... loading ...
شام اوراسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ کے بعد اگلے دودن انتہائی اہم قراردے دیے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد اسرائیلی حکومت کی سیکیورٹی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شام کے اندر مزید گہرائی میں تباہ کن حملے کرنے اور دمشق میں ایرانی اور شامی تنصیبات کو نشانا بنانے پر غور کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے دو دن بہت اہم ہیں اور اسرائیلی فوج شام میں کہیں بھی کوئی بڑا آپریشن کرسکتی ہے۔اسرائیلی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ شام سے حملہ آور ہونے والے ایران کے خلاف اسرائیلی فوج حرکت میں آنے کے لیے تیار ہے۔شام کی سرزمین کو استعمال کرکے اسرائیل کی خود مختاری کو خطرے میں ڈالنے کی ایرانی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔اسرائیلی فوج اور حکومت نے شام میں ایرانی اہداف کو نشانا بنانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی ہے اور اس حوالے سے مختلف امور پر غور کیا جا رہا ہے۔درین اثناء اسرائیلی فوج نے شام میں موجود ایرانی پوزیشنز پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں میں کم ازکم ایک درجن ایرانی اور شامی اہداف کو تباہ کر دیا گیا ۔اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل شام سے ایک ایرانی ڈرون متنازع علاقے گولان ہائٹس کی اسرائیلی حدود میں داخل ہو گیا تھا جسے اسرائیل نے مار گرایا اور اس کے رد عمل میں ہی شام میں ایرانی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے۔واضح رہے کہ 1982کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیل نے شام میں بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا،اسرائیل کی فوج نے ایرانی ڈرون کی اپنی حدود میں موجودگی کو علاقائی حدود کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ شام اور ایران آگ سے کھیل رہے ہیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق حملہ کرنے والے 8 میں سے ایک ایف 16 طیارے کو واپسی پر شامی افواج کی جانب سے نشانا بنایا گیا ۔یہ لڑا کاطیارہ اسرائیل کی حدود کے اندر گر کر تباہ ہو گیا۔ تاہم طیارے کے دونوں پاٹلٹ پیراشوٹ کے ذریعے باہر نکلنے میں کامیاب رہے اور ان دونوں زخمی پائلٹوں کو علاج کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا۔
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...