... loading ...
بزمِ سعید الاداب کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ایک مشاعرے کا انعقاد بہ مقام کے ایم سی آفیسرز ایسوسی ایشن کلب (سٹی کلب) کراچی میں کیا گیا جس کی صدارت امریکا سے تشریف لائے ہوئے معروف شاعر رفیع الدین راز نے کی مہمانِ خصوصی کینیڈا سے تشریف لائی ہوئی معروف شاعرہ ذکیہ غزل تھیں جب کہ مہمانِ اعزازی سہ ماہی غنیمت کے مدیر جناب اکرم کنجاہی تھے۔ اس مشاعرے کی نظامت یاسر سعید صدیقی نے بھرپور انداز میں کی۔ مشاعرے میں مندرجہ ذیل شعرائے کرام نے اپنا خوب صوت کلام نذرِ سامعین کیا ، یاسر سعید صدیقی، شاعر علی شاعر، حمیرا راحت، نثار احمد نثار، رشید خان رشید، حجاب عباسی، قمر احمد صدیقی، سلمان صدیقی، اختر سعیدی، انور انصاری، فیروز ناطق خسرو، سعید الظفر صدیقی، اکرم کنجاہی، ذکیہ غزل اور رفیع الدین راز۔ ان کے علاوہ مشاعرہ گاہ میں سبیلہ انعام صدیقی، حمیدہ کشش، سہیل احمد، محمد علی گوہر، جمیل ادیب سید موجود تھے۔ مشاعرے میں بہت اچھا کلام سننے میں آیا اور پورا وقت مشاعرے کا ماحول بنا رہاجب کہ عاشق شوقی، سحر علی، سحرتاب رومانی، سیما غزل، سلیم فوز، رخسانہ صبا، راشد نور کو بھی مشاعرے میں مدعو کیا گیا تھا بہ وجوہ وہ تشریف نہ لا سکے۔ اور پروگرام کا اختتام پُرضیافت دعوت پر ہوا۔
اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے زیر اہتمام میٹ اے رائٹر نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی نے کی جب کہ مہمان خاص سینیٹر عبدالحسیب خان ، ڈاکٹر فاطمہ حسن اور سینیٹر کریم خواجہ تھے اس موقع پر اظہارِ خیال کرنے والوں میں معروف شاعر و سماجی شخصیت سینیٹر عبد الحسیب خان ،ملک کی معروف شاعرہ فاطمہ حسن ، سینیٹر کریم خواجہ اور عرفان عابدی تھے،ریزیڈینٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو نے کہا کہ ایس ایم معین قریشی نے مزاحیہ مضامین لکھ کر بتدریج اپنے قارئین کا وسیع حلقہ پیدا کر لیا ہے آپ پس منظر کی روشنی میں ایک سلجھے ہوئے اور کشادہ نظر مبصر کی صورت میں سامنے آئے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے ابتداء ہی سے ادب اور زندگی کے رشتے کو بڑے وسیع تناظرمیں دیکھنے کی کوشش کی ہے اس موقع پر ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی اپنے خطاب میں تمام مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کے معروف دانشور وں نے میرے لیے اپنے جذبات کا کھلے دل سے اظہار خیال کیا ہے جس سے میرے حوصلے ادبی فروغ کے لیے مزید پختہ ہوئے ہیں میں قادر بخش سومرو کو ہفتہ وار ادبی نشستوں کے انعقاد پر خراج تحسین پید ا کرتا ہوں اس سے پہلے اس طرح کی تقریبات بہت کم ہوا کرتی تھیں آخر میں مشاعرے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں جن شعراء نے کلام پیش کیا ان میں عرفان عابدی ، سید صغیر احمد جعفری، زینت کوثر لاکھانی ، صبیحہ صبا ، نشاط غوری، تنویر حسین سخن،محمد علی زیدی، اقبال رضوی، محمد رفیق مغل، الحاج یوسف اسماعیل، تاج علی رعنا،محمد یامین عراقی،غلام رسول طاہر، طاہر سلیم سوز، سید مہتاب شاہ،عارف شیخ عارف، سید علی اوسط جعفری، دلشاد احمد دہلوی، سیما ناز، نثار قریشی، خالد نثار فرح کلثوم،فرح دیبا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...