... loading ...
نارتھ ڈکوتا کے شہر مینورڈ میں 60فٹ زمین کے نیچے 247 خواتین کا دستہ کسی بھی لمحے اشارہ ملنے پر دنیا کومتعدد ایٹم بموں سے نیست و نابود کرنے کے لیے ہر وقت تیاررہتاہے۔ مختلف گروپوں میں تقسیم اس ٹیم کا ایک گروپ ڈیوٹی دیتا رہتا ہے،اپنی باری پر ایک گروپ ہر وقت چوکس رہتا ہے،چائے کی چسکیاں لگاتا ہے، اخبار پڑھتا ہے، ٹی وی دیکھتا ہے،عام آدمی کی طرح لائف کو انجوائے کرتا ہے۔ایک گروپ کے جاگنے پر دوسرا دستہ آرام سے سوتا ہے ،جب دوسرے گروپ کے لوگ اٹھتے ہیں تو وہ بھی سارا دن زیر زمیںبنکر میں گزارتے ہیں۔آپس میں خوب گپ شپ رہتی ہے۔ لیکن اسی گپ شپ ، چائے کی چسکیوں کے دوران وہ ایٹمی حملے سے متعلق خفیہ کوڈ کی کتاب کو ہر وقت تھامے رہتے ہیں ،لمحہ بھر کے لیے وہ ایٹمی کوڈ کی کتاب سے غافل نہیں ہوتے۔ ان کا یہی کام ہے۔ ان خواتین کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ انہوں نے ہر دم چوکس رہنا ہے۔ اپنے حصے کا کام سرانجام دینا ہے اور جو کام انہیں دیا گیا ہے اس کے لیے انہیں اچھی طرح ٹریننگ دی گئی ہے۔ 247خواتین پر مشتمل گروپ کا مقصد جنگ کی صورت میں ہدایت ملنے پرایٹمی بٹن کو دبانا ہے جس کے دبتے ہی ایک دو یا جتنے بھی ا مریکا چاہے گا، اتنے ہی ایٹم بم چلیںگے۔
این بی سی کے مطابق۔کیا روس، کیا چین، 8ہزار میل کی دوری پر امریکی میزائل کسی بھی شے کو تباہ کر سکتے ہیں، ان ایٹمی ہتھیاروں کی رفتار ،آواز سے 20گنا تیزہے۔جوایک گھنٹے کے اندر اندردنیا کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔امریکی ٹیلی ویڑن نیٹ ورک کے مطابق بیجنگ ، ماسکو اورشمالی کوریا کواس اڈے سے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میںنشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ خواتین امریکا میں ’’ایٹمی میزائل خواتین‘‘ کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔ 450ایٹم بم ان کی کمان میں ہیں۔امریکی تیاریوں کے مطابق یہ تمام ایٹم بم بیک وقت بھی چلائے جا سکتے ہیں۔خود یہ ایٹم بم کے اثرات سے محفوظ ’’بم پروف‘‘ چیمبرز میں چھپی بیٹھی ہیں۔90ایٹم بموں کو مغربی علاقے کے دیہات کی جانب فضائی اڈے کے قریب ہی چھپایا گیاہے۔ خواتین کی اس فورس کی کمانڈر کیپٹن ایریکاویٹ جینیٹ ہیں۔ انہیں اپنا یہ ’’ایٹمی کام‘‘ کافی پسند ہے۔ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ جو کچھ بھی کر یں گی، کائنات میں زندگی کو بچانے کے لیے کریں گی، لیکن کبھی کبھی زندگی بچانے کے لیے جان لینا بھی پڑتی ہے۔یہ خواتین خوش بھی ہیں، اورپرسکون اور سنجیدہ بھی ، سب سے بڑھ کر اپنے مشن سے مخلص بھی ہیں ۔ زمین کے 60فٹ نیچے کا’’ ایٹم بم پروف‘‘ علاقہ عام زمین کی طرح ہے ،ان خواتین کو کھیت بھی میسر ہیں اور چراگاہ بھی۔یہاں خوبصورت کھیت کے منظر بھی ہیں اور جاگنگ ٹریک بھی بنے ہوئے ہیں۔بلکہ آپ کو کہیں کہیں آسمان جیسا منظر بھی دیکھنے کو ملے گا۔آپ کہہ سکتے ہیں کہ خواتین اتنی زیادہ بھی ’’ زمین دوز نہیں‘‘۔ یہ زمین کے اوپر آنے کا بھی اختیار رکھتی ہیں۔ وہ روزمرہ کے تما م واقعات سے آگاہ ہوتی ہیں۔ایٹم بم چلانے کا طریقہ کار انتہائی پیچیدہ ہے اور کچھ تو ابھی بھی خفیہ ہے۔ ایٹم بم چلانے والی ان خواتین کو بھی نہیں پتہ کہ اس کا راز کیا ہے ،اور جب چلے گا تو کیا ہوگا۔وائٹ ہائوس بھی پورے کوڈ سے آگاہ نہیں،اسے ’’2پرسن کو ڈ‘‘ کہاجاتا ہے یعنی ایسا کوڈ جو دو لوگوں کے کوڈ سے مل کر ہی مکمل ہوگا۔
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...