وجود

... loading ...

وجود
وجود

جسٹس شیخ ریاض سے جسٹس ثاقب نثار تک

جمعرات 19 جنوری 2017 جسٹس شیخ ریاض سے جسٹس ثاقب نثار تک

عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس جناب جسٹس ثاقب نثار نے سندھ کے علاقے گھوٹگی کے رہائشی علی حسن مزاری کی درخواست پر تین سالہ بچی کو ونی کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے جرگے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ جرگے نے علی حسن مزاری پر تین لاکھ روپے جُرمانہ عائد کرتے ہوئے اُس کی تین سالہ بچی کو ونی کرنے کا حکم دیا تھا ۔ علی حسن نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کی بیٹی کو تحفظ فراہم کیا جائے اور جرگے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
’’ونی ‘‘ کا لفظ کس زبان سے تعلق رکھتا ہے ۔ اور اس کے اصل معانی اور مفاہیم کیا ہیں ۔ اس بارے میں مَیں آج تک کسی حتمی رائے تک نہیں پہنچ سکا ہوں ۔ میری طرح خیبر پختونخوا ، پنجاب اور سندھ کے دیہی اور قباعلی علاقوں میں لوگ ’’ونی‘‘ کی ابتداء اور مفہوم سے آشناء نہیں ہیں لیکن ان علاقوں میں اب تک سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں بچیاں اور دوشیزائیں ناکردہ گناہوں کے جرم میں اس کی بھینٹ چڑھ چُکی ہیں ۔
یہ رسم پاکستان کے تقریباً تمام ہی علاقوں میں مختلف ناموں اور شناخت کے ساتھ رائج ہے ۔ شرم، ساکھ ، عوض ، خون بہا ، بازو، وئنے، سب کے سب اسی مکروہ رسم کے نام اور شکلیں ہیں ۔ ویسے تو یہ گھناؤنی رسم برِ صغیر کے ان علاقوں کی سماجیات کا صدیوں سے حصہ چلی آ رہی ہے جو اس وقت پاکستان میں شامل ہیں ۔ لیکن میانوالی کی بیٹیاں ، صحافی خاص کر ہفت روزہ ’’ وجود ‘‘ کراچی اس ڈریکولائی رسم پر قانونی قدغن لگوانے کے لیے بارش کا پہلا قطرہ بنے ہیں ۔ اس جدو جہد میں پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ کے دو چیف جسٹس صاحبان جناب جسٹس شیخ ریاض احمد اور جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کردار لائق ِ تحسین ہے۔
24 جولائی2002 ء کو اُس وقت کے چیف جسٹس جناب جسٹس شیخ ریاض احمد نے’’ ابا خیل ونی کیس ‘‘ کا نوٹس لیتے ہوئے تین دن کے اندر میانوالی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رپورٹ طلب کی تھی اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ’’ کہ بادی النظر میں اس طرح کی صلح اور سمجھوتاقانون کے منافی اور مہذب معاشرے کی روایات کے بر عکس ہے ‘‘ ۔ اس از خود نوٹس نے صلح کے عوض 8 لڑکیوں کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا تھا ۔ 21 دسمبر2002 ء کو چیف جسٹس شیخ ریاض احمد کی سربراہی میں منعقد ہونے والے قومی جو ڈیشل کونسل کے اجلاس میں ’’ونی ‘‘ کی رسم کا نوٹس لیتے ہوئے قرار دیا گیا تھا کہ ’’ یہ روایت اسلام کے بنیادی اُصولوں کے خلاف ہے ۔ کیونکہ کوئی بھی شادی فریقین کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتی ۔ جوڈیشل کمیشن کے اس اجلاس میں چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس اور شریعت کورٹ کے چیف جسٹس شامل تھے ۔ اجلاس میں قرار دیا گیا تھا کہ ’’ سیکشن 103 اور 833 ای (پاکستان پینل کوڈ)واضح طور پر عورت کو صلح کے بدلے میں دینے کی مخالفت کرتا ہے ۔ جوڈیشل کمیشن کی اس کارروائی کے بعد حکومتِ پاکستان کی جانب سے 1860 ء کے پولیس ایکٹ کے تحت بنائے گئے پاکستان پینل کوڈ ( تعزیراتِ پاکستان ) کی دفعہ310-A کا اضافہ کیا گیا تھا ۔
310-A Punishment for Giving a female in marriage or other wise in Badal-i- Sulah , Shell be Punished with rigorous imprisinment Which may extent to ten Years but shall not be les than three Years.
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بارے میں اپنے دلوں میں خلش رکھنے والے ان کے بارے میں کیا فرما تے ہیں۔اس پر گفتگو لاحاصل ہوگی۔تاریخ کسے ، کیسے او ر کن حوالوں سے یاد رکھتی ہے اس کا فیصلہ ہماری خواہشوں پر نہیں حقائق کے مطابق ہوگا ۔ مورخ کا قلم وقت اور حالات کے جبر کو خاطر میں نہیں لاتا۔ونسٹن چرچل نے ایک موقع پر کہا تھا کہ ’’کسی شخص پر تاریخ کے فیصلے کا انحصاراس کی فتح و شکست پر نہیں اس کے نتائج پر ہوتا ہے ۔۔‘‘ تاریخ انہی عالمگیر اُصولوں کی روشنی میں ہماری عدلیہ کا محاکمہ بھی کرے گی ۔
’’ ونی ‘‘ کی رسم کے خاتمے کے حوالے سے بلاشُبہ افتخار محمد چوہدری پاکستانی عدلیہ کے سب سے جرأت مند جج کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ ان سے اختلاف کے کئی جواز موجود ہیں لیکن9 مارچ 2007 کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وقت کی بے لگام آمریت کے سامنے ’’صدائے انکار ‘‘ بلند کر کے ایک نیا جہاں تخلیق کیا تھا۔۔۔۔۔۔ قائدین کی بہتات اور قیادت کے فقدان کے باعث مایوس سول سوسائٹی اورعام آدمی کوجرأتِ اظہار ملی تھی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے پھر ایک ایسی تحریک برپا ہوئی کہ پندرہ اور سولہ مارچ 2009 ء کی درمیانی رات کو عوامی مطالبے کے سامنے جبر نے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔
مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ سولہ مارچ2009 ء خواب کے تعبیر بننے کی پہلی صبح تھی۔ اس روز جہاں پوری قوم خوشی اور مسرت سے نہال تھی، وہاں ضلع میانوالی کے ایک دور افتادہ قصبے ’’ سوانس ‘‘ میں ’’ونی ‘‘ کی غیر انسانی رسم کا شکار بچیاں ایک گھر میں اکھٹی ہوئیں اور انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کی بحالی کی خوشی میں شکرانے کے نفل ادا کیے۔ یہی دوشیزائیں ایک روز قبل یعنی پندرہ مارچ کو بھی جمع ہوئی تھیں اور انہوں نے درود شریف کا ’’ختم ‘‘کرنے کے بعد چیف جسٹس کی بحالی کے لیے دعائیں مانگیں تھیں۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری ایک بے مثال تحریک کے نتیجے میں بحال ہوئے تھے ۔ اس تحریک میں جہاں سول سوسائٹی، وکلاء اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ان تھک جد و جہد اوراستقامت سے کام لیاتھا ۔ وہاں معاشرے کے مجبور اور مظلوم طبقات کی دعائیں بھی شامل تھیں۔ چیف جسٹس کی بحالی کی اس لا زوال تحریک میں زندگی کے تمام طبقات نے اپنی بساط سے بڑھ کر حصہ لیا تھا۔وطنِ عزیز کے شہروں، قصبوں اور گلی محلوں میں رہنے والے ان بے کسوں، بے بسوں ، لاچارو و بے مرادوں کی دعائیں بھی شامل تھیں۔جو معاشرتی، سماجی عدم مساوات کا شکار ہو کر مسائل ومشکلات کی گرداب میں پھنسے ہوئے تھے۔بے بسی کی ان تصویروں میں جابجا ان پاکستانی خواتین کے نقش بھی اُبھرے ہوئے تھے جو غیرت کے نام پر قتل، وٹہ سٹہ، کاروکاری، قرآن سے شادی، جہیز کی لعنت اور ونی جیسی ننگِ انسانیت رسموں کا ایندھن بنتی رہی ہیں۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے دور میں ’’ ونی ‘‘ کی گھناؤنی رسم کے خلاف از خود نوٹس لیکردرجنوںا یسی معصوم دوشیزاؤں کو اس مکروہ رسم سے نجات دلائی جو اپنے عزیز و اقربا اور رشتہ داروں کے جرائم کی بھینٹ چڑھائی جا رہی تھیں۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری نے دسمبر2007 سے لیکر 9 مارچ 2008 ء تک میڈیا کی نشاندہی پر صرف میانوالی کے علاقے میں 30 سے زائد بچیوں کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچایا تھا۔ میانوالی کی اسلام بی بی دختر خان زمان خان نے ونی کی گھناؤنی رسم کی بھینٹ چڑھنے سے انکار کیا تو عین انہیں دنوں میں ایوانِ ہائے عدل کا افتخار جنر ل مشرف کی آمریت کی بھینٹ چڑھ چکا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر’’ونی ‘‘ کیسز سے آنکھیں پھیر لیں۔ اور جب اسلام بی بی نے ’’ونی ‘‘سے نجات کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تو اس وقت پولیس کی طرف سے اسے کہا گیا کہ ’’جاؤ چیف جسٹس افتخار چوہدری سے رابطہ کرو‘‘ ۔۔۔ ایک ڈی ایس پی نے اسلام بی بی کے کیس میں با اثر افراد کو مقدمے سے فارغ کر کے اسلام بی بی کے والد کو جیل میں ڈال دیا تھا۔
پھر خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری بحال ہوگئے۔ انہوں نے بحالی کے فوراً بعد ’’ اسلام بی بی ‘‘ ونی کیس کا نوٹس لیا اور تین دن کے اندر اندر اسلام بی بی کو ونی کی رسم سے نجات مل گئی۔۔ اس کا والد بھی جیل سے باہر آگیا۔ اور پولیس کا ڈی ایس پی مکافاتِ عمل کا شکار ہوا۔ اپنے بیٹے کی جانب سے پسند کی شادی کے جرم میں جیل یاترا اس کا مقدر ٹہری اور وہ کم و بیش اُتنے ہی دن جیل میں رہا جتنے دن ونی کی شکار اسلام بی بی کا والد پابندِ سلاسل رہا تھا۔
معاشرتی جبر اور فرسودہ سماجی روایات کے حوالے سے جناب جسٹس شیخ ریاض احمد اور جناب افتخار چوہدری کا کردار پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک ضو فشاں باب اور درخشندہ حوالہ ہے۔انہوں نے ونی اور سوارا سے متعلق مقدمات اور از خود نوٹسز کی نہ صرف خود سماعت کی بلکہ اس حوالے سے عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کو بھی ممکن بنایا ۔ اور ان معاملات کو جوڈیشل کونسل کے اجلاسوں کے ایجنڈوں میں بھی شامل رکھا ۔ عدلیہ ہی کی کاوشوں سے ونی کی رسم کو غیر قانونی قراردینے کے لیے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ310.A کا اضافہ کیا گیا ۔ اب چیف جسٹس جناب ثاقب نثار نے گھوٹگی میں جرگہ کے فیصلہ کے نتیجے میں ونی کی جانے والے تین سالہ بچی کو ونی کیے جانے کا نوٹس لیا ہے۔ یہ سابقہ چیف جسٹس صاحبان جناب جسٹس شیخ ریاض احمد اور جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے معاشرتی رسموں کی بھینٹ چڑھنے والی خواتین کو بچانے کے اقدامات کا تسلسل ہے۔ ہماری عدلیہ کا یہ روشن کردار خواتین کو ان کا وہ مقام دلانے میں معاونِ ثابت ہوگا جو اسلام نے خواتین کو عطا کیا ہے۔
٭٭


متعلقہ خبریں


افسران کواصل محکمے میں بھیجنے کے معاملے پر سندھ حکومت کی ایک اور قلابازی وجود - هفته 25 فروری 2017

سندھ میں گریڈ18کے افسر مہدی علی شاہ کی بھی ایک تاریخ ہے وہ آج کل ضلع کورنگی میں ڈپٹی کمشنر کے طورپرکام کررہے ہیں مگروہ براہ راست گریڈ17میں کس طرح اسسٹنٹ کمشنر بنے؟ اس کی طویل اوردلچسپ کے علاوہ متنازع تاریخ ہے۔ذرائع بتاتے ہیں کہ بینظیربھٹو جب دوسری مرتبہ وزیراعظم بنیں تو سیشن جج آ...

افسران کواصل محکمے میں بھیجنے کے معاملے پر سندھ حکومت کی ایک اور قلابازی

کیا لوگ ہیں ہم؟ رضوان رضی - جمعرات 16 فروری 2017

جب یہ سطور آپ کی نظروں سے گزریں گی تو عدالتِ عظمیٰ کے سامنے زیر سماعت پاناما لیکس کی بنا ء پر شروع ہونے والے کیس کی سماعت کا وقفے کے بعد دوبارہ آغاز ہوچکا ہوگا۔ جنوبی امریکا میں واقع ریاست پانامہ میں ٹیکس بچانے کے لئے قائم کی جانے والی آف شور کمپنیوں کو رجسٹر کرنے والے ادارے ’...

کیا لوگ ہیں ہم؟

دل میرا دوا چاہتا ہے باسط علی - پیر 06 فروری 2017

حکومت کے پاس کوئی دل ہی نہیں اس لیے دل کے معاملے میں بھی وہ مجرمانہ غفلت کی شکار دکھائی دیتی ہے۔ عدالت عظمیٰ میں غیر معیاری اسٹنٹس کی فروخت سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت میں ایسے معاملات سامنے آئے ہیں کہ ہر دل، درد سے تڑپ اٹھا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ طب کی دنیا میں ا...

دل میرا دوا چاہتا ہے

پاناما لیکس مقدمہ  :  عدالت عظمیٰ نے کمیشن کی تشکیل کے لیے فریقین سے تجاویز مانگ لیں! وجود - بدھ 07 دسمبر 2016

عدالت عظمیٰ کی گزشتہ دو سماعتوں سے یہ امر واضح ہو چکا ہے کہ پاناما لیکس کے حوالے سےsupreme court عدالت عظمیٰ میں  زیر سماعت مقدمہ کوئی خطرناک موڑ  بھی لے سکتا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں 7 دسمبر کو  (بروز بدھ) ہونے والی سماعت میں تحریک انصاف کو پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن ک...

پاناما لیکس مقدمہ  :  عدالت عظمیٰ نے کمیشن کی تشکیل کے لیے فریقین سے تجاویز مانگ لیں!

رجوع کا وقت رضوان رضی - منگل 08 نومبر 2016

اگر بارِ خاطر گراں نہ گزرے اور جان کی امان عطا ہو تو عرض بس اتنا ساکرنا تھا کہ جن لوگوں نے بہت بڑے بڑے منہ کھول کر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، ان کے بچوں ، رشتے داروں اور دیگر ساتھیوں کے مالی معاملات کے عدلیہ کے پاس جانے پر بغلیں بجائی تھیں اور اسے اپنی فتح پر محمول کیا تھا ،...

رجوع کا وقت

مضامین
''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

ریٹرننگ سے پریذائڈنگ آفیسرتک وجود اتوار 28 اپریل 2024
ریٹرننگ سے پریذائڈنگ آفیسرتک

اندھا دھند معاہدوں کانقصان وجود هفته 27 اپریل 2024
اندھا دھند معاہدوں کانقصان

ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے! وجود هفته 27 اپریل 2024
ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے!

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر