... loading ...

ماضی میں پاکستان کی جانب سے اختیار کردہ افغان پالیسی کا جواز سمجھنے کے لیے اس واقعے کو ایک مثال کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے جو پاک افغان سرحد کے نزدیک پیش آیا۔ اور جسے پاکستانی ذرائع ابلاغ نے سوچ سمجھ کر نظرانداز کیا۔
افغانستان کے اندر پاکستان کی جانب سے تزویراتی گہرائی کا خیال کبھی پاکستان میں خود سے پیدا نہیں ہواتھا۔ بلکہ یہ بھارت تھا جس کے اقدامات نے پاکستان کو اس جانب متوجہ کیا تھا۔ ایک مرتبہ پھر یہی ماحول افغانستان کے اندر پیدا کیا جاچکا ہے۔ جس کی تازہ ترین مثال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف بلوچستان میں پیدا ہونے والے ردِ عمل کے خلاف افغانستان کے اندر احتجاج کی صورت میں سامنے آئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اُس بیان کے خلاف جس میں اُنہوں نے مقبوضہ کشمیر کے حالات کا موازنہ بلوچستان کے ساتھ کرنا چاہا تھا، گزشتہ روز بلوچستان بھر میں احتجاج کیا گیا اور بھارتی پرچم نذرِ آتش کیا گیا۔ جس پر بھارت سے زیادہ ردِ عمل افغان شہریوں نے دکھایا۔ اور اس کے خلاف افغان شہریوں نے بلوچستان کے شہر چمن میں پاک افغان سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کیااورباب دوستی پر پتھراؤ بھی کیا۔ جس کے بعد باب دوستی کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا۔
مذکورہ واقعے کے بعد پاک افغان سرحد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا۔ جس کے باعث نیٹو سپلائی معطل ہوگئی اور پاک افغان سرحد پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ اس موقع پر سرحدی علاقے چمن میں افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی پرچم کو نذرِ آتش کرنے پر سرحد کے اِس پار شہریوں میں اشتعال پھیل گیا۔ اور پاکستانی عوام نے باب دوستی کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جنہیں لیویز سمیت دیگر فورسز نے روکا۔
اس واقعے سے اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت نے افغانستان کے اندر کتنی گہرائی حاصل کر لی ہے کہ وہ افغان شہریوں کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔ یہ پہلو پاکستان کے فعال طبقات اور پاکستان کی سلامتی کے اداروں کے لیے انتہائی فکر انگیز ہے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...