... loading ...
یورپ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بْری صحت اتنی ہی خطرناک ہے جتنی کہ تمباکو نوشی یا جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی نقصان دہ ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ باقاعدگی سے پیدل چلنے والے نہ صرف دل کے امراض، کینسر اور کئی وراثتی امراض سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ ان کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ تحقیق کرنے والے ماہرین طب و صحت کا کہنا ہے کہ جسم میں عمر کے ساتھ جو تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ان کی ایک بڑی وجہ پیدل نہ چلنا بھی ہے۔ جو افراد باقاعدگی سے سیر کرتے ہیں یا پیدل چلتے ہیں 30 سے 70 سال کی عمر کے دوران اپنی 80 فیصد صلاحیتیں برقرار رکھ سکتے ہیں۔ یوں ان کی ذہنی اور جسمانی صحت بہت ہوتی ہے۔ یہ بات تو سب کو معلوم ہے کہ صحت مند دماغ اور صحت مند جسم لازم و ملزوم ہیں۔ ایک صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا مالک ہوسکتا ہے۔ ماہرین طب و صحت نے اپنی تحقیق میں پیدل چلنے کے جسم انسانی پر ذیل کے اثرات بتائے ہیں:
ذہنی دبائو میں کمی:پیدل چلنا ایک بہترین قدرتی مسکن دوا ہے۔ جو افراد کسی سبب ذہنی دبائو کا شکار ہوں ان کا اعصابی نظام بھی متاثر ہوتا ہے اور اعصاب میں تنائو آجاتا ہے۔ بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔ کبھی بے خوابی بھی ہوجاتی ہے۔ ویسے تو آج کل معاشی، سیاسی، اور سماجی حالات کے باعث ہر دوسرا فرد ذہنی دبائو یا اعصابی تنائو کا شکار ہے۔ ایسے افراد کے لیے روزانہ 15 سے 20 منٹ تیز پیدل چلنا مفید ہے۔ اس سے نہ صرف ذہنی دبائو کم ہوتا ہے بلکہ اعصابی تنائو میں بھی بہتری ہوتی ہے اور اچھی خوشگوار نیند آتی ہے۔ ایسے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ باقاعدگی سے پیدل چلنا اپنا معمول بنائیں۔
درد میں کمی:اگر مسلز کو زیادہ استعمال میں نہ لایا جائے تو یہ سخت ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ نیم مردہ ہوجاتے ہیں۔ اگر پیدل چلنے کا عمل معمول رہے تو مسلز نرم رہتے ہیں اور جسم لچک دار ہو کر بوجھ آسانی سے برداشت کرلیتا ہے۔ جب کوئی فرد دوڑتا ہے اور اس کا پائوں زمین سے ٹکراتا ہے تو جسم پر 4 گنا بوجھ پڑتا ہے جب کہ پیدل چلنے کی صورت صرف ڈیڑھ گنا بوجھ پڑتا ہے۔
خوبصورت نظر آنا:جوں جوں عمر میں اضافہ ہوتا ہے جسم پر کشش ثقل کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ 30 سال کی عمر کے بعد کاہل الوجود افراد کی جلد لٹک جاتی ہے۔ جب کہ پیدل چلنے والوں کے مسلز کو نئی توانائی ملتی ہے۔ دوران خون درست رہتا ہے، جس سے انسان خوبرو نظر آتا ہے۔ اگرچہ جوانی لوٹ نہیں سکتی تاہم انسان چست اور صحت مند و توانا نظر آتا ہے۔
قوت فکر کا بہتر ہونابہت سے فلاسفر اور تخلیقی ذہن رکھنے والے اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ پیدل چلنے والے فکری اور تخلیقی صلاحیتیں بہتر رکھتے ہیں اور پیدل چلنے سے ان کو جلا ملتی ہے۔ مشاہدہ میں آیا ہے کہ پیدل چلنے سے دماغ متحرک رہتا ہے کیونکہ دماغ کو آکسیجن زیادہ ملتی ہے اور دماغ کی کیمیائی ساخت میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں۔
ہڈیوں کی مضبوطی: ہمارے جسم کی ہڈیوں کی مضبوطی کا انحصار ہماری روزانہ کی ورزش پر ہے۔ دوسرا یہ کہ ابتدائی عمر میں ہماری غذا کیسی رہی ہے۔ ماہرین طب و صحت کی تحقیقات کے مطابق پیدل چلنے والوں میں ہڈیوں کے کمزور ہونے کا عمل دیر سے رونما ہوتا ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط و توانا بنانے کے لیے پیدل چلنا بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
توانا دل:پیدل چلنے یا سیر سے جسم کا دوران خون کا نظام درست رہتا ہے۔ جس سے کولیسٹرول اور شریانوں کی تنگی کا مرض نہیں ہوتا۔ دل کو خون تیزی سے پمپ کرتا ہے اور اس کے مسلز کو زیادہ آکسیجن فراہم کرتا ہے۔ جس سے دل توانا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین امراض قلب دل کے مریضوں کو پیدل چلنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ضامن مفرور ہونے پرپیش کردہ پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، عدالت کے سخت ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان کے پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور بینک ...
صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہوں گے،سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پورے ملک میں انقلاب لائیں گے،جلسہ سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن اور ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں ، صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن...
وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے،وزارت داخلہ رپورٹ وزرات قانون کو بھجوائی جائے گی،پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل اور پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری ک...
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت کی ٹی ایل پر پابندی کی سفارش پر اراکین کو آگاہ کیا گیا، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحتسمری پیش کی وزارت داخلہ کو مزید کارروائی کیلئے احکامات جاری، پنجاب کے اعلیٰ افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ،کالعدم تنظیم کی پر تشدد اور ...
پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت،طلبہ اور اساتذہ کا شہداء و ...
صنعتوں، کسانوں کوآئندہ 3 سالوں میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی معاشی ٹیم کی محنت کی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلا ، وزیر اعظم کی کاروباری وفد سے ملاقات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان کردیا۔وزیراعظم نے صنعتی و...
عمران خان سے ملنے نہ دینا عدلیہ کی بے بسی ہے، ججز اپنے احکامات نہیں منوا پارہے سوچنا پڑے گا ملک کس طرف جارہا ہے، سہیل آفریدی، ٹریفک جام، عوام کو مشکلات عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا اور کہا کہ عدالتی اح...
سیلابی نقصانات اور اقتصادی دباؤ کے باعث150 ارب کا ٹیکس ٹارگٹ کم کرنے پر آمادہ مذاکرات کے دورانٹیکس ہدف13 ہزار 981 ارب روپے مقرر کرنے پر اتفاق، ذرائع آئی ایم ایف ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر راضی ہوگیا، جس سے عوام پر منی بجٹ کے خطرات فی الحال ٹل گئے۔ تفصیلات کے مطابق پا...
ہڑتال کی کال کے نام پر زبردستی دکانیں، کاروبار یا ٹرانسپورٹ بند کرانا ناقابلِ قبول ہے ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائیگی ،پریس کانفرنس پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کے نام پر زبردستی کا...
سلمان اکرم جن کے نام دیں ان کی عمران سے ملاقات کرائی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم باقاعدہ ملاقاتیں ہوتی ہیں، سلمان اکرم کی طرف سے کوئی لسٹ نہیں آئی،سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں شامل افراد کو عمران خان ...
ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر ہمارا ردعمل شدید ہوگا ،پاکستان اور افغانستان کی جنگ بندی ہو چکی، دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو افغانستان کو پتہ ہے ہمارا کیا جواب ہوگا، محسن نقوی کوئی جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو ایکشن لیا جائیگا، ٹی ایل پی کا معاملہ پنجاب حکومت دیکھ رہی ہے، ایم ...
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، سیلاب کے باعث سخت معاشی نقصان کا دھچکا لگا ہے،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے، بجٹ میں مختص اہداف متاثر ہو سکتا ہے، ٹیکس نظام اور انرجی سیکٹر میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،شارٹ ...