... loading ...
کراچی میں الیکٹرونکس مارکیٹ کی عمارتوں پر قائم درجنوں خفیہ پینٹ ہاؤس کی موجودگی کا انکشاف ہو گیا۔ “SBCA” اور الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کی سر پرستی میں 400 سے زائد عمارتوں کی چھتوں پر تعمیر کیے گئےپینٹ ہاؤس جرائم کے اڈے بن گئے۔ سنگین جرائم میں ملوث دُکانداروں کی زیر ملکیت مذکورہ پینٹ ہاؤس اسمگل شدہ برقی مصنوعات اور نئے ماڈل کی گاڑیوں سے چوری کیے گئے ساؤنڈ سسٹم چھپا کر رکھنے، پرانی اور ناکارہ برقی مصنوعات کو نیا بنا کر پیک کرنے کے علاوہ منشیات، زناکاری اور جوئے/ سٹے کی محفوظ پناہ گاہوں میں تبدیل ہوگئے۔ جو بلی مینشن سمیت درجنوں عمارتوں کی چھتوں پر قائم مذکورہ “پینٹ ہاؤس” مختلف کالعدم تنظیموں کی مذموم سرگرمیوں کے ٹھکانے بھی بنے ہوئے ہیں جہاں تاوان اور تشدد کے لیے اغواکیے گئے افراد کو قید رکھا جاتا ہے۔ کراچی میں تعینات پولیس اور رینجرز کے بعض بدعنوان افسران ممکنہ طور پر پریڈی تھانہ میں دی گئی سینکڑوں شکایتی درخواستوں پر عمل درآمد کی قانونی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع الیکٹرونکس مارکیٹ کی 400 سے زائد عمارتوں کی چھتوں پر جرائم پیشہ دُکانداروں نے الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کی ملی بھگت سے غیر قانونی پینٹ ہاؤس تعمیر کر رکھے ہیں جنکی تعمیرات کی تکمیل کے لیےالیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کو کراچی میں تعینات SBCA، پولیس اور رینجرز کے بعض بدعنوان افسران کی براہ راست سر پرستی حاصل ہے۔ قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طے شدہ ملاقات کے دوران الیکٹرونکس مارکیٹ کے چند دکانداروں نے نام شائع یا ظاہر نہ کرنے کی شرط پر “جرأت” کو بتایا کہ الیکٹرونکس مارکیٹ کی 2000 سے زائد عمارتوں میں سے 400 سے زائد عمارتوں کی چھتوں پر غیر قانونی طور پر پینٹ ہاؤس تعمیر کیے جا چکے ہیں اور مزید عمارتوں پر پینٹ ہاؤس کی تعمیرات کا غیر قانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔ الیکٹرونکس مارکیٹ کے دکانداروں کے مطابق الیکٹرونکس مارکیٹ کی عمارتوں کی چھتوں پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے “پینٹ ہاؤس” مجرمانہ سرگرمیوں کے اڈے بن چکے ہیں جہاں بیرون ممالک سے اسمگل شدہ قیمتی برقی مصنوعات اور کراچی میں نئے ماڈل کی گاڑیوں سے چوری کیے گئے قیمتی ساؤنڈ سسٹم چھپا کر رکھے جاتے ہیں جبکہ پرانی اور ناکارہ برقی مصنوعات کو قابل استعمال بنا کر مقامی پرنٹنگ پریس سے چھپوائی گئی پیکنگ میں پیک کیے جانے کا کام بھی سر انجام دیا جاتا ہے۔
الیکٹرونکس مارکیٹ کے دُکانداروں کے مطابق الیکٹرونکس مارکیٹ کی عمارتوں کی چھتوں پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئےپینٹ ہاؤس مجرمانہ خصلت رکھنے والے دُکانداروں کی سرگرمیوں کا مرکز بھی بنے ہوئے ہیں جہاں مذکورہ دُکانداررات کے اوقات میں منشیات، زناکاری اور جوئے/ سٹے کی مخلوط محفلیں بھی سجاتے ہیں جبکہ غیر ملکی شراب کی بہت بڑی مقدار بھی مذکورہ پینٹ ہاؤس کے اندر چھپا کر رکھی جاتی ہے۔ الیکٹرونکس مارکیٹ کے ملاقاتی دکانداروں کے مطابق دبئی سے کراچی اسمگل شدہ قیمتی موبائل فون کی پیکنگ سے اوریجنل چارجر اورہینڈز فری نکال کر انکی جگہ جعلی چارجر اور ہینڈز فری رکھے جانے کا گھناؤنا کام بھی مذکورہ پینٹ ہاؤس کے اندر سر انجام دیا جاتا ہے۔جرأت سے رابطہ کرنیوالے الیکٹرونکس مارکیٹ کے دُکانداروں نے انکشاف کیا کہ الیکٹرونکس مارکیٹ کی عمارتوں پر تعمیر کیے گئے غیر قانونی پینٹ ہاؤس میں جاری مجرمانہ سرگرمیوں سے واقف پولیس افسران اور بعض صحافیوں کے علاوہ دیگر ذمہ دار اداروں کے افسران کوالیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان کے ذریعے ماہانہ بھاری رقوم فراہم کی جاتی ہیں ۔الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مجرمانہ سرگرمیوں پر نالاں الیکٹرونکس مارکیٹ کے ملاقاتی دُکانداروں نے انکشاف کیا ہے کہ 13 برس قبل جوبلی مینشن نامی عمارت کی چھت پر DSP ذاکر حسین پپرانی نے حنیف سوزوکی نامی شخص کیساتھ ملکر غیر قانونی طور پر ایک پینٹ ہاؤس تعمیر کرکے وہاں سے ساؤتھ افریقہ میں ہونے والی گھوڑوں کی ریس پر جوئے/ سٹے کا دھندہ شروع کیا تاہم مذکورہ پینٹ ہاؤس کے اندر منعقدہ ایک مخلوط محفل کے دوران نشے کی زیادتی کے سبب دم توڑ دینے والی ایک جواں سال خاتون کی نعش کو علی الصبح گاڑی میں ڈال کر بلوچ کالونی پل کے نیچے پھینک دیا گیا تھا اور اس واقعہ کے بعد مذکورہ پینٹ ہاؤس کو دیگر سنگین جرائم کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔
ذرائع کے مطابق جوبلی مینشن کی نچلی منزل پر واقع پپرانی الیکٹرونکس نامی دکان DSP ذاکر حسین پپرانی کی ملکیت بتائی جاتی ہے جہاں موجود اسکا چھوٹا بھائی مذکورہ پینٹ ہاؤس کی تمام مجرمانہ سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ DSP ذاکر حسین پپرانی کراچی کے پوش علاقوں ڈیفنس، کلفٹن، بوٹ بیسن، درخشاں اور گزری میں زمینوں پر قبضوں کے متعدد واقعات میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ الیکٹرونکس مارکیٹ کے ملاقاتی دکانداروں نے جرأت کے توسط سے اعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی سرپرستی میں الیکٹرونکس مارکیٹ کی عمارتوں کی راہ داریوں اور انکی دُکانوں سے متصل فٹ پاتھوں کو گھیر کر بنائی گئیں غیر قانونی دُکانوں کو فی الفور ختم کیا جائے جنکی وجہ سے انکا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...