... loading ...
چینی تہذیب کی اہم انفرادیت یہ تھی کہ اس میں فلسفیوں کا کردار سب سے اہم تھا۔ مذہب ان کی سیاست اور عملی زندگی میں دخل انداز نہیں ہوتا تھا۔ اِن کے ہاں آبائو اجداد کی پرستش ہوتی تھی۔ جس کی وجہ سے ان کی تہذیب میں ماضی اور حال ہم آہنگ ہو جاتے تھے۔ اگرچہ چین میں دوسرے مذاہب بھی آئے جن میں ایران سے زرتشت کا مذہب آیا مختلف عیسائی فرقے بھی آئے اسلام بھی آیا اور ہندوستان سے بدھ مت بھی لیکن بدھ مت کے علاوہ دوسرے مذاہب چین میں جگہ نہ پا سکے بدھ مذہب نے چین کا رابطہ ہندوستان سے قائم کیا اور چین کے عالموں نے بدھ مت کی مذہبی کتابوں اور مخطوطات کی تلاش میں ہندوستان کا سفر کیا اور اِن کا ترجمہ سنسکرت سے چینی زبان میں کیا۔ چین سے ہی بدھ مذہب جاپان گیا۔ فلسفیانہ خیالات اور افکار کی وجہ سے چینی تہذیب میں روحانیت سے زیادہ عملی زندگی پر زور رہا۔ چین چونکہ خود ایک بڑا ملک تھا اس لیے اس کے اتحاد کو قائم رکھنا کسی بھی سیاسی طاقت کے لیے مشکل کام تھا۔ لہٰذا چینی شاہی خاندان اس اتحاد کے لیے آپس میں تو جنگیں کرتے رہے مگر چین سے باہر انہوں نے نہ تو کوئی فتوحات کیں اور نہ ہی کوئی کالونیز قائم کیں۔ چینی حکمران خود کو سب سے بالاتر سمجھتے تھے اس لیے جب دوسرے ملکوں سے اِن کے لیے تحفے تحائف لائے جاتے تو یہ اس کو خراج کہتے تھے۔ ابتدائی دور میں یورپ سے آنے والوں سفیروں اور تاجروں کو بھی انہوں نے نا صرف باربیرین کہا بلکہ ان کے تحفوں کو خراج کہہ کر ان کو اپنے سے کم تر سمجھا۔
جب اٹھاوریں صدی میں چین میں یورپ کے تاجروں کی آمد شروع ہوئی تو اول انہوں نے ان تاجروں کو کنٹون کی بندرگاہ تک محدود رکھا اور چینیوں کو یہ احکامات دیے کہ نہ تو اِ ن سے کوئی تعلق رکھیں نہ اِن کو چینی زبان سکھائیں اور نہ چین میں لکھی کوئی کتاب دیں۔ سردیوں میں انہیں بندرگاہ سے واپس جانے کو کہا جاتا تھا۔آگے چل کر جب یورپ کے سفیروں نے آنا شروع کیا اور یہ درخواست کی کہ وہ بیجنگ میں سفارت خانہ کھولنے کی اجازت دی جائے تو اس سے صاف انکارکر دیا گیا۔ نہ تو چین اپنے سفارتی تعلقات دوسرے ملکوں سے رکھنا چاہتا تھا اور نہ ہی انہیں اپنے ملک آنے کی اجازت دیتا تھا۔
چین کی اس علیحدگی اور تنہائی کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ یورپ میں ہونے والی سیاسی، سماجی اور سائنسی تبدیلیوں سے واقف نہ ہو سکے۔ ایک وقت تھا کہ جب انہوں نے اس علیحدگی میں رہتے ہوئے اہم ایجادات کیں لیکن وقت کے ساتھ وہ اپنی ہی دنیا میں اور اپنی اَنا اور خود پسندی کے نشے میں مبتلا ہو کر ایک جگہ ٹھہر گئے۔ تاریخ کا المیہ یہ ہے کہ جب کوئی قوم ترقی کی بلندیوں کو چھو لیتی ہے تو وہ نیچے کی جانب نہیں دیکھتی ہے اور خود کو عالم بالا سے نکل کر حقیقتوں سے نہ واقف رہتی ہے۔ لہٰذا جب یورپی طاقتیں چین میں آئیں اور اپنے ساتھ اپنی فوجی طاقت، قوت اور ٹیکنالوجی بھی لے کرآئیں تو چینی معاشرہ شاہی دربار کے ادب و آداب کنفیوشس عالموں کے کردار اور اپنی پسماندہ فوجی حیثیت کی وجہ سے اس قابل نہ رہا تھا کہ وہ ان کا مقابلہ کر سکے۔ یورپی طاقتوں کے ہاتھوں مسلسل شکستوں، ذلت آمیز معاہدوں اور اپنی بندرگاہوں کو ان کے حوالے کرنے کے بعد ہزاروں برس کی یہ تہذیب خستہ ہو کر دم توڑ گئی۔
چین کی تہذیب سے جاپان، کوریا، ویت نام اور جنوبی ایشیا کے ملکوں نے بہت کچھ سیکھا مگر جب خود چین نے دوسری تہذیبوں سے سیکھنے سے انکار کیا تو یہی سبب اْس کے زوال کا باعث ہوا۔ اس سیاسی بحران میں چین کا آخری شاہی خاندان جو’’چنگ‘‘ کہلاتا تھا اْس کا خاتمہ ہوا۔ Dr. Sun Yat-senنے قومی حکومت قائم کی۔
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خدشات،طبی معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طبی حالت فورا فیملی کے سامنے لائی جائے ، قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر اسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ، صحت سے متعلق تمام حقائق فوری طور پر سامنے...
پاک فوج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہیں،مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کیلئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ، چیف آف ڈیفنس فورس سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد، کور کمانڈرنے استقبال کیا، جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ وران...
عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں،شرجیل میمن کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سن...
حماس غزہ میں انتظامی ذمہ داریاںفلسطینی ٹیکنو کریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کیلئے تیار صدرٹرمپ کی سربراہی میںکمیٹی جنگ کے بعد غزہ کے روزمرہ انتظامی امور چلائے گی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی انتظامی ذمہ داریاں ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کے ...
خیبر پختونخوا حکومت فوج پر ملبہ ڈالنا چاہتی ہے، جرگہ کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا صوبائی حکومت کے مفادات ٹی ٹی پی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،وزیر دفاع کی پریس کانفرنس وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں نقل مکانی معمول کی بات ہے، خیبر پختو...
وادی تیراہ کے جس علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے وہاں برفباری کے باعث جانور زندہ نہیں رہ سکتے آفریدی قوم نے کمیٹی ممبران سے اتفاق نہیں کیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی فوجی آپریشن کی سختی سے مخالفت خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے وادی تیراہ میں فوجی آپریشن کی س...
متاثرہ عمارت کے اطراف میں پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کر دیے گئے دکانداروں کو بھی حفاظتی اقدامات کے ساتھ اندر لے کر جائیں گے،ڈی سی (رپورٹ: افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچنگ آپریشن اور ملبہ اٹھانے کا کام مکمل بند کردیا گیاہے، انتظامیہ نے متاثرہ عمارت کو کراچی بلڈنگ کن...
کراچی مسائل کا حل صوبائی یا وفاقی کنٹرول نہیں، بااختیار کراچی سٹی گورنمنٹ ہے، حافظ نعیم یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر جینے دو کراچی مارچ کیا جائے گا، پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے منگل کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ک...
دہشت گرد ثناء اللہ کو سرنڈر کرنے کا موقع دیا مگر اس نے انکار کر کے فائرنگ شروع کر دی راکٹ لانچر، کلاشنکوف،ہینڈ گرنیڈز، ایس ایم جیز اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے کلی کربلا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پیر کی رات ایک طویل اور...
اسرائیلی ڈرون حملوں میںسیکڑوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعددا سکولوں کو خالی کروا لیا اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ، تازہ حملوں میں مزید 3فلسطینی شہید جبکہ اسرائیلی ڈرون حملوں میں 20افراد زخمی بھی ہوئے۔غی...
کسی صورت 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے، محمود خان اچکزئی کی شیریں مزاری سے ملاقات، بیٹی ایمان مزاری اور ان کے شوہرکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھر آمد لوگوں کے لئے آواز اٹھانے والے اس ملک میں محفوظ نہیں ہیں(مصطفیٰ نواز کھوکھر ) ایمان اور ہادی کو جس انداز سے سزا...
5 لاکھ گل پلازہ کے ہردکاندار کو دیں گے تاکہ 2 ماہ تک گھر کا کچن چلا سکے، وزیراعلیٰ سندھ ایک کروڑ کا قرضہ دینگے جس کا سود سندھ حکومت ادا کرے گی،مراد علی شاہ میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان کردی...