... loading ...
چہرے پر جھریاں کیوں پڑتی ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ عمر بڑھنے کے ساتھ چہرے پر جھریاں پڑنا ایک قدرتی عمل ہے۔یہ بڑھاپے کی نشانیو ں میں سے ایک ہے،لیکن کچھ لوگوں کے چہرے پر جھریاں وقت سے پہلے نمودار ہو جاتی ہیں۔ لاپرواہی، بُری عادات یا غیر منظم زندگی اس کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
دیکھا گیا ہے کہ لوگ ان جھریوں کو ختم کرنے کے لیے بہت سا پیسہ خرچ کرتے ہیں۔جھریاں جسم کے کھُلے حصوں جیسا کہ ہاتھ،گردن،چہرے ،گال اور پیشانی پر نمودار ہوتی ہیں۔اگر ہم چند باتوں کا خیا ل رکھیں تو ہم اپنے آپ کو بہت عرصے تک جھریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
جھریاں پڑنے کی وجہ: جلد پر نمودار ہونے والی جھریوں کی بڑی وجہ سورج کی شعاعیں،آ لودگی،پانی کا کم استعمال اور سگریٹ نوشی ہیں۔اگر آپ کے چہرے پر ابھی تک جھریاں نہیں پڑیں تو یہی صحیح وقت ہے کہ کچھ احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں،اور لمبے عرصے تک اپنے چہرے کو جھریاں سے محفوظ رکھا جائے۔
میک اپ کے ساتھ سو جانا: میک اپ کا استعمال خواتین میں اس قدر عام ہے کہ شاید ہی کوئی خاتون ایسی ہو جو اس کا استعمال نہ کرتی ہو،اور اکثر اوقات سارے دن کی تھکاوٹ کی وجہ سے خواتین میک اپ صاف کیے بغیر ہی سو جاتی ہیں۔یہ جلد کے لیے نہایت خطر ناک ہے اور یہ عمل آپ کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتا ہے۔سونے سے پہلے ہمیشہ میک اپ صاف کریں اور صاف پانی سے منہ دھو کر کسی موئسچرائزر کا استعمال کریں۔جلد نہ صرف جھریوں سے محفوظ رہے گی بلکہ اس میں چمک بھی پیدا ہو گی۔
زیادہ گرم پانی سے نہانا: اکثر لوگ نہانے کے لیے ضرورت سے زیادہ گرم پانی کا استعمال کرتے ہیں۔خصوصاً سردیوں میں ،لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ہماری جلد کے لیے انتہائی مضر ہے۔اس سے جلد کی باہری تہہ اُتر جاتی ہے اور جھریاں پڑنے کے ساتھ جلدی بیماریوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔لہٰذا خیال رکھیں کہ نہانے کے لیے ہمیشہ نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے۔آپ کے بال خوبصورت اورجلد جھریوں سے پاک رہے گی۔
اسکربنگ کرنا: سکرب کرنا جلد کے لیے اچھا ہے لیکن ضرورت سے زیادہ سکربنگ کرنا جلد میں موجود آئل کو ختم کر دیتا ہے۔جس سے جلد بوڑھی نظر آنے لگتی ہے۔خشک جلد والی خواتین ہفتے میں ایک بارا ورآئلی جلد والی ہفتے میں دو بار سے زیادہ سکرب نہ کریں۔اس کے علاوہ سکرب کرتے ہوئے خیال رکھیں کہ نرم ہاتھوں کا استعمال کیا جائے۔انگلیوں کو سختی سے چہرے کی جلد پر پھیرنا اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
چہرے کے علاوہ باقی جلد کا بھی خیال رکھیں: ہمارے چہرے کی طرح ہماری گردن اور ہاتھ بھی جھریوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔جس کے لیے ضروری ہے کہ ہم ہر اس حصے کا خیال رکھیں جو کھُلا رہتا ہے۔روزانہ لوشن کا استعمال کریں۔ موئسچرائزر لگائیںا ور جسم کے کھُلے حصوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
آرام دہ نیند: جب ہم بھر پور نیند لیتے ہیں تو اس کے نتیجے میں نہ صرف ذہنی طور پر سکون محسوس کرتے ہیں بلکہ ہماری جلد بھی نکھری ہوئی اور ترو تازہ نظر آ تی ہے۔نیند کا جلد کی ترو تازگی سے گہرا تعلق ہے۔اس کے علاوہ سونے کا انداز بھی چہرے پر جھریاں پڑنے کا سبب ہو سکتا ہے۔لہٰذا ہمیشہ خیال رکھیں کہ کبھی اوندھے منہ نہ سو ئیں اور سیدھی لیٹ کر سونے کو اپنی عادت بنائیں۔چہرے پر تکیے کا دبائو بھی جھریوں کا باعث بن سکتا ہے۔اس لیے سوتے وقت آرام کے لیے چہرے پر کسی قسم کا تکیہ یا کشن رکھنے سے گریز کریں۔ان معمولی باتوں کا خیال رکھیں اور ان پر عمل کر کے زیادہ عرصے تک خوشنما اور جھریوں سے پاک چہرہ پائیں۔
لوگوں کو بھتے کے چکر میں جلانے والے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنیکی باتیں کر رہے کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات رونما نہیں ہوں گے؟ پریس کانفرنس سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے بھتے...
وفاق ٹی ڈی پیز کیلئے وعدہ شدہ فنڈز نہیں دے رہا، 7۔5 ارب اپنی جیب سے خرچ کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تنہائی میں رکھنے اور ملاقاتوں سے روکنے کی شدید مذمت ،کابینہ سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی کی ا...
بڑی تعداد میںفلسطینی شہری عارضی اور پلاسٹک کی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 3 فلسطینی صحافیوں سمیت 8 افراد شہید،دو بچے بھی شامل غزہ میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کے منصوبوں کے کوآرڈینیٹر ہانٹر میک گورن نے شدید الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی...
محمد آصف پاکستان کا عالمی سیاست میں مقام ہمیشہ اس کی جغرافیائی اہمیت، پیچیدہ سیاسی تاریخ اور بدلتے ہوئے معاشی و سلامتی کے چیلنجز سے جڑا رہا ہے ۔ اندرونی عدم استحکام، معاشی دباؤ اور سفارتی مشکلات کے کئی برسوں کے بعد پاکستان ایک بار پھر خود کو ایک مؤثر عالمی کھلاڑی کے طور پر منو...
لاپتا شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی،دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی، 30 لاشیں کراکری کی دکان سے ملیں،ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن اسی جگہ کی آئی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ لاشوں کی باقیات سرچ آپریشن کے دوران ملیں،ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہ...
ایم کیو ایم پر برستے برستے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنے کی دعوت قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران ایم کیو ایم پر شدید تنقید کر رہے تھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل کا لہجہ بدل گ...
اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے کامیابی حاصل ہو گی،پاکستان مشکلات سے باہر آ چکاہے شہباز شریف کی ڈیوس میں پاکستان پویلین میں بریک فاسٹ میں شرکت،شرکاء سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستقبل انتہائی پُرامید،ملکی ترقی کی راہیں روشن ہیں، اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے...
غزہ کا بورڈ آف پیس نوآبادیاتی نظام کی نئی شکل، ٹونی بلیئر جیسے مجرم موجود ہیں فلسطینیوں کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کانیانظام ہے، ایکس پر جاری بیان جماعت اسلامی پاکستان کے حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غزہ کے لیے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے امر...
چیف جسٹس کی زیر صدارت ماہانہ اصلاحات ایکشن پلان اجلاس،بار کے صدر، سیکریٹری دیگر حکام کی شرکت کیس کیٹیگرائزیشن کا عمل دوماہ میں مکمل ہو گا،سزائے موت ، فوجداری مقدمات کی جیل اپیلوں کا جائزہ،اعلامیہ سپریم کورٹ نے سزائے موت کی تمام زیر التوا اپیلیں 45 دنوں میں نمٹانے کا فیصلہ کر ...
جنگ بندی کے بعد پہلا بڑا اقدام،گھروں اور خیمہ بستیوں سے نکلنے کے احکامات جاری اسرائیلی فوج نے پمفلٹس گرائے ،اس میںلکھا تھا علاقہ اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے اسرائیلی فوج نے اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی بار جنوبی غزہ میں فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں اور خیمہ ب...
18ویں ترمیم ایک ڈھکوسلہ ثابت ہوئی اس کے نتیجے میں زیادہ تر اختیارات صوبائی دارالحکومت میں جمع ہو گئے ہیں( خواجہ آصف)یہ آگ ہے، ہوجاتا ہے،شہلا رضا کا گل پلازہ آتشزدگی پر تبصرہ الطاف حسین کے گن مین گوگا نے ایک دکان کو دو میں تقسیم کیا( عبدالقادر پٹیل)جب گوگا پلازہ بنوا رہا تھا ی...
27 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ،گلے میں پہنے لاکٹ کی مدد سے خاتون کو مصباح کے نام سے شناخت کر لیا ، تاجر تعاون کریں، ریڈ زون سے دور رہیں، دیگر حصے انتہائی کمزورہیں،ماہرین ایس بی سی اے ریسکیو اہلکاروں کو کوئی لاش نہیں ملی البتہ شک ہیعمارت کی بائیں جانب زیادہ لاشیں ہوں گی،وہاں راستہ ...