... loading ...

امریکا کی اوباما انتظامیہ نے خفیہ طور پر 400 ملین ڈالرز نقد ایران کو دیے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ تہران میں گرفتار ہونے والے چار امریکی باشندوں کی رہائی کے لیے دیے گئے تھے۔ یوروز، سوئس فرانکس اور دیگر کرنسیوں سے لدے ڈبے ایک نامعلوم کارگو جہاز کے ذریعے ایران پہنچے تھے۔ یہ پیسہ نیدرلینڈز اور سوئٹزرلینڈ کے مرکزی بینکوں سے نکالا گیا تھا۔ یہ 1.7 ارب ڈالرز کی ادائیگی کی پہلی قسط ہے جو امریکا نے دہائیوں پرانے اسلحے کے ناکام سودے کو حل کرنے کے لیے کرنی ہے۔ یہ سودا 1979ء میں انقلاب ایران سے قبل شاہ محمد رضا پہلوی کے ساتھ کیا گیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تصفیہ، جو ہیگ میں واقع عالمی ٹریبونل کے روبرو ہوا ہے، عین اس موقع پر پیش آیا جب امریکا و عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ ہوا تھا۔ اس وقت وائٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے براک اوباما نے کہا تھا کہ “جوہری معاہدہ ہونے اور یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ یہی بہترین وقت ہے کہ اس قضیے کو بھی نمٹا دیا جائے۔” انہوں نے 400 ملین ڈالرز نقد ادائیگی کا سرے سے ذکر ہی نہیں کیا۔
اب جب یہ معاملہ کھلا ہے اور امریکا پر سخت تنقید کی جا رہی ہے تو براک اوباما کہہ رہے ہیں کہ یہ ادائیگی کوئی راز نہیں تھی، نہ یہ کسی خفیہ سودے کے نتیجے میں ہوئی۔ پینٹاگون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ادائیگی کا اعلان جنوری میں کیا تھا جو معاہدے سے کئی ماہ قبل تھا۔
ایران نے نقد کا مطالبہ اس لیے کیا تھا کیونکہ وہ واقعتاً دیکھنا چاہتا تھا کہ اسے رقم ملی ہے، صرف وعدے نہیں کیے گئے۔ لیکن صدر اوباما کہتے ہیں کہ نقد رقم اس لیے ادا کی گئی کیونکہ اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بینکاری نہیں ہو سکتی تھی اور ادائیگی کا واحد ذریعہ نقد ہی تھا۔ پھر یہ امریکی ڈآلرز میں ادا نہیں کی گئی کیونکہ امریکی قانون کے تحت ایران کے ساتھ کوئی سودا امریکی ڈالرز میں نہیں ہو سکتا تھا۔
سالوں کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوتے ہی یہ معاملہ حل ہونا ویسے ہی کئی لوگوں کے کان کھڑے کردینے کے لیے کافی ہے لیکن اوباما کی نظر میں یہ محض ایک اتفاق تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ امریکا نے مغویوں کے لیے کوئی تاوان ادا نہيں کیا اور نہ ہی اس پیسے کا تعلق یرغمالیوں کی رہائی سے تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...