... loading ...
ذوالفقار علی بھٹو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے سیاست کو عوام کی جڑوں تک پہنچایا مگر یہ خراب کریڈٹ بھی بھٹو کو ہی جاتا ہے کہ انہوں نے اداروں کا وقار ختم کیا۔ سرکاری افسران کی عزت و احترام میںکمی،ذوالفقار بھٹو کے دور میں نوڈیرو کے رہائشی پنجل خان ایک باورچی تھے، بھٹو نے اس کو اے ایس آئی بھرتی کیا اور چند برسوں میں اس کو ڈی آئی جی کا چارج دلایا۔اس طرح سے اصل میں اداروں پر وار کیاجاتا ہے کیونکہ براہ راست افسر بھرتی کرنے سے محنتی نوجوانوں کی حق تلفی ہوتی ہے۔ بھٹو کے بعد ضیاء الحق کے دور میں براہ راست بھرتیوں کا سلسلہ جاری رہا مگر زیادہ افراد کو براہ راست افسر نہ لگایاگیا۔ تاہم پیرپگارا کے معتمدینِ خاص خان محمد مہر،غلام حیدر منگریو، چراغ الدین ہنگورو سمیت کئی افراد کو براہ راست اسسٹنٹ کمشنر بھرتی کیا گیا۔ پھر 88 ء میں بینظیر بھٹو کی حکومت آئی تو 100 سے زائد افراد کو براہ راست اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی بھرتی کیاگیا۔ پھر جام صادق کی حکومت آئی ،اس نے بھی دل کھول کر براہ راست افسران بھرتی کیے۔ عبداللہ شاہ، لیاقت جتوئی، ارباب غلام رحیم، علی محمدمہر اور قائم علی شاہ کے دوسرے اور تیسرے دور میں200 سے زائد افراد کو براہ راست ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر بھرتی کیا گیا۔ مخدوم امین فہیم کے دو بیٹے، سابق صوبائی وزیر ظفر لغاری کا ایک بیٹا، موجودہ وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کو بھی براہ راست اسسٹنٹ کمشنر بھرتی کیاگیا۔ جب سپریم کورٹ نے اس مسئلے پر توجہ دی تو اب کہیں جا کر حکومت سندھ نے 102 افسران کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش کی ہے کہ ان افراد کو مختلف وزرائے اعلیٰ نے رولز 9-Aاستعمال کرکے براہ راست اسسٹنٹ کمشنر بھرتی کیا۔ اب ان میں سے اکثر افسران تو سیکریٹری بن چکے ہیں، آفتاب کھتری کو تو ریٹائرڈ ہوئے بھی پانچ سال ہوچکے ہیں ،اب بتایا جائے کہ کیا عوام نے اس لیے ووٹ دیے تھے کہ ایم پی اے ، ایم این اے اور سینیٹر اپنی اولادوں کو براہ راست افسران بھرتی کرائیں۔ گھوٹکی کے ایم پی اے احمد علی پتافی کے بیٹے عبدالقیوم پتافی کو ڈی ایس پی، گھوٹکی کے رکن سندھ اسمبلی جام سیف اللہ دھاریجو کے بھائی ظفر اللہ دھاریجو کو ڈی ایس پی، بھٹو اسٹیٹ کی زمینیں سنبھالنے والے خاندان کے فرد الطاف لغاری کو ڈی ایس پی بھرتی کیا گیا اور آج وہ ایس ایس پی بنے بیٹھے ہیں۔سوال یہ ہے کہ ان کی اہلیت اور قابلیت کیا تھی؟کیا یہی کہ وہ ایم پی اے، ایم این اے کے بیٹے ہیں؟
جو نوجوان دن رات محنت کرتے ہیں، پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرتے ہیں وہ صرف چند مارکس پر گھر بیٹھنے پر مجبورہو جاتے ہیں یا پھر ان کا میرٹ نہیں بن پاتا مگر ایم پی اے ، ایم این اے کے بیٹوںکی موجیں ہیں کہ ان کے لئے میرٹ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ وہ تو سب اقربا پروری کی وجہ سے مفت میںاسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی بن جاتے ہیں اور پھر وہ ترقی پاتے پاتے کمشنر، سیکریٹری اور ڈی آئی جی بن جاتے ہیں، ان کے لیے ترقی کی راہیں بھی کھلی رہتی ہیں۔سپریم کورٹ پچھلے 8 سال سے یہ مقدمہ سن رہی ہے مگر حکومت سندھ کی دیدہ دلیری دیکھنے کے قابل ہے کہ وہ ٹس سے مس نہیں ہورہی کہ ایک مرتبہ ان افسران سے جان چھڑالے ،آٹھ سال سے سپریم کورٹ متواتر احکامات دے رہی ہے اور حکومت سندھ اس پر عمل کرنے سے گریز کررہی ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ تین چیف سیکریٹریز نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدر آمد کیا تو ان کا تبادلہ کردیا گیا۔ اب اس مرتبہ سپریم کورٹ نے ذرا سختی سے حکم جاری کیا ہے تو چیف سیکریٹری رضوان میمن نے بھی ان افسران پر واضح کیا ہے کہ اب حکومت سندھ ان کا عدالتوں میں دفاع نہیں کرے گی ،بہتر ہوگا کہ وہ خود جاکر عدالتوں میں اپنا کیس پیش کریں اور عدالتیں جو حکم دیں گی حکومت سندھ اس پر عمل کرے گی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شرقی کراچی محمد خان رند کو بدھ کی شام عہدے سے ہٹا کر واپس سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں گریڈ 16 میں بھیج دیا۔ اس طرح باقی افسران کی اصل محکموں میں واپسی بھی اب شروع ہوجائے گی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومتوں نے جس طرح اندھیر نگری چوپٹ راج کے مصداق اپنی مرضی سے کلرک یا نان گزیٹیڈ ملازمین کو براہ راست اسسٹنٹ کمشنر بھرتی کرایا اس سے میرٹ کا قتل عام کیاگیا۔ بھلا ہو سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا جنہوں نے قانون وانصاف کا بول بالا کیا اور چور دروازے سے افسر بننے والوں کو اصل محکموں میں واپس بھیجا۔ایسے اقدامات ہوتے رہے تو کم ازکم اب سندھ میں میرٹ پر وان تو چڑھے گا!!!
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...