... loading ...
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سابق صدر مملکت اور پی پی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے اعلان کیا تھاکہ وہ خود نوابشاہ سے جبکہ بلاول زرداری لاڑکانہ سے ضمنی الیکشن لڑکر قومی اسمبلی آئیں گے‘ جس کی پارٹی میں بظاہر تو تعریف کی گئی لیکن درون خانہ تعجب کا اظہار کیا گیا‘ کیونکہ اگر بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری دونوں قومی اسمبلی میں آتے ہیں تو اس صورت میں دونوں میں سے زیادہ اہمیت کس کو ملے گی؟ پھر قائد حزب اختلاف کون بنے گا؟ اور سید خورشید شاہ کس حیثیت سے رہیں گے؟ باپ کو زیادہ فوقیت دی جائے گی یا بیٹے کو زیادہ اہمیت ملے گی؟ اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ۔پھر ایک ماہ بعد اچانک پارٹی اور پارلیمنٹیرین کے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیاجس پر پارٹی کے کئی سینیئر رہنما ناراض بھی ہوئے کیونکہ چوہدری اعتزاز احسن‘ سید قائم علی شاہ‘ لطیف کھوسہ ‘ یوسف رضا گیلانی‘ پرویز اشرف ‘ مخدوم جمیل الزماں‘ سید خورشید شاہ سمیت اہم رہنمائوں کو نظر انداز کردیا گیا‘ باوثوق ذرائع بتاتے ہیں کہ اس معاملے پر پارٹی کے اندر زبردست بحث و مباحثہ ہوا لیکن اس معاملے کو میڈیا سے الگ رکھا گیا ورنہ میڈیا میں یہ بحث پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی تھی۔ پارٹی چیئرمین بلاول زرداری صحیح معنوں میں پارٹی سے ناراض ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ ان سے صرف تقاریر کرائی جاتی ہیں، پارٹی میں ان کو اہمیت نہیں دی جاتی اور حکومتی سطح پر تو ان کو مکمل طور پر الگ رکھا گیا ہے‘ بلاول کا شکوہ ہے کہ انہوں نے کراچی میں 18 اکتوبر کو چارنکات کا اعلان کیا تھا اور حکومت کو دھمکی دی تھی کہ اگر ان پر عمل نہ کیا تو وہ احتجاجی تحریک چلائیں گے تو پھر 27 دسمبر کو ان کو احتجاجی تحریک سے کیوں روکا گیا؟ حکومت سندھ کی تبدیلی ہوئی تو بھی ان کو بے خبر رکھا گیا اور نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل ان کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا، ایسی صورتحال میں وہ کیسے پارٹی امور چلائیں گے؟ بلاول بھٹو زرداری کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے انہیں لاہور سے فیصل آباد تک ریلی نکالنے کی اجازت دی گئی جو اچھی خاصی کامیاب بھی ہوئی مگر اس کے فوراً بعد بلاول کو یہ پیغام دیا گیا کہ اب وہ خاموش ہو کر بیٹھ جائیں ‘ بلاول بھٹو زرداری اس پر ناراض ہو کر چلے گئے ہیں۔ اب اطلاعات ملی ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری نے والد کے سامنے شرط رکھی ہے کہ قومی اسمبلی میں وہ اکیلے جانا چاہتے ہیں، اگر ان کے والد قومی اسمبلی میں گئے تو وہ خود قومی اسمبلی نہیں جائیں گے۔ بلاول نے پارٹی رہنمائوں سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ سینئر رہنما بھی ان کے والد آصف زرداری کے سامنے خاموش ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ پارٹی اور حکومت تو ان کی والدہ کی ملکیت ہیں اور اب ان دونوں پر ان کا کوئی حق نہیں ہے‘ بلاول زرداری حکومتی اور پارٹی امور میں اپنی پھوپھی فریال تالپر کی بے جا مداخلت پر بھی تنگ ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ والد اور پھوپھی کے سامنے بے بس بنے ہوئے ہیں‘ بلاول بھٹو زرداری اس صورتحال میں احتجاجاً پارلیمانی سیاست سے الگ ہوگئے ‘ اس لئے وہ بغیر کسی اطلاع کے بیرون ممالک چلے گئے ہیں۔پارٹی کے اندرونی حلقوں نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد اور پھوپھی سے حکومتی اور پارٹی اختیارات لینے تک کنارہ کش رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی کے اہم رہنمائوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جاکر آصف زرداری اور فریال تالپر کو سمجھائیں کہ وہ ان کو پارٹی اور حکومتی امور دے دیں ورنہ وہ پارٹی سے کنارہ کش ہی ہو جائیں گے‘ اس پر اب سوشل میڈیا میں شاہ مردان شاہ پیرپگارا مرحوم کی بات پھیل گئی ہے جس میں انہوں نے بینظیر بھٹو سے کہا تھا کہ’’ بلاول زرداری پیدائشی مسلم لیگی ہے اور ان کی منزل بھی مسلم لیگ ہی ہے۔‘‘ پارٹی میں اس طرح کی روایت موجود ہے‘ جب پارٹی کی شریک چیئرپرسن بینظیر بھٹو پارٹی چیئرپرسن بیگم نصرت بھٹو کو پارٹی عہدے سے ہٹا کر خود ہی پارٹی چیئرپرسن بن گئی تھیں اور اسی بات پر ماں بیٹی میں تنازع پیدا ہوا تھا جو آخر وقت تک ختم نہیں ہوسکا تھا۔ اب شاید ایسی صورتحال پیدا نہ ہوسکے کیونکہ بلاول کے مقابلے میں آصف زرداری زیادہ طاقتور‘ با اختیار اور مالی طور پر مضبوط ہیں جبکہ بلاول نا تجربہ کار‘ مالی طور پر غیر مستحکم اور سیاسی طور پر کمزور ہیں مگر پہلی مرتبہ کمزور ہونے کے باوجود انہوں نے آنکھیں دکھا دی ہیں اور نتیجے کی پرواکیے بغیر انہوں نے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زراری کو اپنے خاندان سے بھی دبائو تھا کہ وہ الیکشن میں حصہ نہ لیں جس کے بعد انہوں نے اعلان کردیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑیں گے تاہم پارٹی کے لیے یہ بات باعث ندامت بن رہی ہے کہ اعلان کے باوجود باپ بیٹا قومی اسمبلی میں نہیں جارہے مگر یہ کسی کو پتہ نہیں ہے کہ اصل بات اختیارات اور مقبولیت کی ہے‘ جو باپ بیٹے میں سرد جنگ کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ بلاول زرداری اس بنا پر فی الحال شادی کرنے سے بھی گریز کررہے ہیں اور اپنی دونوں بہنوں کی شادی بھی نہیں کررہے‘ شاید وہ ایک جنگ کرنے کے لیے اپنا موڈ تیار کررہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...