... loading ...

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے اور 3 ستمبر سے پاکستان مارچ کا اعلان کردیاہے۔ عمران خان نے بنی گالہ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے کرپشن کا پیسہ بیرونِ ملک بھیجا جس کے خلا ف ہم الیکشن کمیشن میں جاچکے ہیں اور اب عدالت عظمیٰ میں منی لانڈرنگ کے ثبوت لے کرجارہے ہیں جس کے لیے پٹیشن تیار کرلی گئی ہے، کل پاناما لیکس کے ضوابط کار (ٹی اور آرز ) کی میٹنگ کے بعد سپریم کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے عوامی سطح پر احتجاج کی حکمت عملی کے اگلے مرحلے کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ گجرات اور جہلم میں جلسے کیے جائیں گے اور 3 ستمبر سے گوجرانولہ سے پاکستان مارچ کا آغاز کیا جائے گا جو لاہور تک جائے گا، جہاں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی عادت ہے کہ وہ سب کچھ اپنے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں جیسے باقی تمام ادارے نوازشریف کے کنٹرول میں ہیں ویسے ہی وہ فوج کو بھی اپنے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں اور مجھے نون لیگ کے آدمی نے بتایا کہ ہم نے جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کی پیشکش کی ہے لیکن جنرل راحیل پہلے ہی توسیع نہ لینے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔جبکہ وہ کسی بھی ایسی پیشکش کو تسلیم نہیں کررہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک قانون سب کے لیے برابر نہیں ہوگا جب کہ نیب کی وجہ سے ملک میں کرپشن مزید بڑھ رہی ہے کیوں کہ وہ پاناما جیسے بڑے کیس پر کوئی کارروائی نہیں کررہی اور صرف چھوٹے لوگوں کر پکڑتی ہے۔
عمران خان کو ایک صحافی نے اُن کی مقبولیت میں کمی سے متعلق سوال کیا تو اُنہوں نے کہا کہ میری مقبولیت میں کمی نہیں آرہی اور اگر میری مقبولیت ختم بھی ہوجائے تب بھی پاناما کے معاملے کو نہیں چھوڑوں گا کیوں کہ ہر چیز کی جڑ کرپشن ہے اور پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہی اس کرپشن کے خاتمے پر ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے بھارت اور نریندر مودی کے کسی بھی معاملے پر ردِ عمل نہ دینے کے پراسرار رویئے کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کو اپنے کاروباری مقاصد کو پیچھے چھوڑ کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان سے متعلق بیان کی مذمت کرنی چاہیے اور اس پر اپنا بیان جاری کرنا چاہیے۔
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...
پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ 11 ماہ میں برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رہیں، برآمدات میں 5۔61 فیصد کی کمی ہوئی،ادارہ شماریات پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا...
خلیج میں رات گئے ہونے والی کارروائیوں کی مزید تفصیلات جاری، ایرانی مفادات پر کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید انداز میں دیا جائے گا، امریکا کو سخت پیغام ایرانی بحریہ نے پانایا نامی ایک ایسے بحری جہاز پر میزائل داغے جو امریکی اور اسرائیلی مفادات سے وابستہ تھا،ہم پہلے ہی خب...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی کے وژن کو ووٹ دیا وفاق اب کے پی کے لوگوں کو اسی بات کی سزا دے رہا ہے، بانی کی آنکھ کا 25 فیصد نقصان ہو چکا، علاج اور ملاقاتوں میں رکاوٹ تشویشناک ہ...
ذرائع نے سہیل آفریدی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے اعلان سے متعلق کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو احتجاج کے اعلان اور فیصلے سے لاعلم رکھا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماں اورپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے احتجاج کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی ذرائ...