے پلاسٹک کی صرف 7 فیصد مقدار ہی ری سائیکل کی جارہی ہے۔ مشروب ساز کمپنیاں بھی ہر سال لاکھوں کروڑوں پلاسٹک کی بوتلوں میں سافٹ ڈرنکس اور مشروبات بھر کر فروخت کرتی ہیں لیکن ان کی بہت ہی کم مقدار کو ری سائیکل کیا جاتا ہے۔دوسری جانب صنعتی بایو ٹیکنالوجی کے ایک ماہر وِم سویٹارٹ نے کہا ہے کہ یہ اینزائم قدرتی حالت میں نہیں پایا جاتا اور اس کی بڑے پیمانے پر تیاری سب سے اہم اور پہلا قدم ہوگا۔ پھر اینزائم بہت سست رفتار سے کام کرتا ہے۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ ازخود تلف ہونے والے ماحول دوست پلاسٹک پر توجہ مرکوز کی جائے۔
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...