... loading ...
دفتر خارجہ نے احتجاج صرف کشمیر کے معاملات یاورکنگ باؤنڈری پر کارروائیوں سے متعلق محدود کررکھاہے
بھارتی سفارت خانے میں موجود خفیہ ایجنٹوں کیخلاف حالیہ کارروائی بھی سیکورٹی اداروں کے دباؤ پر کی گئی
آج سے کوئی ڈھائی ہزار سال قبل ضلالت ،دھوکا دہی اورعیاری پرمشتمل جس انداز سیاست کا پرچار ہندو سیاست کے بانی چانکیہ نے کیا تھا اس پر عمل کرتے ہوئے بھارت کی نام نہادسیکولر ریاست پاکستان سمیت تمام پڑوسی ملکوں میں تشدد ،دہشت گردی ،دھوکا فریب ،دغابازی اورلوٹ مار کی حرکتوں میں یوں ملوث ہے کہ ثبوت طلب کیے جائیں تودفتر کے دفتربھر جائیں۔ خصوصا گزشتہ دودھائیوں کے دوران بھارت نے جس طرح پاکستان کے ہرعفریت کودودھ پلایا اس کی مثال جدید دنیا میں نہیں ملتی۔ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ آج تک جتنے بھی ثبوت حاصل ہوئے پاکستانی حکومتیں ان پر سنجیدگی سے کام کرنے میں ناکام رہیں۔حال ہی میں کراچی میں فرقہ وارانہ ودیگر ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے نیٹ ورکس چلانے کے پیچھے پاکستانی سیکورٹی اداروں نے جوبھی ثبوت حاصل کیے ،موجودہ حکومت نے انہیں قطعاً سنجیدگی سے نہیں لیا اورنہ ہی دفتر خارجہ کی جانب سے ان پر کوئی رسمی یاغیر رسمی احتجاج کیا گیا ۔پاکستانی دفتر خارجہ نے یہ احتجاج صرف کشمیر کے معاملات یاورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر کارروائیوں سے متعلق محدود کررکھاہے ، مجبوراً پاکستانی سیکورٹی اداروں کو ازخود کارروائیاں کرناپڑرہی ہیں جن کے تحت گزشتہ ہفتہ بھارتی سفارت خانے میں موجود خفیہ ایجنٹوں کی کارروائیوں کا کام بھی سیکورٹی اداروں کے دباؤ پر کیاگیاکیونکہ مذکورہ نام نہاد سفارت کار اصل میں را اوربھارتی انٹیلی جنس کے ایجنٹ تھے اورپاکستان میں تخریب کاروں ،قاتلوں اوردہشت گردوں کے مختلف نیٹ ورکس چلارہے تھے ۔واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے پر اسرار خاموشی اور بھارتی مداخلت روکنے کیلیے کوئی بھی کام نہ کرنے پر عسکری حلقے شدید حیران ہیں کہ آخر کیونکرحکومت ایسے معاملات پر آنکھیں بند کرسکتی ہے؟
اسی مجرمانہ خاموشی کے سبب بھارتی مداخلت یہاں تک بڑھ گئی ہے کہ ابھی پاک چین اقتصادی راہداری پر کام شروع ہوا ہی ہے کہ بھارت کے ایماء پر ان کے ہندو اورپاکستانی ایجنٹ اس قومی مفاد کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے میں لگ گئے ہیں۔ کراچی میں حالیہ ہونے والی گرفتاریوں کے علاوہ بھی عسکری تحقیقاتی اداروں نے بہت سے لوگ پکڑے ہیں اورجلدہی ان کے کرتوتوں کاپردہ فاش کیا جائے گاعین ممکن ہے کہ بعض اہم لوگوں سے ان دہشت گردوں کے بالواسطہ یا بلاواسطہ رابطوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آجائیں۔
وفاقی دارالحکومت کے باخبر حلقوں میں یہ بات اب غیرمعمولی نہیں رہی کہ موجودہ حکومت کی بھارت کیلیے محبت کی وجوھات میں اصل وجہ حکمرانوں کے ذاتی معاشی مفادات ہیں جن کیلیے ملک وقوم کے اجتماعی مفادات کو پس پشت ڈال دیاگیا ہے بعض لوگ تو کھل کر ا س بات کا اظہار کرتے ہیں کہ فوج نہ چاہتے ہوئے بھی مجبوراً ان معاملات میں ہاتھ ڈال رہی ہے اورایک حدسے آگے جانے سے بچ رہی ہے تاکہ حکومت کی مخالفت کا تاثر پیدانہ کیا جائے۔ مگرہر معاملے میں پانی سرسے گزر جانے کے بعد ہی فوج اورفوج کے انٹیلی جنس اداروں کو معاملات پر کارروائی کرنا پڑی ہے ۔یہ ایک نہایت خطرناک صورتحال ہے جس میں ڈان لیکس اوراسی طرح کے دیگرمعاملات نے مزید صورتحال خراب کردی ہے ۔ایسا محسوس ہورہاہے کہ تحریک انصاف کے بعد ان ملک کے محافظوں کوہی وزیر اعظم ہاؤس پر دھرنا نہ دینا پڑجائے۔
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...