... loading ...
انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں دو سال کی پابندی کے بعد چنئی سپر کنگز کی ٹیم میچ کھیلنے ہوم گراؤنڈ پر پہنچی تو پانی کے بحران پر مشتعل تماشائیوں نے ان کا جوتوں سے استقبال کیا۔کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کے سبب چنئی سپر کنگز پر دو سال تک آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی تاہم رواں سال آئی پی ایل کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک کی لیگ میں ازسرنو واپسی ہوئی ہے۔تاہم ہوم گراؤنڈ پر چنئی کا دو سال بعد پہلے میچ کے لیے کچھ اچھے طریقے سے استقبال نہیں کیا گیا اور پانی بحران پر مشتعل شائقین نے ٹیم کے کھلاڑیوں پر جوتا پھینک دیا۔
چنئی سمیت پوری ریاست تامل ناڈو میں پانی کا بحران جاری ہے اور منگل کو چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ سے قبل تماشائیوں نے خوب ہنگامہ آرائی کی جس سے میچ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا تھا۔اسٹیڈیم کے باہر موجود مشتعل مظاہرین نے پانی کے بحران کے حل تک چنئی میں آئی پی ایل میچز منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور اسی وجہ سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم اور میچ آفیشلز دیر سے اسٹیڈیم پہنچے اور میچ 13 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔
تاہم میچ کے دوران اس وقت بھارتی کرکٹ منتظمین کو شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب اسٹیڈیم میں موجود ایک تماشائی نے گراؤنڈ میں کھڑے کھلاڑی کو جوتا دے مارا جو ان کے قریب گرا اور ممکنہ طور پر یہ شائقین پانی کے بحران خلاف مظاہرہ کرنے والوں میں سے ہی ایک تھا۔میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی اننگز کے 8ویں اوور میں تماشائی نے جوتا پھینکا جو لانگ آن باؤنڈری پر کھڑے رویندرا جدیجا اور کھلاڑیوں کے لیے پانی لانے کی خدمات پر مامور 12ویں کھلاڑی فاف ڈیو پلیسی کے پاس گرا۔اسٹیڈیم میں کسی بھی قسم کے سیاسی نعروں پر مبنی پوسٹرز یا بینر لانے پابندی کے باوجود مظاہرین کا ایک گروہ اپنے مطالبات کے حامل بینرز کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود پایا گیا۔
مذکورہ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کا حراست میں لینے کے بعد سیاسی نعروں کے حامل بینرز تھامے شائقین کو بھی اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔اس کے بعد پورے میچ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور میچ بغیر کسی تعطل کے مکمل ہوا تاہم مذکورہ واقعے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ منتظمین چنئی میں شیڈول بقیہ 7 میچوں کو کسی اور شہر منتقل کر دیں گے۔میچ میں چنئی سپر کنگز نے 203 رنز کا ہدف حاصل کر کے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...