... loading ...

ترکی میں فوج کے باغی گروپ کی جانب سے رجب طیب اردوغان کی منتخب حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش مکمل طور پر ناکام بنا دی گئی ہے۔ صدر رجب طیب اردوغان کی اپیل پر عوام فوج کے باغی ٹولے کے خلاف مزاحمت کرنے کے لیے بڑی تعداد میں سڑکوں پر امڈ آئے۔ اس دوران میں ترک صدر رجب طیب اردوغان استنبول سے فوراً انقرہ پہنچے۔ اور صدارتی محل میں ایک پریس بریفنگ کا اہتمام کیا ۔ جس میں اُنہوں نے کہا کہ بغاوت میں ملوث فوجیوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
ترکی کے فوجی سربراہ جنرل ہلوسی آکار کو بغاوت کے فرو ہوتے ہی انقرہ کے نواحی علاقے میں موجود ایک فضائی اڈے سے ایک کارروائی کے دوران بازیاب کرالیا گیا۔ اور اُنہیں ایک محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تاہم اُن کی جگہ جنرل امید دندار کو قائم مقام فوجی سربراہ بنا دیا گیا۔ قائم مقام فوجی سربراہ جنرل امید دندار نے بغاوت کے بعد اپنی پہلی پریس بریفنگ میں عوام کی مدد سے فوجی بغاوت کو کچلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بغاوت میں ملوث 1563 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔جبکہ پانچ جنرل اور 29 کرنل فارغ کر دیئے گئے ہیں۔اس دوران بڑے پیمانے پر باغی فوجی اہلکار ہتھیار ڈالتے ہوئے نظر آئے جس کے مناظر امریکی نیوز چینل سی این این پر بھی دکھائے گئے۔ باغی اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر استنبول کے مرکزی تقسیم اسکوائر پر بھی ہتھیار ڈالے۔ جبکہ دوسو کے قریب فوجی اہلکاروں نے فوجی ہیڈکوارٹر پر قبضہ ختم کرکے خود کو سرینڈر کیا جس کے بعد پولیس نے اُنہیں گرفتار کر لیا۔
ترک سرکاری خبر رساں ایجنسی اناتولو کے مطابق ملک بھر میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہوگئی ہے جبکہ 1154 افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ ترک باغی فوجی گروپ نے ان پر گن شپ ہیلی کاپٹرز سے فائرنگ اور جیٹ طیاروں سے بمباری کی تھی ۔
صدارتی محل کے ذرائع کے مطابق ترک فوج نے انقرہ میں صدارتی محل کے باہر موجود ٹینکوں پر ایف 16 طیاروں سے بمباری بھی کی ۔ جبکہ ترکی کے سیٹلائٹ آپریٹر پر حملے میں ملوث ایک ملٹری ہیلی کاپٹر کو بھی انقرہ کے ضلع گولباسی میں مار گرایا گیا۔
ترک صدر کی اپیل پر عوام نے اس طرح سڑکوں پر آکر ترکی میں فوج کے باغی ٹولے کی بغاوت کو مکمل ناکام بنا دیا گیا۔ ترک صدر نے اس کے بعد واضح الفاظ میں اس بغاوت کا الزام فتح اللہ گولن پر عائد کیا۔

سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...